سانحہ علی گڑھ قصبہ کالونی 14دسمبر1986ء پاکستان کی تاریخ کاسیاہ باب ہے۔الطاف حسین
14دسمبر1986ء کو جدیدوخودکارہتھیاروں سے مسلح لشکرنے علی گڑھ کالونی اورقصبہ کالونی پر حملہ کرکے دوسوسے زائدمہاجروں کوبیدردی سے شہیدکردیاتھا
معصوم وبے گناہ مہاجروں کاقتل عام کیا، گھروں کولوٹا،آگ لگائی، خواتین کی آبروریزی کی اورظلم وبربریت کابازارگرم کیا
وحشت وبربریت کاعمل چھ گھنٹے تک ہوتارہا لیکن کوئی بھی علی گڑھ کالونی اورقصبہ کالونی کے مہاجروں کوحملہ آوروں سے بچانے کیلئے نہیں آیا
علی گڑھ قصبہ کالونی میں ظلم وبربریت کاجوبازارگرم کیاگیا اس کی کوئی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ الطاف حسین
سانحہ علی گڑھ قصبہ کالونی14دسمبر1986ء میں ملوث عناصر کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے ۔ الطاف حسین
سانحہ علی گڑھ کے شہداء کے صدقے مہاجروں سمیت تمام محروم ومظلوم کے حقوق کی جدوجہدکامیابی سے ہمکنارہوگی۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سانحہ علی گڑھ قصبہ کالونی 14دسمبر1986ء کے شہداکوزبردست خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سانحہ علی گڑھ قصبہ کالونی 14دسمبر1986ء پاکستان کی تاریخ کاسیاہ باب ہے جب جدیدوخودکارہتھیاروں سے مسلح لشکرنے کراچی کے علاقوں علی گڑھ کالونی اورقصبہ کالونی پر حملہ کیااورمعصوم وبے گناہ مہاجروں کاقتل عام کیا، گھروں کولوٹا،آگ لگائی، خواتین کی آبروریزی کی اورظلم وبربریت کابازارگرم کیااور دوسوسے زائدمہاجروں کوبیدردی سے شہیدکردیاگیا۔ یہ ظلم اوروحشت وبربریت کاعمل چھ گھنٹے تک ہوتارہا لیکن اس وقت کی حکومت، انتظامیہ اورپولیس وقانون نافذ کرنے والے اداروں میں سے کوئی بھی علی گڑھ کالونی اورقصبہ کالونی کے مہاجروں کوحملہ آوروں سے بچانے کیلئے نہیں آیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جس طرح کاوحشیانہ قتل عام کیاگیااورظلم وبربریت کاجوبازارگرم کیاگیا اس کی کوئی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی لیکن آج تک اس سانحہ میں ملوث درندہ صفت قاتلوں کوکوئی سزانہیں دی ۔جناب الطاف حسین نے ایک بارپھراپنے اس مطالبہ کودہرایاکہ سانحہ علی گڑھ قصبہ کالونی14دسمبر1986ء میں ملوث عناصر کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سانحہ علی گڑھ قصبہ کالونی کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اوران کے لہوکے صدقے مظلوم مہاجروں سمیت تمام محروم ومظلوم کے حقوق کی جدوجہدکامیابی سے ہمکنارہوگی۔
*****