Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سمندرپاررہنے والے پاکستانی ملک کاسرمایہ اورملک کے سفیرہیں ،انکی حب الوطنی پر شک نہ کیاجائے۔الطاف حسین


سمندرپاررہنے والے پاکستانی ملک کاسرمایہ اورملک کے سفیرہیں ،انکی حب الوطنی پر شک نہ کیاجائے۔الطاف حسین
 Posted on: 10/9/2012
 سمندرپاررہنے والے پاکستانی ملک کاسرمایہ اورملک کے سفیرہیں ،انکی حب الوطنی پر شک نہ کیاجائے۔الطاف حسین
دہری شہریت کے معاملے پر ازسرنوہمدردانہ غورکیاجائے۔چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری، سپریم کورٹ کے تمام
جج صاحبان اورتمام ارباب اختیار سے ایم کیوایم کے قائدکی اپیل
کراچی میں قیام امن کیلئے امن واک نکالنے پرڈیفنس اورکلفٹن سمیت دیگرعلاقوں کے نوجوانوں، بزرگوں، خواتین ،
طلبہ وطالبات اوربچوں سمیت تمام قومیتوں اورمذاہب سے تعلق رکھنے والے عوام کوالطاف حسین کاخراج تحسین
کراچی کے عوام نے امن واک میں شرکت کرکے اتحادویکجہتی کی جومثال قائم کی ہے ایسی مثالیں بہت کم دیکھنے میں آتی ہیں
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو
لندن۔۔۔ 9 اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمدچوہدری، سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان اورتمام ارباب اختیار سے کہاہے کہ سمندرپاررہنے والے پاکستانی شہری پاکستان کے کاسرمایہ اورملک کے سفیرہیں لہٰذاان کی حب الوطنی پر شک نہ کیاجائے اور دہری شہریت کے معاملے پر ازسرنوہمدردانہ غورکیاجائے۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج مصطفےٰ عزیزآبادی، جوائنٹ انچارجز محمداشفاق ،قاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے ارکان انیس ایڈوکیٹ،طارق جاوید، محمدانور، طارق میر ، واسع جلیل موجودتھے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ سمندرپارپاکستانیوں نے ہر کڑے اورمشکل وقت میں پاکستان کی نہ صرف مالی مددکی ہے بلکہ ملک میں زلزلہ ، سیلاب یاکسی بھی قدرتی آفت کے موقع پر اپنے متاثرہ پاکستانی بھائیوں کی ہرطرح بڑے پیمانے پر مددکی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔ اوورسیز پاکستانی چاہے وہ امریکہ میں ہوں، برطانیہ میں، فرانس میں یادنیاکے کسی بھی ملک میں ہوں وہ پاکستان کی پہچان ہیں ، وہ دیارغیرمیں پاکستان کے سفیراور وکیل ہیں لہٰذاان کی حب الوطنی کو مشکوک نہ سمجھاجائے اورا نکے ساتھ ایسا سلوک نہ کیاجائے کہ وہ یہ سوچنے پرمجبورہوں کہ ان کی حب الوطنی پر شک کیاجارہاہے یاانہیں دوسرے درجے کا شہری سمجھاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات کسی کے ذاتی یاپارٹی مفادمیں نہیں بلکہ قومی مفادمیں ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کی حب الوطنی پرشک نہ کیاجائے، دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے معاملے پر ہمدردانہ غورکیاجائے،انہیں ووٹ ڈالنے اورالیکشن میں حصہ لینے کا حق دیا جائے ۔انہوں نے تمام ججوں، وکلاء دانشوروں، کالم نگاروں، اساتذہ اورتمام شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادسے بھی اپیل کی کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کوانکے حقوق دلانے میں اپناکرداراداکریں۔ جناب الطاف حسین نے گزشتہ روزکراچی میں قیام امن کیلئے اہلیان کراچی کی جانب سے امن واک نکالنے پرڈیفنس اورکلفٹن سمیت دیگرعلاقوں کے نوجوانوں، بزرگوں، خواتین ، طلبہ وطالبات اوربچوں سمیت تمام قومیتوں اورمذاہب سے تعلق رکھنے والے عوام کوزبردست مبارکباداورخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام نے قیام امن کیلئے امن واک میں بھرپورتعدادمیں شرکت کی اور غریب وامیرکافرق مٹاکر اتحادویکجہتی کی جومثال قائم کی ہے ایسی مثالیں بہت کم دیکھنے میں آتی ہیں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ کراچی سمیت پورے ملک میں امن نافذ کرے،قیام امن کی کوششوں میں رحمت وبرکت نازل فرمائے اور قیام امن کیلئے مزیدکوششیں کرنے کی توفیق عطا کرے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئر کارکن ندیم نصرت سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں فاتحہ خوانی کی گئی اورمرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی
لندن۔۔۔ 9 اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں اجلاس کے موقع پر ایم کیوایم کے سینئر کارکن ندیم نصرت سے ان کی والدہ محترمہ انورجہاں کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیا۔ انہوں نے ندیم نصرت اورانکے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔ اس موقع پر ندیم نصرت کی والدہ محترمہ انور جہاں مر حومہ روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اورمرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاؒ کی درگاہ کے سجادہ نشین سیدناظم علی نظامی نے فاتحہ خوانی کرائی۔ فاتحہ خوانی میں اراکین رابطہ کمیٹی اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔ 


سوات کی ایوارڈ یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی کی گاڑی پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کی الطاف حسین کی جانب سے شدید مذمت
معصوم طالبات کو فائرنگ کرکے زخمی کرنا کھلی دہشت گردی اور درندگی ہے ، الطاف حسین
ملالہ یوسف زئی نے سوات میں سخت ومشکل حالات کے دوران تعلیم کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا اور ان پر حملہ علم پر حملہ ہے
ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، ملالہ سمیت تین طالبات کے زخمی ہونے پر گہرے افسوس کااظہار ، صحت یابی کیلئے دعا

لندن۔۔۔9، ستمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سوات کی ایوارڈ یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی کی گاڑی پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ملالہ یوسف زئی سمیت تین طالبات کے زخمی ہونے پر گہرے افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ معصوم طالبات کو فائرنگ کرکے زخمی کرنا کھلی دہشت گردی اور درندگی ہے اور جو عناصر اس مذموم فعل میں ملوث ہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے سوات میں سخت ومشکل حالات میں ہمت و جرات کے ساتھ تعلیم کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا اور ان پر حملہ علم پر حملہ ہے ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ ملالہ یوسف زئی کی گاڑی پر حملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ انہوں نے مسلح حملے میں ملالہ سمیت تین دوطالبات کے زخمی ہونے پر دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔

 
معصوم ملالہ یوسف زئی کوخون میں نہلانے والے دہشت گردانسان نہیں درندے ہیں۔الطاف حسین
حملہ کرنے والے انسانوں کوکھانے والے بھیڑیئے ہیں۔ یہ ملالہ پرنہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے
وہ تمام پاکستانی جو انسانوں کیلئے جینے کاحق چاہتے ہیں وہ بھی ملالہ کی طرح جراتمندی کامظاہرہ کرتے ہوئے ملک کوان درندوں سے نجات دلانے کیلئے میدان عمل میں آجائیں۔رابطہ کمیٹی سے گفتگو
ملالہ نے وحشت وبربریت کے ماحول میں جرات وبہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے سوات میں علم کی شمع جلائی
اللہ تعالیٰ ملالہ یوسف زئی کوزندگی دے اوراسے خون میں نہلانے والے درندہ صفت دہشت گردوں پر عذاب نازل کرے
پوری قوم ملالہ یوسف زئی کی زندگی اورصحت کیلئے دعاکرے۔الطاف حسین کی اپیل
لندن ۔۔۔ 9 اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ معصوم ملالہ یوسف زئی کوخون میں نہلانے والے دہشت گردانسان نہیں درندے ہیں اور انسانیت پریقین رکھنے والے تمام پاکستانیوں کوان درندہ صفت عناصرکے خلاف متحدہوجاناچاہیے۔ انہوں نے یہ بات آج شام رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملالہ یوسف زئی قوم کی وہ بہادربیٹی ہے جس نے ایک ایسے وقت میں جبکہ طالبان کی جانب سے سوات اور خیبر پختونخوا کے دیگرعلاقوں میں لڑکیوں کے اسکول اورکالج دھماکہ خیزمواد سے اڑائے اور جلائے جارہے تھے اورظلم وبربریت کابازارگرم تھاملالہ نے وحشت وبربریت کے اس ماحول میں جرات وبہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے سوات میں علم کی شمع جلائی اوردیگربچوں کوبھی علم کی جانب راغب کیا۔آج دہشت گردوں نے اس معصوم بچی کو اپنی بے رحم گولیوں کانشانہ بناکراس کی آوازکودبانے کی کوشش کی ۔ جناب الطاف حسین نے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ملالہ پرنہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے اور جن بزدل دہشت گردوں نے اس معصوم بچی کوخون میں نہلایا ہے وہ انسان نہیں بلکہ درندے ہیں ، انسانوں کوکھانے والے بھیڑیئے ہیں ، وقت آگیاہے کہ انسانیت پریقین رکھنے والے تمام پاکستانی جواپنے ملک کو انسانوں کامعاشرہ بنانا چاہتے ہیں اورانسانوں کیلئے جینے کاحق چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ بھی ملالہ کی طرح جراتمندی کامظاہرہ کرتے ہوئے خاموشی کاقفل توڑ ڈالیں اور ان درندہ صفت دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیواربنکر ملک کوان درندوں سے نجات دلانے کیلئے میدان عمل میں آجائیں۔ جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ وہ ملالہ یوسف زئی کوزندگی دے، اس کوجلدازجلدصحتیاب کرے اوراسے خون میں نہلانے والے درندہ صفت دہشت گردوں پر اپنا عذاب نازل کرے۔ انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ بھی ملالہ یوسف زئی کی زندگی اورصحت کیلئے دعاکریں۔

ملالہ یوسف زئی کے بھائیوں محمودالحسن یوسف زئی اورمبشریوسف زئی سے ایم کیوایم کے
قائد الطاف حسین کی فون پر گفتگو،ملالہ کی خیریت دریافت کی
ملالہ پوری قوم کی بیٹی ہے اوراس جیسی بہادربیٹیاں بہت کم پیداہوتی ہیں ،
پوری قوم کواس بہادربیٹی پرنازہے۔الطاف حسین

پوری قوم آپکے ساتھ ہے ،میں اورمیرے تمام ساتھی ملالہ کی زندگی کیلئے دعاکررہے ہیں۔الطاف حسین کی ملالہ کے بھائیوں سے گفتگو
لندن :۔۔۔ 9 ،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سوات میں درندہ صفت دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ملالہ یوسف زئی کے بھائیوں محمودالحسن یوسف زئی اورمبشریوسف زئی سے فون پر گفتگوکی اورملالہ یوسف زئی کی خیریت دریافت کی ۔ جناب الطاف حسین نے ملالہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،حملہ کرنے والے ظالم ہیں ،درندے ہیں اوراللہ تعالیٰ ان سفاک دہشت گردوں کوغرق کرے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملالہ پوری قوم کی بیٹی ہے اوراس جیسی بہادربیٹیاں بہت کم پیداہوتی ہیں اورپوری قوم کواس بہادربیٹی پرنازہے۔ انہوں نے ملالہ کے بھائیوں سے دلی ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے ،میں اورمیرے تمام ساتھی ملالہ کی زندگی اور صحت کیلئے دعاکررہے ہیں اورکل ملک بھرمیں ایم کیوایم کے زیراہتمام ملالہ کی صحتیابی کیلئے دعائیہ اجتماعات منعقدکئے جارہے ہیں۔ ملالہ کے بھائیوں محمودالحسن یوسف زئی اورمبشریوسف زئی نے فون کرکے ملالہ کی خیریت دریافت کرنے اورہمدردی کااظہارکرنے پر جناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیا۔
 

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیوایم کے زیر اہتمام 10اکتوبر بروز بدھ کو ملک بھر میں
ملالہ یوسف زئی کی صحتیابی کیلئے دعائیہ اجتماعات منعقد کئے جائیں گے
مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوگا
عوام و کارکنان دعائیہ اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ، رابطہ کمیٹی
کراچی :۔۔۔۔ 9اکتوبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پرایم کیوایم کے زیر اہتمام 10اکتوبر 2012ء بروزبدھ کو نائن زیروکراچی سمیت ملک بھر میں قائم ایم کیوایم کے تمام زونل، ضلعی ، سیکٹر، یونٹس کے دفاتر میں سوات میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی مذمت اور ملالہ یوسف زئی کی صحتیابی کیلئے دعا ئیہ اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جبکہ مرکزی اجتماع شام 4:00بجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز ٓباد میں منعقد ہوگا۔ دعا ئیہ اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست وزراء ، سینیٹرز ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان ، سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان ہمدردعوام بڑی تعداد میں شرکت کر یں گے ۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے عوام و کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ دعائیہ اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔

ملالہ یوسف زئی پر حملے کے ذریعے دہشت گرد ملک کے روشن مستقبل کو تاریک کرنا چاہتے ہیں، اے پی ایم ایس او
ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں تعلیم اور امن کے فروغ کے لیئے اہم کردار ادا کیا ہے
مرکزی کابینہ کی ملالہ یوسف زئی پر حملے کی شدید مذمت اور صدر وزیر اعظم سے حملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
کراچی :۔۔۔9اکتوبر 2012ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئر مین عبدالوہاب و اراکین مرکزی کابینہ نے سوات سے تعلق رکھنے والی ایوارڈ یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں اراکین مرکزی کابینہ نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں تعلیم اور امن کے فروغ کے لیئے اہم کردار ادا کیا ہے اور ملک کے نوجوان طبقے کے لیئے ایک مثال اور وطن عزیز کے لیئے فخر کا باعث ہے۔ انھوں نے کہاکہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ کرنے والے ان کے اقدامات سے خوفزدہ ہیں ۔اور ایسے عناصر ملک کے امن کو خراب کرکے پاکستان کے روشن مستقبل کو تاریکیوں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ مرکزی کابینہ نے صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف و دیگر حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملالہ یوسف زئی پرہونے والے اس حملے کا فی الفور نوٹس لیں اور ملک کے امن اور پاکستان کے مستقبل کو نقصان پہنچانے کے اس گھناؤنے اقدام میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر انھیں کیفر کردار تک پہنچائیں مرکزی کابینہ نے دعا کی کہ اللہ رب العزت معصوم ملالہ کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ،وزیر بلدیات آغا سراج درانی ، وزیر قانون ایاز سومرو سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں کے گھروں پر دستی بموں کے حملے اور دستی بموں کی برآمدگی پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
منتخب نمائندوں کے گھروں پر دستی بم کا حملہ اور بموں کی برآمدگی کھلی دہشت گردی ہے ، ملوث دہشت گرد جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے
دستی بم حملے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، پیپلزپارٹی سندھ کے رہنماؤں سے رابطہ کمیٹی کااظہار یکجہتی
کراچی ۔۔۔9، ستمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وزیر بلدیات آغا سراج درانی ، وزیر قانون ایاز سومرو سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں کے گھروں پر دستی بموں کے حملے اور دستی بموں کی برآمدگی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دستی بم حملوں کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوں کی رہائشگاہوں پر دستی بم کا حملہ اور بموں کی برآمدگی کھلی دہشت گردی ہے اور اس میں ملوث دہشت گرد قانون کی سخت گرفت اور سزا کے مستحق ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ دستی بم حملوں میں ملوث دہشت گرد جمہوری جدوجہد پر یقین نہیں رکھتے اور کھلی دہشت گردی کے مظاہرے کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے آغا سراج درانی ، ایاز سومرو سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے یکجہتی کااظہا رکیا اور کہا کہ کسی بھی طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے عظم و ہمت والوں کے حوصلوں کو پست نہیں کیاجاسکتا ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ،و زیراعظم راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی سے مطالبہ کیا کہ آغا سراج درانی ، ایاز سومرو اور میر حیات تالپور کی رہاشگاہوں پر دستی بم حملے اور بموں کی برآمد کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
 

بلوچستان میں ونی کے نام پر عورتوں اور معصوم بچیوں کے ساتھ
ہونیوالے نارو ا سلوک اور سوات میں ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ کا نوٹس لیا جائے ، کشور زہرا
واقعات میں ملوث سفا ک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں اجلاس سے اظہارِ خیال
کراچی :۔۔۔9اکتوبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایک اجلاس منعقد کیاگیا جس سے ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج و رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے اظہارِ خیال کیا۔ اجلاس میں اراکین شعبہ خواتین ، علاقائی سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کی ذمہ داران وکارکنان اور ہمدردخواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ کشور زہرا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں ونی کے نام پر خواتین و معصوم بچیوں کے ساتھ ہونیوالے نارو ا سلوک اورسوات میں ایوارڈ یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے ان واقعات کو جاہلانہ اور انسانیت سوز قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں جرگے کے تحت ہونیوالے فیصلے میں 13 معصومبچیوں کو فرسودہ رسم کی بھینٹ چڑھا دیا گیا جو نہ صرف انسانی اقدار کی بہت بڑی توہین ہے بلکہ خواتین پر ظلم و بربریت کے مترادف ہے اور اس رشتے کی تضحیک ہے جسے نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ نے رحمت سے تعبیرکیا تاریخ گواہ ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی آمد پر احتراماًکھڑے ہوجایا کرتے تھے لیکن آج ونی کے نا م پر معصوم بچیوں کو غیروں کے ہاتھوں تھما دیاجاتا ہے ہیں جو نہ صرف انتہائی شرمناک عمل ہے بلکہ غیر اسلامی ہے ۔ کشور زہرا نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اوروفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے مطالبہ کیاکہ بلوچستان میں ونی کے نام پرخواتین و معصوم بچیوں کے ساتھ ہونیوالے نارو ا سلوک اور سوات میں ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ کا نوٹس لیا جائے اور ان میں ملو ث سفاک دہشتگر دوں کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزاد ی جائے اور خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔
 

ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹرکے کارکن سیّد علی اکبر کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہارِ افسوس
لندن:۔۔۔۔9،اکتوبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 107کے کارکن سیّد علی اکبر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہارکیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطا ف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)

جلد ہی غریب عوام کاتبدیلی کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوگا جس کا وہ صدیوں سے انتظار کر رہے ہیں ۔قطب الدین
سکھر زون کے انچارج کی تعلقہ میو نسپل کا رپو ریشن کے ریفر نڈم میں کا میا ب ہو نے والے اسٹاف ورکر ز یو نین کے نو منتخب عہدید اران سے گفتگو سکھر۔۔۔۔۔۔09اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ سکھر زون کے انچا رج محمد قطب الدین واراکین زونل کمیٹی نے سکھر زون پر آئے ہو ئے تعلقہ میو نسپل کا رپو ریشن سکھر سٹی کے لیبر یو نین ریفر نڈم میں کا میا ب ہو نے والے اسٹاف ورکر ز یو نین کے منتخب عہدید اران سے ملا قا ت کی ،نو منتخب عہد ید اران کو قا ئد تحر یک محتر م جنا ب الطا ف حسین بھائی کی جانب سے مبا رکبا د پیش کی گئی اور زون کمیٹی کی جانب سے بھر پو رتعاون کا یقین دلایاگیا۔ اس مو قع پر گفتگوکرتے ہوئے سکھر زون کے انچا رج محمد قطب الدین نے کہا کہ ہمارے ملک کی یہ بد قسمتی ہے کہ یہاں پر غریبوں کے حقوق کی کوئی بات نہیں کرتا مگر متحدہ قومی موومنٹ وہ واحد جماعت ہے جس نے غریبوں کے لیے صرف نعرہ ہی بلند نہیں کیا بلکہ عملی طور پر بھی کام کر کے دکھایا ہے اور ملک کے 98فیصد مظلوم و محروم عوام کوجناب الطاف حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ ملک میں انقلاب لائیں گے اور جلد ہی غریب عوام کاتبدیلی کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوگا جس کا وہ صدیوں سے انتظار کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی و احد سیا سی جما عت ہے جس کا قا ئد بھی مڈل کلا س سے تعلق رکھتا ہے اور ملک میں متحدہ کے علاوہ کوئی ایسی جماعت نہیں جس کے پاس غریب کے لیے منشور ہو تمام جماعتیں صرف اقتدار کے لیے کام کر رہی ہیں،زونل آفس پر آئے ہوئے تعلقہ میو نسپل کا رپو ریشن سکھر سٹی کے لیبر یو نین ریفر نڈم میں کا میا ب ہو نے والے اسٹاف ورکر ز یو نین کے منتخب عہدید اران نے قا ئد تحر یک محتر م جنا ب الطا ف حسین بھائی کے فکر وفلسفے کو سراہا ۔

شان مصطفی ﷺکے خاطر اپنے سب کچھ قربان کردینا ایمان کا تقاضہ ہے۔ سید وسیم حسین
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک سے فرقہ وارانہ عفریت کا خاتمہ کیا۔عادل خان
گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف آباد میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنیٹس آرگنائزیشن حیدرآباد سیکٹر
کے زیر اہتمام ہونے والی شان مصطفی ﷺکانفرنس کے شرکاء سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔۔۔۔۔۔09اکتوبر2012ء
شان مصطفیﷺ کابیان لفظوں میں نہیں کیا جاسکتا آپﷺ کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین نے گذشتہ روز گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف آباد میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنیٹس آرگنائزیشن حیدرآباد سیکٹر کے زیر اہتمام ہونے والی شان مصطفی ﷺکانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شان مصطفی ﷺکانفرنس میں متحدہ بین المسلمین فورم کے سنیئر نائب صدرعلامہ امیر عبداﷲ فاروقی ، نائب صدر علامہ سیدزبیر عابدی،رابطہ سیکر ٹری محمد ناصر یامین ،صاحبزادہ حفظ الرحمن،مولانا اعجاز ضیائی ،
اے پی ایم ایس او کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عادل خان ،مرکزی فنانس سیکرٹری امر قائمخانی ، پرنسپل ڈگری کالج عادل حیات ،پرنسپل سندھ کالج آف کامرس شکیل احمد سمیت دیگر علماء کرام ،اساتذہ کرام اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ تمام مکاتبِ فکر کے مابین ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈر ورہنما ہیں جو ملک میں اتحاد بین المسلمین کیلئے عملی طور پر کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ شان مصطفی ﷺکے خاطر اپنے سب کچھ قربان کردینا ایمان کا تقاضہ ہے اور ایک مسلمان آقائے دوجہاں ﷺکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا ۔کانفرنس سے اے پی ایم ایس او کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عادل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک سے فرقہ وارانہ عفریت کا خاتمہ کیا اور مختلف فرقوں میں منقسم مسلمانوں کو باہم دست و گریباں ہونے سے روکا اور ان کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں امن و اما ن کے قیام کے سلسلے میں روایتی کردار کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور سرورکائنات ﷺکی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہوئے اپنے پیغام کو عام کرنا ہوگا۔شان مصطفی ﷺکانفرنس میں متحدہ بین المسلمین فورم کے علماء اکرام اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جرائم پیشہ عناصر نے کراچی میں قتل وغارت گری کا بازار گرم کررکھا ہے،فرید احمد خان
قائد تحریک الطاف حُسین بھائی نے ہمیشہ افہام وتفہیم ، بھائی چارہ ایک دوسرے کے مذاہب ، عقائد اور مسالک کے احترم کادرس دیا ہے
میرپورخاص۔۔۔۔۔۔۔09اکتوبر2012ء
کراچی کے پرامن حالات کو خراب کرنا اورا یم کیوایم کے معصوم اوربے گناہ کارکنان کو قتل کرنا ملک دشمن عناصر کی سازشوں کا حصہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم میرپورخاص زون کے انچارج فریداحمد خان نے عمائدین شہر سے زونل آفس میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو بھتہ مافیا، ٹرانسپورٹ مافیا، ڈرگ مافیا اور دیگر جرائم پیشہ عناصر نے کراچی میں قتل وغارت گری کا بازار گرم کررکھا ہے دوسری طرف مذہبی دہشت گرد کالعدم تنظیمیں سرگرم عمل ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں مذاہب ، مسالک اور عقائد کی بنیاد پر قتل عام کا مقصد پر امن سول سوسائٹی کو تباہ کرکے معاشرے میں خونریزی اور فساد پھیلانا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی الطاف حُسین بھائی کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور قائد تحریک الطاف حُسین بھائی نے ہمیشہ افہام وتفہیم ، بھائی چارہ ایک دوسرے کے مذاہب ، عقائد اور مسالک کے احترم کادرس دیا ہے ا نہوں نے کہا کہ جو لوگ کراچی میں مذہب کے نام پر دہشت گردی کو فروغ دینا چاہتے ہیں دراصل وہ ایم کیوایم کو کمزور کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے ایم کیوایم کے معصوم اور بے گناہ کارکنان کے بہیمانہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے معصوم اور بے گناہ کارکنا ن کے تسلسل کے ساتھ قتل سیکورٹی فورسز کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔


5/2/2024 2:25:21 PM