کھارادر میں واقع پانچ منزلہ خستہ حال عمارت بلووانی بلڈنگ کے منہدم ہونے پر رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا اظہار تشویش
بلڈنگ کے ملبے تلے دب کر خاتون کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر ڈاکٹر فاروق ستار کا اظہار افسوس
صوبائی حکومت کی نااہلی اور غفلت کے باعث کھارادر میں بلووانی بلڈنگ کا واقعہ پیش آیا ، سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار
مون سون کی بارش کی آمد سے پہلے کھارادرسمیت اولڈ سٹی ایریا کراچی کے خستہ حال بلڈنگ میں رہنے والے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، صوبائی حکومت سے مطالبہ
کراچی :۔۔25؍ جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کھارادر میں واقع پانچ منزلہ خستہ حال عمارت بلوانی بلڈنگ کا کچھ حصہ منہدم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اوربلڈنگ کے ملبے تلے دب کر جاں بحق خاتون اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی اور غفلت کے باعث بلووانی بلڈنگ کے ملبے تلے دب کر خاتون کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہئے کہ مون سون کی بارش کی آمد سے پہلے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو فعال کیا جائے اورکھارادر ، میٹھا در ، رنچھوڑ لائن اور اولڈ سٹی ایریا کراچی میں واقع خاستہ حال بلڈنگ میں رہنے والے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے تاکہ آئندہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔انہوں نے کہا کہ غفلت برتنے والے سرکری اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے ۔دریں اثناء میں ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ، (آمین )