Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کوبرطرف کرنے اور گورنرراج نافذ کرنے کی یقین دہانی کرا کے دانشمندی کاثبوت دیاہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے کوئٹہ سانحہ کے شہدا ء کے سوگواران کے اس مطالبے کو کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کوبرطرف کیا جائے اور صوبہ میں گورنرراج نافذ کیاجائے، کوتسلیم کرنے کی یقین دہانی کرا کے دانشمندی کاثبوت دیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کاش حکومت شہداء کے سوگوارلواحقین کے مطالبات پہلے ہی منظورکرلیتی توانتہائی سخت سردی اوربارش میں غمزدہ سوگواران کوجس میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، میتوں کولیکر 50گھنٹوں سے زائدہوئے ان کی تدفین کئے بغیراحتجاجاً سڑکوں پرنہ بیٹھناپڑتا اورغمزدہ خاندانوں کے دکھوں میں مزید اضافہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ کے شہدا ء کے مطالبات کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے یہ مطالبات آج ملک کے چپے چپے میں عوام کے احتجاج کی شکل اختیارکرچکے ہیں ۔
Read More    Posted on: 13 Jan 2013
کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے لوگوں کے قتل عام پرانتہائی بے حسی کا مظاہرہ کرنے اوراتنے بڑے سانحہ پر غائب رہنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی کابینہ اوربلوچستان کی صوبائی اسمبلی کوبرطرف کیاجائے۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے لوگوں کے قتل عام پرانتہائی بے حسی کا مظاہرہ کرنے اورہزارہ کمیونٹی کوجان ومال کاتحفظ نہ کرنے اوراتنے بڑے سانحہ پر غائب رہنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی کابینہ اوربلوچستان کی صوبائی اسمبلی کوبرطرف کیاجائے اورعوا م کے مطالبہ کے مطابق کوئٹہ کوفوری طورپرفوج کے حوالے کیا جائے اوراگر وفاقی حکومت بلوچستان کی ہزارہ کمیونٹی کی داد رسی نہیں کرسکتی اورانہیں تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تووہ بھی اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے حکومت چھوڑ دے۔ 
Read More    Posted on: 12 Jan 2013
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے فون پر گفتگوکی، 14جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر ان کاشکریہ اداکیا
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین سے فون پر گفتگوکی اورانہیں 14جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر ان کاشکریہ اداکیا۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ نے ملک وقوم کے مفادمیں فیصلہ کیاہے جس پر میں آ پ اورایم کیوایم کی پوری قیادت کاشکریہ اداکرتاہوں اورخراج تحسین پیش کرتاہوں۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس وقت پاکستان کو طرح طرح کے چیلنجز درپیش ہیں جن میں سب سے بڑاچیلنج دہشت گردی ہے اورایسی صورتحال میں ملک لانگ مارچ جیسے کسی اقدام کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔
Read More    Posted on: 11 Jan 2013
پاکستانی سرحدوں پر بھارتی جارحیت شرمناک عمل ہے ، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستانی سرحدوں پر بھارتی جارحیت شرمناک عمل ہے ، پاکستان میں بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت فراڈ کے سوا کچھ نہیں ہے، حکومت ،اگر گورنرسندھ کو ہٹانا چاہے تو آج ہٹادے ہم حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود 14،جنوری کو اسلام آباد میں عوامی لانگ مارچ میں ہرقیمت پرشرکت کریں گے،ہم سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے لہٰذا اردوبولنے والے سندھیوں کو دیوار سے نہ لگایا جائے ۔یہ بات انہوں نے کراچی کے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی، تمام شعبہ جات کے ذمہ دران ، سیکٹروں اور یونٹوں کے عہدیداروں کے ہنگامی اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 
Read More    Posted on: 10 Jan 2013
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا سیاسی ڈرون دھماکہ ۔ قیام پاکستان کے گم گشتہ تاریخی حقائق کے انکشافات
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا سیاسی ڈرون دھماکہ ۔ قیام پاکستان کے گم گشتہ تاریخی حقائق کے انکشافات 
Read More    Posted on: 10 Jan 2013
محمد علی سوسائٹی ایجوکیشنل کے روح رواں اور لال قلعہ گرامر اسکول کے مالک علی حیدر کی بہیمانہ شہادت پر الطاف حسین کا اظہارِ تعزیت
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے محمد علی سوسائٹی ایجوکیشنل کے روح رواں اور لال قلعہ گرامر اسکول کے مالک علی حیدر کی شہادت پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے علی حیدر کی شہادت کو فرقہ وارانہ فسادات کی سازش قراردیا اور کہاکہ دہشت گردایک منظم منصوبہ بند ی کے ذریعے شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کیلئے بے گناہ معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے
Read More    Posted on: 09 Jan 2013
۔14، جنوری کے لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے سردی اور بارش سے بچاؤ کے کپڑوں کے عطیات دیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے حق پرست عوام بالخصوص مخیر حضرات سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ 14، جنوری 2013ء کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے سردی اور بارش سے بچاؤ کے کپڑوں کے عطیات دیں ۔
Read More    Posted on: 08 Jan 2013
اس بات پریقین رکھتاہوں کہ اداروں کے تقدس اوراحترام کیلئے جھک جانے میں بڑائی ہے ۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی چھوٹی بڑی قوتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اس صدی میں اپنی اپنی طاقت کے زعم اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بچکانہ حرکت نہ کریں۔یہ بات انہوں نے لندن کے گردونواح کی یونیورسٹیوں اورکالجوں کے طلباء وطالبات کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے نمائندہ وفد میں شریک ایک ایک طلباء کے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیئے 
Read More    Posted on: 07 Jan 2013
ایم کیوایم جمہوریت پسند جماعت ہے ،وہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ایک جمہوریت پسندجماعت ہے اوروہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روزپیپلزیوتھ یوکے کے عہدیداروں اورکارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جوایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ہونے والے مظاہرے میں شرکت کیلئے آئے تھے۔
Read More    Posted on: 06 Jan 2013
قوم ذہنی طو ر پر تیار رہے ، دو دن کے اندر اندر یا دو دن بعد یعنی آج سے تیسرے دن ایک سیاسی ڈرون دھماکہ کرنے والاہوں ، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پاکستان کے ارکان سے مختلف سیاسی امور و حالت حاضرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کر تے ہوئے اعلان کیا ہے اور کہاکہ قوم ذہنی طو ر پر تیار رہے کہ الطاف حسین دو دن کے اندر اندر یا دو دن بعد یعنی آج سے تیسرے دن ایک سیاسی ڈرون دھماکہ کرنے والاہوں ۔
Read More    Posted on: 05 Jan 2013

Urdu News Archive