Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عبدالستار ایدھی صاحب کی نصف صدی پر محیط انسانیت کیلئے خدمات پر روشنی ڈالنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے، عامر خان


عبدالستار ایدھی صاحب کی نصف صدی پر محیط انسانیت کیلئے خدمات پر روشنی ڈالنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے، عامر خان
 Posted on: 7/14/2016
عبدالستار ایدھی صاحب کی نصف صدی پر محیط انسانیت کیلئے خدمات پر روشنی ڈالنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے، عامر خان 
الطاف حسین مظلوم و محکوم عوام کے دلوں میں دھڑکتے ہیں،الطاف حسین کے انسانیت دوست فکر و فلسفے کو جبر و تشدد کے ذریعے دبایا نہیں جاسکتا ، عامر خان 
الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈر ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنے ذمہ داران و کارکنان کو بلاتفریق رنگ و نسل، مذہب و مسلک انسانیت کی خدمات کا درس دیا، عبدالستار ایدھی جونیئر 
ہندوستان سے اپنے گھر بار سب لٹا کرآنے والوں نے بے سروسامانی کے باوجود انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا اور اسی سلسلے کی نمایاں شخصیت عبدالستار ایدھی ہے، مولاناعلی قرار نقوی 
ایدھی صاحب کالی کملی والے کے سچے غلام تھے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں انتہائی غربت کے باوجود وہ عزت ملی جو کسی بڑے سے بڑے امیر شخص کو نہیں ملی، شیفرڈ انور جاوید 
عبدالستار ایدھی نے اپنی انسانیت کیلیے کام کرنے کی روایت کو قائم رکھا ،ایم کیو ایم ان کی خدمات کو سراہتی رہی ہے، گوسوامی وجے ماہ راج
ایدھی صاحب جیسی شخصیت صدیوں میں آتی ہیں اور ان کے جانے سے دنیا ایک عظیم اور انسان دوست شخصیت سے محروم ہوگئی ہے، سردار گرو مسیح
ایم کیو ایم کے تحت جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں عبدالستار ایدھی کی یاد میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔ 14، جولائی 2016ء
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے کہا کہ عبدالستار ایدھی صاحب کی انسانیت کیلئے خدمات جوکہ نصف صدی سے زائد پر محیط ہے ان پر روشنی ڈالنا سورج کو چراغ دیکھانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی صاحب نے دکھی انسانیت کی خدمت کی ایک مثال قائم کرکے تاریخ میں ایسا مقام حاصل کیا ہے جس کی لوگ تمنا ہی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی صاحب کی انسانیت کیلئے کئے جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور ان کی مثال دی جائیں گی کہ پاکستان میں ایدھی نام کا ایک ایسا شخص تھا جس نے اپنی تمام زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ایددھی صاحب نے اپنی زندگی کی خدمت کیلئے وقف کیا تھا اسی طرح الطاف بھائی نے بھی اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم کے تحت ہونے والی ہفتہ صفائی میں قائد تحریک الطاف حسین خود اپنے ہاتھوں سے کچرا اٹھاتے اور جھاڑو لگاتے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف بھائی نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام انسانیت کی خدمت کا بے مثال ادارہ قائم کیا جس نے دنیا بھر میں آفات کے موقع پر دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے انسانیت دوست فکر و فلسفے کو جبر و تشدد کے ذریعے دبایا نہیں جاسکتا کیونکہ الطاف حسین مظلوم و محکوم عوام کے دلوں میں دھڑکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تمام وفود کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر عبدالستار ایدھی کے پوتے عبدالستار ایدھی جونیئر نے کہا کہ میں ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے نانا کو خراج وعقیدت پیش کرنے کیلئے اس عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈر ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنے ذمہ داران و کارکنان کو بلاتفریق رنگ و نسل، مذہب و مسلک انسانیت کی خدمات کا درس دیا۔ اس موقع پر مولانا قرار نقوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین پاکستان کے تمام مظلوموں کے سچے قائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے ہمیشہ مصیبت زدہ افراد کی مدد بلاتفریق کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے اپنے گھر بار سب لٹا کرآنے والوں نے بے سروسامانی کے باوجود انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا اور اسی سلسلے کے نمایاں شخصیت عبدالستار ایدھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 9 جولائی کو دو عظیم شخصیات کا جنازہ اٹھا ایک جنازہ محترمہ فاطمہ جناح کا اور دوسرا عبدالستار ایدھی کا ۔ عیسائی برادری سے شیفرڈ انور جاوید نے کہا کہ جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے تعصب رنگ و نسل، مذہب و مسلک انسانیت کی خدمت کی اور یہی درس قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی صاحب کالی کملی والے کے سچے غلام تھے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں انتہائی غربت کے باوجود وہ عزت ملی جو کسی بڑے سے بڑے امیر شخص کو نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس تقریب میں ہم بھی اپنے دلوں میں یہ عہد کرے کہ ایدھی کی تقلید کرتے ہوئے ہم بھی انسانیت کی بلاتفریق خدمت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ہندؤ برادری کی جانب سے ایدھی صاحب کے خدمات کو سراہتے ہوئے گوسوامی وجے ماہ راج نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنی اس روایت کا قائم رکھا کہ جو بھی انسانیت کیلئے کام کرتے ہیں ایم کیو ایم ان کی خدمات کو سراہتی رہی ہے اور آج عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جناح گراؤنڈ میں شمع فروزاں کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی صاحب کے فاؤنڈیشن کو زیادہ سے زیادہ امداد دی جائے اور ان کے انسانی خدمات کے کام کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سکھ برادری سے سردار گرو مسیح نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب جیسی شخصیت صدیوں میں آتی ہیں اور ان کے جانے سے دنیا ایک عظیم اور انسان دوست شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔ بعدازاں عبدالستار ایدھی کے ایصال ثواب اور بلندئ درجات کیلئے دعا کرائی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں بھی روشن کی گئی۔
 
               
تصاویر

9/14/2024 11:45:16 PM