علامتی بھوک ہڑتال پربیٹھے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمدحسین شدیدکمزوری سے بے ہوش ہوگئے
کراچی ۔۔۔20؍ فروری 2016ء
قائدتحریک جناب الطاف حسین کی زبان بندی کے خلاف کراچی پریس کلب پرجاری ایم کیوایم کی علامتی بھوک ہڑتال میں لوگوں کی آمدکاسلسلہ جاری ہے جبکہ بھوک ہڑتال کے دوسرے روزبھوک ہڑتال پربیٹھے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن سندھ اسمبلی محمدحسین کواس وقت طبّی امدادفراہم کی گئی جب وہ بھوک ہڑتال کے باعث ہونے والی کمزورکوبرداشت نہ کرسکے اورنیم بے ہوشی کی کیفیت میں چلے گئے جنہیں موقع پرموجودایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹرزاورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے اسٹریچرپرلیٹاکرفوری طورپرمیڈیکل کیمپ منتقل کیاجہاں انہیں مکمل آرام کے ساتھ طبّی امداد فراہم کی گئی،اس سے قبل ایم کیوایم کی خاتون کارکن بھی شدیدنقاہت کے باعث بے ہوش ہوچکی تھیں جنہیں فوری پرطبّی امدادفراہم کی گئی۔واضح رہے کہ بھوک ہڑتال 11گیارہ بجے سے رات گیارہ بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری ہے۔