Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
سانحہ عباس ٹاؤن پرقومی سیاسی ومذہبی رہنماؤں کی بے حسی قابل مذمت ہے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے سانحہ عباس ٹاؤن پرقومی سیاسی ومذہبی رہنماؤں کی بے حسی کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ عباس ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے میں پچاس سے زائدمعصوم وبے گناہ افرادشہید اورڈیرھ سو سے زائدزخمی ہوئے ہیں لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ اتنے بڑے سانحہ پر ملک کے تمام سیاسی ومذہبی رہنماخاموش ہیں اورکسی نے اس سانحہ پر دوآنسو تک نہیں بہائے
Read More    Posted on: 03 Mar 2013
ایم کیوایم نے سانحہ عباس ٹاؤن میں بے گناہ شہریوں کی شہادتوں پر کل یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکوں میں بے گناہ شہریوں کی شہادتوں اور سوگوار لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے کل بروز پیر یوم سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ یوم سوگ کے سلسلے میں ایم کیوایم کی تمام تنظیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے ایم کیوایم کے دفاتر میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔
Read More    Posted on: 03 Mar 2013
سانحہ عباس ٹاؤن میں بم دھماکے میں شہیدہونے والوں میں ایم کیوایم کے کارکن عامرزیدی اوران کے ساتھ ساتھ ایک اورکارکن شانی کی اہلیہ اورتین سالہ بیٹابھی شامل ہیں
 سانحہ عباس ٹاؤن میں بم دھماکے میں شہیدہونے والوں میں ایم کیوایم کے کارکن عامرزیدی اوران کے ساتھ ساتھ ایک اورکارکن شانی کی اہلیہ اورتین سالہ بیٹابھی شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ دیگرشہیدوزخمی ہونیو الوں میں ایم کیوایم کے ہمدردشامل ہیں ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سانحہ عباس ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکن عامرزیدی شہیداورکارکن شانی کی اہلیہ اورکم سن بیٹے کی شہادت پردلی تعزیت کااظہارکیاہے۔ 
Read More    Posted on: 03 Mar 2013
انیس احمد قائم خانی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان نے عباسی شہید اسپتال میں سانحہ عباس ٹاؤن کے زخمیوں کی عیادت کی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی ، رابطہ کمیٹی کے کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد اور وسیم آفتاب نے اتوار کی شب عباسی شہید اسپتال کا دورہ کیا اور سانحہ عباس ٹاؤن کے بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ۔ انیس احمد قائم خانی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ 
Read More    Posted on: 03 Mar 2013
سانحہ عباس ٹاؤن پر پیر کو پرامن یوم سوگ منائیں، سندھ کے عوام سے الطاف حسین کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن کے شہد اء کاغم باٹنے اور ان کے دکھ میں عملی طو پر شریک ہونے کیلئے کل بروز پیر کو پورے سندھ میں پرامن یوم سوگ منائیں ۔
Read More    Posted on: 03 Mar 2013
عوام و کارکنان سانحہ عباس ٹاؤن کے زخمیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں ۔ الطاف حسین کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حق پرست عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن کے زخمیوں کیلئے خون کے عطیات دیں ، جناب الطاف حسین نے کہا کہ مجھے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے والے اسپتال خون کی قلت کا شکار ہیں اور انہیں فوری طور پر خون کے عطیات کی ضرورت ہے ۔ جناب الطاف حسین نے عوام وکارکنان سے کہا کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کر تے ہوئے زیاد ہ سے زیادہ تعداد میں خون کے عطیات دیں ۔
Read More    Posted on: 03 Mar 2013
پاکستان کے غریب و متوسط طبقے کے عوام فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اوحقوق کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوگئے تو ملک میں 98 فیصد غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کو آنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے غریب و متوسط طبقے کے عوام فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اور اپنے حقوق کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوگئے تو پاکستان میں 98فیصد غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کو آنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ انہوں نے کہاکہ سازشی عناصر غریب پختونوں اور مہاجرں کو آپس میں لڑا کر حکمرانی کرتے رہے ہیں لہٰذا غریب عوام کو عہد کرنا ہوگا کہ وہ آپس میں نہیں لڑیں گے بلکہ اپنے حقوق کیلئے جاگیرداروں اور وڈیروں کے خلاف متحد ہوکر جدوجہد کریں گے ۔
Read More    Posted on: 03 Mar 2013
نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنے ہی خاندان کے افراد کو ملک کے منتخب ایوانوں میں بھیج کر موروثی سیاست کو فروغ دیتی آئی ہیں، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام عام انتخابات برائے 2013ء کے سلسلے میں بھرپور انتخابی عوامی رابطہ مہم اور اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے زیراہتمام بفرزون ، اسکیم 33سیکٹر کے تحت گلزار ہجری میں واقع کنٹری ٹاور ، گلشن اقبال سیکٹر کے زیراہتمام سنی ہائٹس ، روفی سینٹر بلاک 13-D-2اور بلاک 13-D، ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر کے زیر اہتمام لیاقت نمبر 1اور 2کے درمیانی روڈ جبکہ ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹرکے تحت بھی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں نوجوانوں ،بزرگوں ، خواتین اور مختلف برادریوں اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
Read More    Posted on: 03 Mar 2013
وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کی لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین سے ساڑھے تین گھنٹہ طویل ملاقات۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین سے وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے لندن میں ساڑھے تین گھنٹہ طویل ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے جناب الطا ف حسین کی خیریت دریافت کی اورانہیں صدرمملکت کی جانب سے خیرسگالی کے جذبات اورنیک خواہشات کاپیغام پہنچایا۔رحمن ملک نے جناب الطا ف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے صدرمملکت کی جانب سے یہ پیغام دیا کہ دونوں جماعتوں کی سیاسی اتحادسے علیحدگی ہوئی ہے لیکن پانچ
Read More    Posted on: 02 Mar 2013
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہنمائی میں پاکستان کی ہر گلی ، محلہ تک جمہوریت کے ثمرات پہنچائیں گے آنے والے انتخابات میں اگر اللہ نے چاہا تو پاکستان بھر سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاہے کہ آئندہ الیکشن کے بعد جو سحرطلوع ہو گی وہ ملک کے غریب و متوسط طبقے کے عوام کے حقوق کی ضامن ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اقتدار ملا تو پاکستان کی ہر گلی ، محلہ اور ایک ایک گھر تک جمہوریت کے ثمرات پہنچائیں گے ، انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ جو جیتا وہ وزیر جو ہارا وہ مشیر جو باقی رہ گئے سب سفیر اور پاکستانی عوام فقیر کے فقیر ۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز قومی اسمبلی کے حلقہ 249میں حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستاراوررکن سندھ اسمبلی حلقہ 111طاہر قریشی ا کے فنڈسے عثمان آباد، دھوبی گھاٹ،بادشاہی روڈ، میجر عبدالرحمان روڈ، گارڈن اور پاکستان کوارٹرمیں مکمل ہونیوالے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ا
Read More    Posted on: 02 Mar 2013

Urdu News Archive