Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعلیٰ سندھ کے حکم کے باوجودگلستان جوہر کے کارکنان کو تاحال رہا نہیں کیاگیا ، امین الحق


وزیراعلیٰ سندھ کے حکم کے باوجودگلستان جوہر کے کارکنان کو تاحال رہا نہیں کیاگیا ، امین الحق
 Posted on: 8/19/2016
وزیراعلیٰ سندھ کے حکم کے باوجودگلستان جوہر کے کارکنان کو تاحال رہا نہیں کیاگیا ، امین الحق
ایم کیوایم اور مہاجردشمنی میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے احکامات کو بھی نظراندازکیاجارہا ہے ، امین الحق
تمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہااور لاپتہ کارکنان کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنایاجائے، امین الحق
کراچی ۔۔۔ 19، اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات کے باوجود ایم کیوایم گلستان جوہر کے کارکنان کو رہا نہ کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اور مہاجردشمنی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے صوبہ سندھ کے منتخب وزیراعلیٰ کے احکامات کو بھی نظرانداز کرکے آئین اورقانون کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مورخہ16 ، اگست کو رینجرز نے گلستان جوہر میں ایم کیوایم کے ٹاؤن آفس میں زبردستی گھس کرقرآن خوانی کے اجتماع کے شرکاء کو بہیمانہ تشددکا نشانہ بنانے کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کے حق پرست کونسلر ذیشان بشیر،ایم کیوایم گلستان جوہر ٹاؤن کمیٹی کے رکن انوارالحسن ، یوسی کمیٹی کے ارکان اظہرقریشی، فیصل وہاب اورکارکن طلحہٰ کو گرفتارکرلیاتھا۔ میڈیا میں شائع ونشر ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے ان بے گناہ افراد کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے تمام گرفتارشدگان کی رہائی کا حکم دیا تھا لیکن وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات کے باوجود ان گرفتارشدگان کو تاحال رہا نہیں کیاگیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ سید امین الحق نے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے تمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہا کیاجائے اور تمام لاپتہ کارکنان کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنایاجائے۔

9/17/2024 12:46:20 AM