رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصور کے بھائی مسعود احمد صدیقی کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
مسعود احمد صدیقی ایک زمانے میں ایم کیوایم کے کارکن تھے لیکن ایک طویل عرصہ سے وہ نجی زندگی گزار رہے تھے
دو سال قبل مسعودصدیقی کی اہلیہ کا انتقال ہوا جس سے وہ شدید صدمہ کا شکار ہوئے، آج کل وہ اپنی علیل والدہ کی تیمارداری میں مصروف تھے
چند ماہ قبل قمر منصور کو گرفتار کرکے انہیں ذہنی و جسمانی اذیتیں دی گئی تھیں اور اب انکے چھوٹے بھائی مسعود احمد صدیقی کو گرفتار کیا گیا ہے
ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے پی ٹی یونٹ کے کارکن نادر اور لیاری ٹاؤن یوسی 17 کے کارکن مشتاق آرائیں کوگرفتارکرلیاگیا
رینجرز نے لانڈھی ٹاؤ ن یوسی 21کے تین کارکنوں کوگرفتارکیاجن میں شمریزخان،محمودعالم اورعمران قریشی شامل ہیں
ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ کراچی میں آپریشن صرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے اورگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی تنظیمیں کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کانوٹس لیں اوراس کے خلاف آوازبلندکریں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 6 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصورکے چھوٹے بھائی مسعوداحمدصدیقی کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مسعوداحمدصدیقی ایک زمانے میں ایم کیوایم کے کارکن تھے لیکن ایک طویل عرصہ سے وہ نجی زندگی گزاررہے تھے۔دوسال قبل مسعوداحمدصدیقی کی اہلیہ کاانتقال بھی ہواجس سے وہ شدیدصدمہ کاشکارہوئے ۔آج کل وہ اپنی علیل والدہ کی تیمارداری میں مصروف تھے ۔ آج انہیں ناظم آبادکے علاقے سے رینجرزنے گرفتارکرلیااورنامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چندماہ قبل قمرمنصور کو گرفتارکرکے انہیں سرکاری حراست میں ذہنی وجسمانی اذیتیں دی گئی تھیں ا وراب قمرمنصورکے چھوٹے بھائی مسعوداحمدصدیقی کوگرفتارکرلیا گیا ہے جو سراسر ظلم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ روزانہ شہربھرسے ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے۔مسعودصدیقی کے علاوہ رینجرزنے ایم کیوایم لیبرڈویژن کے پی ٹی یونٹ کے کارکن نادرولد داؤد کومنوڑہ سے گرفتار کرلیا ۔ اسی طرح لیاری ٹاؤن یوسی 17 سے تعلق رکھنے والے کارکن مشتاق آرائیں کوگرفتارکرلیاگیا۔ رینجرز نے لانڈھی ٹاؤ ن یوسی 21کے تین کارکنوں کو گرفتار کیا جن میں شمریزخان،محمودعالم اورعمران قریشی شامل ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی روزانہ تسلسل کے ساتھ کی جانے والی گرفتاریاں اس حقیقت کاواضح ثبوت ہے کہ کراچی میں آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے اور گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کانوٹس لیں اوراس کے خلاف آوازبلندکریں۔