پاک سرزمین پارٹی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوا یم کورنگی ٹاؤن یوسی 25 کے کارکن فیصل سعید شہید کا سوئم فاروقیہ مسجد 51 بی، کورنگی میں کیا گیا
سوئم میں اراکین رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ، ذاکر قریشی، شاہد علی، اور فیض محمد فیضی، اراکین سی ای سی، حق پرست اراکین اسمبلی
کورنگی ٹاؤن و یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان اور اہل محلہ کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی ۔۔۔ 25، جولائی 2016ء
گزشتہ دنوں پاک سرزمین پارٹی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوا یم کورنگی ٹاؤن یوسی 25 کے کارکن فیصل سعید کا سوئم فاروقیہ مسجد 51 بی، کورنگی میں کیا گیا۔ فیصل سعید شہید کے سوئم میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان ایڈوکیٹ، ذاکر قریشی، شاہد علی، اور فیض محمد فیضی، اراکین سی ای سی، حق پرست اراکین اسمبلی، کورنگی ٹاؤن و یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سوئم میں شہید کی مغفرت بلندئ درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی گئی۔