Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلزپارٹی کی صوبائی اور بلدیاتی حکومت نے کراچی کے شہریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم کررکھاہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


پیپلزپارٹی کی صوبائی اور بلدیاتی حکومت نے کراچی کے شہریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم کررکھاہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/2/2024
پیپلزپارٹی کی صوبائی اور بلدیاتی حکومت نے کراچی کے شہریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم کررکھاہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 سڑکوں کی زبوں حالی کے باعث ٹریفک حادثات میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے


لندن۔۔۔2، نومبر2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں ٹریفک حادثات میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی اور بلدیاتی حکومت نے کراچی کے شہریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم کررکھاہے ۔ 
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی قومی خزانے میں سب سے زیادہ ریونیو جمع کراتا ہے اس کے باوجود کراچی کے عوام پانی ،بجلی ، گیس اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات سے محروم ہیں ، کراچی کی ہرسڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے اور سڑکوں کی تعمیرومرمت میں بلدیاتی حکومت کی جانب سے مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب سڑکوںکی زبوں حالی کے باعث ٹریفک حادثات میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ دوسری جانب دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت کے باعث موٹرسائیکل سوارحادثات کا شکارہورہے ہیں اور متعدد شہری اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔ 
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پیپلزپارٹی کی نسل پرست حکومت کراچی کے شہریوں سے انتقام لے رہی ہے اور شہریوں کو بنیادی سہولیت سے محروم کرنے روایتی تعصب اورعصبیت کامظاہرہ کررہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ کراچی کے شہریوں کوہنگامی بنیادیوں پرپانی ، بجلی ، گیس اورٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں اورٹریفک حادثات کی روک تھا م کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ رابطہ کمیٹی نے ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کابھی اظہارکیا۔
٭٭٭٭٭



12/8/2024 11:03:28 AM