ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام رمضان المبارک میں مستحقین کی امداد کیلئے 30 جون بروز جمعرات کو CMA ہال بلاک 9 عزیز آباد میں امدادی پروگرام منعقد کیا جائیگا
امدادی پروگرام ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد کیا جاتا تھا لیکن بارشوں کے باعث اس سال امدادی پروگرام CMA ہال بلاک 9 عزیز آباد میں رکھا گیا ہے
امدادی پروگرام میں غرباء، یتیم، مساکین، بیواؤں اور مستحقین میں امدادی اشیاء اور نقد رقوم تقسیم کی جائیں گی
بانی و قائد تحریک جناب الطا ف حسین امدادی پروگرام کے شرکاء سے لندن سے خصوصی ٹیلی فونک خطاب کریں گے
امدادی پروگرام کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ہزاروں مستحقین میں ٹوکن جاری کردیئے گئے ہیں اور انہیں جمعرات کوسہ پہر 03:00 بجے امدادی پروگرام میں مدعو کیا گیا ہے
کراچی ۔۔۔ 29، جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں غرباء اور مستحقین کی امداد کیلئے ہر سال کی طرح امسال بھی 24 رمضان المبارک مؤرخہ 30، جون 2016، بروز جمعرات کو CMA ہال عزیز آباد بلاک نمبر 9 میں امدادی پروگرام منعقد کیا جائیگا۔ جس میں غرباء ، یتیم ، مساکین ، بیواؤں اور مستحقین میں امدادی اشیاء اور نقد رقوم تقسیم کی جائیں گی۔ امدادی پروگرام کے شرکاء سے ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین لندن سے خصوصی ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔ امدادی پروگرام کے سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ہزاروں مستحقین میں ٹوکن جاری کردیئے گئے ہیں اور انہیں جمعرات کی سہ پہر 03:00 بجے امدادی پروگرام میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ امدادی پروگرام میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ٹرسٹیز ، حق پرست سینیٹرز ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، منتخب بلدیاتی نمائندے بھی شرکت کریں گے جو مستحقین میں امدادی اشیاء اور نقدم رقوم تقسیم کریں گے۔ واضح رہے کہ امدادی پروگرام ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد کیا جاتا تھا لیکن بارشوں کے باعث اس سال امدادی پروگرام CMA ہال بلاک 9 عزیز آباد میں رکھا گیا ہے۔