Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امن واک کی عظیم الشان کامیابی امن پسندوں کی فتح اور امن دشمنوں کی شکست ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار


امن واک کی عظیم الشان کامیابی امن پسندوں کی فتح اور امن دشمنوں کی شکست ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 10/7/2012

امن واک کی عظیم الشان کامیابی امن پسندوں کی فتح اور امن دشمنوں کی شکست ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار
امن واک کے شرکاء نے جناب الطاف حسین کی اپیل پر یگانگت اور بھائی چارے کی مثال قائم کی ہے، سینیٹر مصطفی کمال
قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے پاکستان کے لوگ اس امن مارچ میں شامل تھے ، محترمہ خوش بخت شجاعت
امن ریلی میں شرکت کرکے اور اسے کامیاب بنانے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، کیپٹن ہاشم
امن واک سے بہت اچھا پیغام گیاہے آج دنیا نے جان لیا ہے کہ کراچی کے لوگ امن چاہتے ہیں، علی راشد
اہلیان کراچی کی جانب سے باغ ابن قاسم سے تین تلوار تک نکالی گئی عظیم الشان اور تاریخی امن ریلی کے ہزاروں شرکاء سے خطاب

کراچی ۔۔۔7، اکتوبر2012ء
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر و وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کی اکثریت امن پسند اور امن دوست ہے ، امن واک کی عظیم الشان کامیابی امن پسندوں کی فتح اور امن دشمنوں کی شکست ہے ، امن ہی کے ذریعے ترقی ہوگی ، ترقی کے ذریعے خوشحالی آئے گی ۔ امن واک میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے کراچی کے عوام نے جرائم مافیا ، انتہاء پسند دہشت گردوں کوواضح پیغام دیدیا ہے ، بھتہ مافیا کو مسترد کردیا ہے اور اغواء برائے تاوان کرنے والوں کو بے نقاب کردیا ہے ۔ آج ایک تاریخی دن ہے ،کراچی کے شہریوں نے حکومت کو بھی پیغام دے دیا ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی یہ بتایا ہے کہ اگر کراچی میں پائیدار امن قائم کرنا ہے تو امن قائم کرنے کے عمل میں شہریوں اور عوام کو بھی شامل کرنا ہوگا ، امن کے عمل میں انہیں اونر شپ دینی ہوگی اور امن کے عمل میں حصہ دار بنانا ہوگا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کی شام باغ ابن قاسم سے شروع ہوکر تین تلوار کلفٹن پراختتام پزیر ہونے والی امن واک کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امن واک میں علمائے کرام ، طلبہ و طالبات ،بچے ، بچیوں اور مختلف قومیتوں ، مذاہب او رمسالک سے تعلق رکھنے والے عوام نے امن کی خاطر خصوصی طور پر بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ امن واک کے شرکاء سے رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست سینیٹر مصطفی کمال، حق پرست رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت ، ڈی سی آر سی کے انچارج کیپٹن ہاشم ،کونسل آف پروفیشنل کے انچارج علی راشد نے خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے انجام دیئے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور سب سے عظیم الشان امن واک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جرائم مافیا ، انتہاء پسند دہشت گرد اور تشدد کے ذریعے اپنے مذموم عزائم آگے بڑھانے والے مٹھی بھر ہیں ،جبکہ کراچی کی اکثریت کراچی میں امن و استحکام چاہتی ہے اس لئے کہ وہ پاکستان میں امن و استحکام چاہتی ہے کیونکہ کراچی کا امن پاکستان کا امن ہے ، کراچی کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے ۔ آج اہلیان کراچی نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ امن کی قدر کرتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ امن ہی کے ذریعے ترقی ہوگی اور ترقی کے ذریعے خوشحالی آئے گی ، امن ہوگا تو ترقی ہوگی ، ترقی ہوگی تو خوشحالی آئے گی ۔ آج اہلیان کراچی نے امن واک کے ذریعے یہ طے کیا ہے کہ وہ ان سازشی عناصر کو جو امن کے دشمن ہیں جو کراچی اور پاکستان کے دشمن ہیں انہیں بے نقاب کریں گے اور انہیں ان کی کمین گاہوں اور بلوں سے نکال کر ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور اس سازش کو ہمیشہ کیلئے ناکام بنائیں گے ۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا حب ہے ، ترقی کا انجن؂ہے اگر کراچی معاشی طور پر متحرک ہوگا تو پاکستان بھی معاشی ترقی کرے گا ، لوگوں کو روزگار بھی ملے گا ، ہم خود مختارہونگے ، اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری محلے اور گلیوں میں جرائم مافیا اور انتہاء پسند دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں تو کراچی کے شہری اس عمل میں اپنے کردار اور شمولیت کے ساتھ نہ صرف اس سازش کو ناکام بنائیں گے بلکہ ان سازشی عناصر کا بھی قلع قمع کریں گے اور ان کا بھی مستقل خاتمہ کریں گے ۔ تاریخی امن مارچ ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے ،مذہبی انتہاء پسندی ، فرقہ واریت کو مسلط کیاجارہا ہے ،قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے پاکستان کو منوں ٹنوں مٹی میں دفن کردیا گیا ہے آج یہ فیصلہ کیا ہے امن واک شرکاء نے یہ فیصلہ کیا ہے قائد اعظم کے مہذب ، فلاحی اور جمہوریت پاکستان کو قائم کریں گے اور انتہاء پسندوں اور دہشت گردوں کے پاکستان کو مستردکریں گے ۔حق پرست سینٹرسید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کا جو تاثر پورے ملک اور دنیا میں دیاجارہا تھا کہ یہاں پر مذہب ، مسلک ، ذات اور برادری کے نام پر ہر گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے ، انسان انسان کو ماررہا ہے ، آج کراچی کے عوام نے اس تاثر کو غلط ثابت کردیا ہے کہ کراچی میں انسان انسان سے ڈرتا ہے ۔ دہشت گردی میں ملوث لوگ مٹھی بھر ہیں ان کے خلاف امن واک شرکاء نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پر یگانگت اور بھائی چارے کی آج مثال قائم کی ہے ، اس امن واک میں وہ لوگ شامل ہے جو کسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتے ہیں اورآج صرف امن کی خاطر باہر نکلیں ہیں ۔ آج کے بعد انشاء اللہ تعالیٰ اسی طریقے سے لوگ امن و بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھ کر منفی پروپیگنڈے کو ناکام بنا دیں گے ، کراچی کے امن سے کھیلنے والے لوگ دراصل کراچی کو تباہ نہیں کرنا چاہتے بلکہ اس کے ذریعے پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، کراچی سینٹرل ایشیاء کا گیٹ وے ہے ، اکنامی کی بیک بون ہے ، کراچی تباہ ہوگا تو پاکستان تباہ ہوگا ۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت نے کہا کہ امن واک میں شرکت کرنے والے نبی اکرم ﷺ کے ماننے والے ہیں جنہوں نے امن ، بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیا ہے ، امن مارچ سے دنیا میں پیغام گیا ہے کہ کراچی کا امن، پاکستان کا امن اور استحکام ہے اور کراچی کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے ۔سی او پی کے انچارج علی راشد نے کہا کہ امن واک سے بہت اچھا مسیج گیاہے ، آج دنیا نے جان لیا ہے کہ کراچی کے لوگ امن چاہتے ہیں ، جب بھی پاکستان کی بات آتی ہے ایک ہی لیڈر ہیں جناب الطاف حسین جو پاکستان کی بات کرتے ہیں اور کراچی سمیت ملک بھر میں امن چاہتے ہیں اسی لئے آج ٹھاٹھیں مارتے سمندر جیسی امن واک کا انعقاد کیاگیا ہے ۔ڈی سی آر سی کے انچارج کپٹن ہاشم نے امن واک میں شریک تمام شرکاء کا خیر مقدم کیا اور انہیں امن واک کو کامیاب بنانے پر دلی مبارکباد پیش کی ۔

خیر پور میں پیپلز پارٹی کی ایم این اے اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صاحبزادی
محترمہ نفیسہ شاہ کے جلسے میں فائرنگ کے واقعہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
فائرنگ کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے صحافی سمیت جاں بحق افراد اور زخمی افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت
لندن۔۔۔7،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے خیر پور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اے اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی محترمہ نفیسہ شاہ کے جلسے میں فائرنگ کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کے نتیجے میں صحافی سمیت متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر گہرے دکھ او رافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین ؂نے کہا کہ خیر پور میں جلسہ پر فائرنگ میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرست سیاسی اور جمہوری جدوجہد پر یقین نہیں رکھتے ہیں اور امن کے کھلے دشمن ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے جلسہ میں فائرنگ کے نتیجے میں صحافی سمیت جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور جاں افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ،و زیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ خیر پور میں محترمہ نفیسہ شاہ کے جلسہ میں فائرنگ کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

8 اکتوبر2005ء قومی تاریخ کا المناک سانحہ ہے ، جناب الطاف حسین
ہزاروں انسانی جانوں کے ضیاع کے اس المناک دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا
سانحہ8اکتوبر 2005ء کے شہداء کی ساتویں برسی کے موقع پر بیان

لندن۔۔۔۔7، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ8اکتوبر2005ء کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور صوبہ خیبر پختونخوامیں قیامت خیز زلزلہ کی تباہ کاریوں کے اثرات آج بھی ہر محب وطن شہری کے دل پر نقش ہیں ۔ سانحہ 8اکتوبر 2005کی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سانحہ 8اکتوبر میں ہزاروں انسانی جانیں ضائع ہوئیں ، سینکڑوں نوجوان ، بزرگ ، خواتین اور بچے معذور ہوگئے اور خاندان کے خاندان تباہ ہوگئے اور انسانی جانوں کے ضیاع کے اس المناک دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اور یہ قومی تاریخ کا المناک سانحہ ہے ۔ انہوں نے قیامت زلزلہ کے دوران ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین پارلیمنٹرین ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اور ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اور عملے کو زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے مہینوں بے مثال انسانی خدمت انجام دینے پر زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہا کہ ایم کیوایم واحد جماعت تھی جس کے رضاکار اور کارکنان سب سے پہلے ہی زلزلہ متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے آزاد کشمیر اور صوبہ خیبر پختونخوا پہنچے اور متاثرہ خاندانوں میں بلاتفریق غذائی اجناس سمیت طبی سہولیات فراہم کیں اور وہاں انسانی زندگی کی بحالی کیلئے جس محنت اور لگن سے کام کیا اس پر حکومت پاکستان نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو زلزلہ متاثرین کی بلاتفریق خدمت انجام دینے پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا ۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ 5اکتوبر کے شہداء کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کیلئے دعا کی ۔

اہلیان کراچی کی جانب سے باغ ابنِ قاسم سے کلفٹن تین تلوارتک امن واک
امن واک میں مختلف مذاہب ،قومیتوں اوربرادریوں کے عوام ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد
اورطلبہ وطالبات کی لاکھوں کی تعدادمیں شرکت

کراچی:۔۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پرپاکستان خصوصاًکراچی میں قیام امن،بھائی چارگی اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اورانتہاء پسندی و،فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہلیان کراچی نے اتوارکو ’’امن واک‘‘کیا۔’’امن واک ‘‘سہ پہرتین بجکر45منٹ پر جہانگیرکوٹھاری باغ ابنِ قاسم سے شروع ہواجوشاہراہ کلفٹن سے ہوتا ہوا تقریباًپانچ بجے تین تلوارکلفٹن پر اختتام پذیرہوا۔’’امن واک‘‘ میں منتخب حق پرست عوامی نمائندے،سیاسی ومذہبی رہنماؤں،فلاحی وسماجی انجمنوں کے عہدیداران، اکابرینِ شہر دانشور ، ادیب، پروفیسرز، اساتذا ، شعراء،کالم نگار ، اینکر پرسن ، صحافی، سول سوسائٹی،ڈاکٹرز،انجینئرز،کھلاڑی، فنکار،صنعتکار،تاجر،مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام،مختلف مذاہب ،قومیتوں اوربرادریوں سے تعلق رکھنے والے عوام مائیں،بہنیں،بزرگ اوربچوں کے علاوہ نوجوان طلبہ وطالبات نے تیزدھوپ اورشدیدگرمی کے باوجود لاکھوں کی تعدادمیں شرکت کی ۔امن واک سے ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستار، رکن رابطہ کمیٹی وسابق ناظم کراچی سینیٹرسیدمصطفی کمال،محترمہ خوش بخت شجاعت،ڈی سی آرسی کے انچارج کیپٹن ہاشم کونسل آف پروفیشنل کے انچارج علی راشد نے خطاب کیااورفقیدالمثال تاریخی امن واک کرنے پراہلیان کراچی کومبارکبادپیش کی۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزانیس احمدقائم خانی،سینیٹرنسرین جلیل،ڈاکٹرنصرت،اراکین رابطہ کمیٹی کے علاوہ ایم کیوایم ذمہ داران وکارکنان بھی موجودتھے۔امن واک کے شرکاء نے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کراتحادویکجہتی کابھرپورمظاہرہ کیاجو سفید کپڑوں اورقومی لباس میں ملبوس تھے اور سفیداورکرین کیپس لگائے ہوئے تھے اورجنہوں نے ہاتھوں میں سبزہلالی پرچم تھامے ہوئے تھے،اس موقع پرشرکاء کی جانب سے ہم کیاچاہتے ہیں۔۔۔امن امن،امن کوپھلائیں گے۔۔۔ملک کوبچائیں گے ’’پاکستان زندہ باد۔۔۔زندہ باداوردہشت گردی ۔۔۔مردہ بادکے فلک شگاف نعرے لگائے گئے اورانہوں نے قومی نغمے بھی گائے۔ کراچی میں تیزدھوپ اورشدیدگرمی کے باوجودشرکاء نے لاکھوں کی تعدادمیں شرکت کی اورکراچی میں تیزدھوپ اورسخت گرمی کے باوجود ان کی جانب سے ایم کیوایم کے روایتی نظم وضبط کامظاہرہ کیاگیا۔اہلیان کراچی کی ’’امن واک‘‘کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے زبردست انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں تین تلوارکے سامنے ٹرک پرعارضی اسٹیج بنایاگیاتھا جبکہ باغ ابنِ قاسم سے تین تلوارتک شاہراہ کلفٹن کے اطراف بلندوبالاعمارتوں کوسبزہلالی پرچموں سے سجایاگیاتھاجبکہ ایم کیوایم کی مرکزی شعبہ خواتین،میڈیکل ایڈکمیٹی،لٹریچرکمیٹی،نیوزکمیٹی اورسوشل میڈیاکی جانب سے شاہراہ کلفٹن پرخصوصی کیمپس لگائے گئے تھے۔اس موقع پرکسی بھی ناشگوارواقعے سے بچاؤکیلئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اوراس سلسلے میں ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنان شاہراہ کلفٹن کے اطراف ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرکھڑے تھے۔امن واک کے شرکاء کے استقبال کیلئے مختلف مقامات پراستقبالیہ کیمپ اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں۔امن واک میں پبلک ریلیشن کمیٹی کی جانب سے ایک سوتیس میٹرلمبا بینر لگا یاگیابینرزعوام کی توجہ کامرکزرہاجس پر امن واک کے شرکاء نے کراچی میں امن کیلئے اپنے تاثرات قلم بند کیے ۔جیسے ہی امن واک کا آغازہوااس موقع پر فضاء میں سفیدپرندے اورغبارے چھوڑے گئے ۔

اہلیان کراچی کی امن واک میں شرکاء نے ایک آوازہوکرملی نغمہ گایا
کراچی:۔۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
پاکستان خصوصاًکراچی میں قیام امن،بھائی چارگی اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اورانتہاء پسندی و،فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہالیان کراچی کی ’’امن واک‘‘ میں شریک لاکھوں شرکاء نے ملی نغمہ ’’ میراایمان ہے پاکستان ،میراپیغام ہے پاکستان ۔۔۔محبت امن ہے ایک آوازہوکرگایااوربھرپوریکجہتی کامظاہرہ کیااس موقع پرشرکاء کی جانب سے زندہ بادزندہ باد۔۔۔کے نعرے بھی لگائے گئے۔

اہلیان کراچی کی امن واک میں ایم کیوایم مرکزی شعبہ جات کی جانب سے خصوصی کیمپس لگائے گئے
کراچی:۔۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
اہلیان کراچی کی ’’امن واک‘‘ میں ایم کیوایم مرکزی شعبہ خواتین ،میڈیکل ایڈکمیٹی ،تنظیمی کمیٹی ،لٹریچرکمیٹی اورسوشل میڈیاکی جانب سے خصوصی کیمپس لگائے گئے۔شعبہ خواتین کے استقبالیہ کیمپ پرخواتین کاغیرمعمولی رش تھاجبکہ کسی بھی ناشگوارصورتحال سے نمٹنے کیلئے میڈیکل کمیٹی کے کیمپ پرجان بچانے والی ادوایات کے علاوہ ایمبولینس سروس بھی موجودتھی اسی طرح لٹریچرکمیٹی کیمپ پر قائد جناب الطاف حسین کی تصنیف کردہ کتب، فرمودات،خطابات،تنظیمی لٹریچرز،آڈیواورویڈیوکیسٹیں کے علاوہ ایم کیوایم کے بیجزوغیرہ انتہائی کم نرخ پرفروخت کیے جارہے تھے۔

اہلیان کراچی کی امن واک میں معذورافرادکی خصوصی شرکت
کراچی:۔۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
اہلیان کراچی کی ’’امن واک‘‘ میں خصوصی افرادنے بھی بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی جوویل چیئرزپراپنے دیگراہلخانہ کے ہمراہ امن واک میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ویل چیئرز،بیساکھیوں کی مددسے آنے والے معذورافراد قومی جذبے سے سرشارداورامن کے خواہاں دکھائی دے رہے تھے جوکراچی میں امن کے قیام ،بھائی چارگی اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی اورانتہاء پسندی وفرقہ وارانہ دہشت گردی کے خلاف اہلیان کراچی کے شانہ بشانہ رہے جنہیں ایم کیوایم کے رہنماؤں نے امن واک میں شرکت پرزبردست خیرمقدم اورخوش آمدیدکہا۔

ایم کیوایم کے کارکنان کی شہادت پر جناب الطاف حسین کااظہارِ افسوس
کراچی۔۔۔7اکتوبر2012ء
متحدہ قومی مووومنٹ کی قائد جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم اورنگی سیکٹر یونٹ 118-Bکے کارکن نور الہدیٰ اور اور نگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 118-Aکے کارکن سید نہال اختر شہادت پر گہرے و دکھ افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ ایک جناب الطاف حسین نے شہداء کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین ۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم تمام کارکنان آپ کے غم میں برا بر شریک ہے ۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گووار لواحقین کی یہ صدمہ برداشت کرنا کا حوصلہ دے۔(آمین)

ایم کیوایم کے کارکنان کا قتل شہرکا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، رابطہ کمیٹی
کارکنان نور الہدی اور سید نہال کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتاکرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے
شہداء کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار

کراچی:۔۔۔7اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی را بطہ کمیٹی نے نامعلوم دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم اورنگی سیکٹر یونٹ 118-Bکے کارکن نور الہدیٰ اور اور نگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 118-Aکے کارکن سید نہال اختر کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے واقعات کو شہر کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش قر ار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردں کا قتل عام کررہے ہیں تاکہ شہر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کیاجاسکے جو دہشت گرد عناصر ان دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں وہ شہر اور ملک کے دشمن ہیں ۔ انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان نور الہدی اور سید نہال کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتاکرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے شہداء کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین بھی کی ۔

ایم کیو ایم اوورسیز پاکستانیوں کی دوہری شہریت کے فیصلے کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیگی ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
امریکہ اور کینیڈا میں اوورسیز پاکستانیوں کی متفقہ رائے اور فیصلوں کو بہت جلد پاکستانی عدلیہ اور پارلیمینٹ تک پہنچایا جائیگا

واشنگٹن ڈی سی :۔۔۔۔7اکتوبر 2012ء
ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران ا علیٰ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران کاایک انتہائی اہم اجلاس منعقد ہواجس میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے اور ان پر پاکستان میں انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی کے حالیہ فیصلوں کے حوالے سے تفصیلی غوروخوض کیا گیااور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ۔ ایم کیو ایم امریکہ کے اس اجلاس میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عباد الرحمان ، سینٹرل آرگنایزر جنید فہمی، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزرز ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ، یونٹ انچارجز اور ایم کیو ایم امریکہ کے مختلف شعبہ جات ، ذیلی ونگزسمیت امریکہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کراچی کلب، پاکستان کلب اور گہوارۂ ادب کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اوورسیز پاکستانیوں کو دوہری شہریت کی بنا پر ان کے جمہوری حق سے محروم کئے جانے اور پاکستان کے منتخب ایوانوں میں ان سے نمائندگی کا حق چھین لینے جیسے اقدامات کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان افسوسناک فیصلوں نے بیرون ملک آباد لاکھوں پاکستانیوں میں تشویش اور غم و غصے کی شدید لہر دوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی وطن عزیز کے لئے بے شمارقربانیاں اور حب الوطنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور ان کی بے لوث خدمات اور حب الوطنی کے مقدس جذبات کومشکوک بناناکسی صورت پاکستان کے لئے بہتر نہیں ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران نے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کو اوورسیزپاکستانیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی آوازکو مزید موثر بنانے اور مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے امریکہ اور کینیڈا کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیمینارز منعقد کئے جائینگے جس میں امریکہ اور کینیڈا میں کام کرنے والی پاکستانی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی جائیگی ۔ سیمینارز میں پیش کی جانے والی تجاویز اور سفارشات کو نیویارک میں منعقد ہونے والے اوورسیز پاکستانیوں کے گرینڈ کنونشن میں حتمی شکل دی جائیگی ۔ اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ ان سفارشات کو اوورسیز پاکستانیوں کی متفقہ قرارداد کے طور پر منظور کیا جائیگا جس کے بعد اسے یادداشت کی شکل میں پاکستان کی اعلی عدلیہ ، پارلیمینٹ ، ایوان صدر اورایوان وزیراعظم سمیت حزب اقتدار ، حزب اختلاف اور دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان تک پہنچایا جائیگا ۔اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمے کو بھر پور اور موثر انداز میں سامنے لانے کے لئے ایم کیو ایم امریکہ اور کنیڈا کے تمام یونٹس کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں اور اس سلسلے میں پاکستانی کمیونٹی سے رابطوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایم کیوایم کے سینئرکارکن ندیم نصر ت کی والد محترمہ انور جہاں مرحومہ کے سوئم کا اجتماع
اجتماع میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام
سوئم میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین، حق پرست اراکین اسمبلی ، علاقائی سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے
ذمہ دارا ن و کارکنان سمیت مرحومہ کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد میں شرکت

کراچی:۔۔۔7اکتوبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے سینئرکارکن ندیم نصر ت کی والد محترمہ انور جہاں مرحومہ کے سوئم کا اجتماع اتوار کے روز ان کی صاحبزادی کی رہائش گاہ واقع گلشن اقبالA-88 بلاک 13/B میں منعقد ہوا ، جس میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اجتماع میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین شعیب احمد بخاری ،سلیم شہزاد ، کنور نوید جمیل ،کیف الوریٰ ، حق پر ست رکن قومی اسمبلی اقبال علی خان ، اراکین سندھ اسمبلی نشاط ضیاء قادری ، مزمل قریشی ، علاقائی سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ دارا ن و کارکنان سمیت مرحومہ کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔بعدازاں مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا ئیں بھی کی گئیں

امن واک میں مختلف مکاتب کے علمائے کرام ،سماجی فلاحی تنظیموں کے
 رہنماؤں،فنکاروں اورکھلاڑیوں سمیت دیگرکی شرکت

کراچی:۔۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
پاکستان خصوصاًکراچی میں قیام امن،بھائی چارگی اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اورانتہاء پسندی و،فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہلیان کراچی کی ’’امن واک‘‘ میں مختلف مکاتب فکرکے جیدعلمائے کرام،سماجی فلاحی تنظیموں کے رہنماؤں،بزنس کمیونٹی،فنکاروں،کھلاڑیوں اورصحافیوں کے علاوہ چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی جن میں انصاربرنی ٹرسٹ کے سربراہ انصاربرنی، معروف فنکار بہرروزسبزواری،انوراقبال بلوچ،افراہیم،ارشدمحمود،امجدرانا، غالب کمال ،سلیم اقبال ، سندس سابق اولمپئن اصلاح الدین، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ سیکرٹری جنرل اعجاز فاروقی اور گورننگ باڈی کے اراکین قیصر نظامانی ، این جی اوز کے علاوہ علامہ عباس کمیلی،مولانا بشیر الحق تھانوی،علامہ امیر عبداللہ فاروقی ،علامہ سیداظہرحسن نقوی، علامہ علی کرارنقوی،مولاناسیدسجادحسین بخاری،مولانااقبال نقشبندی،مولاناقاری عبدالحی، مولانامحمدشمشیر،، مولاناعبدالحفیظ، مولانااظہارتھانوی،مولانا نیاز احمدسعیدی کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادشامل تھے۔

جناب الطاف حسین اورکراچی کے عوام کی جانب سے کامیاب ’’امن واک‘‘ کے انعقاد پر
متحدہ بین المسلمین فورم کا زبردست خراج تحسین

کراچی۔۔۔7اکتوبر2012ء
متحدہ بین المسلمین فورم کے علمائے کرام نے قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی اپیل پر کراچی کے عوام کی جانب سے کامیاب ’’امن واک‘‘ کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ’’امن واک‘‘ ملک میں فرقہ واریت کا خاتمہ کر ے گی اور تمام بین المذاہب کے کے درمیان پیاراور محبت کا پیغام کو عام کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ امن واک جناب الطا ف حسین کے فلسفہ حب الوطنی کی ایک زبردست تاریخی کاوش ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر طبقے ،ہر مسلک، ہر زبان ونسل اور دیگر مذاہب کے لوگوں کی نمائندگی خوش آئند ہے اور حق پرستی کی جدوجہد کی کامیابی کا ثمر ہے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ جناب الطاف حسین کو ان کے مشن و مقصد میں مزید کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔

ملک میں مذہبی فرقہ واریت کے خاتمہ اور اتحادبین المسلمین کیلئے قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا
قائد تحریک کا پیغام امن وسلامتی کا پیغام ہے اور اسلام کی تعلیمات بھی ہمیں یہی درس دیتی ہےِ، محمد شریف

حیدر آبا د۔۔۔07 اکتوبر2012ء
متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد زون کے انچارج محمد شریف و اراکین کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کے خاتمہ اور اتحاد بین المسلمین کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں فرقہ واریت و مذہبی رواداری بھائی چارے اور ملک میں امن کو قائم رکھنے کے لئے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتیں صرف زبانی دعوے کرتی نظر آرہی ہیں، مگر ایم کیوایم واحد سیاسی جماعت ہے جس نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو دست گریباں ہونے سے نہ صرف روکابلکہ انہیں ایک ساتھ جینے اور ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا پیغام دیا ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک کا پیغام ، امن وسلامتی کا پیغام ہے اور اسلام کی تعلیمات بھی ہمیں یہی درس دیتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک نے آج ملک تمام مسالک کے افراد کو متحد و منظم کرکے اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیغام حق کے خاطر کبھی بھی باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکاسکتے اور قائد تحریک نے متحدہ اتحاد بین المسلیمن فورم کے قیام کی پیشکش کر کے اس ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے کی بنیاد رکھی اور ملک میں مذہبی روادرای کو قائم کیا ہے جس پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے قائد تحریک کو خراج تحسین پیش کیا اور اس اقدام کوسراہتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ تمام مسالک کے درمیان مذہبی رواداری اور امن و امان بھائی چارہ اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو قائم رکھنے کے سلسلے میں اہم کردار اداکیا ہے اور ایم کیوایم کے قائد کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کی جانے والی کوشش قابل ستائش ہیں۔

اسلام آپس میں پیار ومحبت اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہے اور ہم ایک دوسرے کے عقائد کا احترم کرکے ہی
معاشرے میں پیار ومحبت کی فضاء کو قائم کرسکتے ہیں ، فرید احمد خان

میرپورخاص۔۔۔۔۔7اکتوبر، 2012ء
دہشت گرد عناصر عوام کو مذہب اور مسالک کے ناموں پر دہشت گردی کا شکار کرنے لگے ہیں، ان خیالات کا اظہار میرپور خاص زون کے انچارج فرید احمد خان نے زونل آفس پر کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آپس میں پیار ومحبت اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہے اور ہم ایک دوسرے کے عقائد کا احترم کرکے ہی معاشرے میں پیار ومحبت کی فضاء کو قائم کرسکتے ہیں ۔ مگر وہ لوگ جو اس ملک کے غریب اور مظلوم عوام کے حقوق غصب کرکے اس ملک کے سیاہ وسفید کے مالک بن گئے ہیں وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ اس ملک میں غریب اور مظلوم عوام ایک دوسرئے کے ساتھ ہاتھ سے ہاتھ ملا کر کھڑے ہوں لہذا وہ مختلف سازشیں کرکے کبھی مذہب کے نام پر تو کبھی عقیدئے کے نام اور کبھی لسانیت کو بنیاد بنا کر غریب عوام کو آپس میں لڑوانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مذہبی دہشت گردوں کی سازشوں کو سمجھنا ہوگا اوران پر کڑی نظر رکھتے ہوئے وطن عزیز کے تحفظ کو یقینی بنا نا ہوگااور یہی قائدتحریک کا درس ہے قائدتحریک جناب الطاف حُسین کی جدوجہد کا بنیادی مقصد معاشرے میں بلاتفریق رنگ و نسل و مذہب ، تمام انسانوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق کی فراہمی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج تمام مذاہب ، عقائد اور زبان سے تعلق رکھنے والوں کیلئے ایم کیوایم ایک سایہ دار درخت ہے جہاں سے وہ اپنے حقوق کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔

کراچی اور کشمیر کے عوام کے درمیان جذباتی وابستگی ہے ،
کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ جبکہ کشمیر پاکستان کی دفاعی شہ رگ ہے،
ایم کیو ایم دونوں شہ رگوں کے درمیان رشتے کو مظبوط اور مستحکم کرے گی، ڈاکٹر ندیم احسان

میرپور(آزاد کشمیر) زون۔۔۔۔۔۔07اکتوبر 2012ء
حق پرست وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز ڈاکٹر ندیم احسان نے کہا ہے کہ کراچی اور کشمیر کے عوام کے درمیان جذباتی وابستگی ہے ، کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ جبکہ کشمیر پاکستان کی دفاعی شہ رگ ہے، ایم کیو ایم دونوں شہ رگوں کے درمیان رشتے کو مظبوط اور مستحکم کرے گی ۔متحدہ قومی موومنٹ قائد تحریک الطاف حسین کے عظیم فلسفے کا نام ہے جنہوں نے ملک کے پسے ہوئے طبقے کو زبان دیکر جاگیرداروں اور وڈیروں کو للکاراہے ۔ الطاف حسین نے 1978 ؁ء میں فکر وفلسفہ ونظریہ دیا تھا ۔جو آج قریہ قریہ پھیل رہا ہے، عوام استحصالی طبقے سے تنگ آچکی ہے۔ ہم اندھی تقلید کی بات نہیں کرتے ، حق وسچ کا ساتھ دینے میں بہت کٹھن مراحل آتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپور میں پی پی پی سے مستعفی ہو کر ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے جاوید اقبال مرزا کی ایم کیو ایم میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ بڑے جلسہ عام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے وزیر ٹرانسپورٹ آزادکشمیر طاہر کھوکھر ، بلال مشکور بٹ ، زاہد ملک اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ انھوں نے کہا کہ قرآن نے تمام مسلمانوں کو بھائی بھائی قرار دیا ہے ا ورجناب الطاف حسین بھائی کایہی فلسفہ ہے الطاف حسین نے فرسودہ نظام سیاست کو اپنی صفوں سے ختم کر کے دکھایا بھی ہے ایم کیو ایم سیاست نہیں بلکہ خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ 2005 ؁ء کے زلزلے میں ایم کیو ایم نے بے لو ث خدمت کر کے ثابت کیا کہ وہ واقعی ملک کے 98% طبقے کی ترجمان ہے۔ ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈے کرنے والے آج تک انہیں ثابت نہیں کر سکے۔ سچ بولنے والے کو غدار کا نام دیا جاتا ہے۔ یہی سچ جاگیرداروں کے طبقے میں کھلبلی مچا دیتا ہے۔ ڈرون حملے ہوں یا این آر او یا کوئی بھی دوسرا قومی معاملہ ، الطاف حسین نے ہر موقع پر ببانگ دہل ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے۔ وہ نہ کبھی بکے نہ کبھی جھکے ۔ الطاف حسین نے وقت کے فرعونوں اورفرسودہ رجاگیر دارانہ اور وڈیرانہ نظام کو چیلنج کیا ہے اور بدترین صعوبتیں اور بے بنیاد پروپیگنڈے برداشت کئے ہیں۔ 14 سو برس گزر چکے ہیں۔ حسین او ر ان کے 72 رفقاء کے نام آج بھی زندہ ہیں۔ حسینؑ کا نام اور حسینت کے پیروکارآج بھی زندہ ہیں جو ہمیشہ حق بات کہتے اور حق پرستی کے پرچم کو بلند رکھیں گے۔ آج یزید کا نام لینے والا کوئی نہیں ۔اب گھر میں بیٹھ کر مسائل حل کرنے کاوقت گزر گیا ہے، 65 برسوں میں عوام نے سب کچھ دیکھ لیا، اب لوگوں کو گھروں سے نکلنا ہو گا۔ بیرون ملک مقیم کشمیریوں و پاکستانیوں کی وفاداری پر شک کر کے ان کی شہریت ختم کی جارہی ہے تو پھردوسری جانب انہیں سرمایہ کاری کی دعوت کس منہ سے دی جاتی ہے۔صرف حلف نامے دینے سے وفاداری ثابت نہیں ہوتی جواپنا سرمایہ باہر منتقل کر رہے ہیں وہ وفادار ٹھہرے ہیں اور اوورسیزسے جومحب وطن پاکستانی یہاں اربوں ڈالراور پاؤنڈ یہاں بھیجتے ہیں، انہوں بے وفا اور غیر قرار دے کر ان کی حب الوطنی اور فاداری پر شک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دورنہیں جب حق پرستی کا فلسفہ گھر گھر پہنچنے گا۔ اگر لوگوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے بنیادی سہولتیں دی جائیں تو لوگ یہاں سے کیوں باہر جائیں، کہا جاتا ہے کہ آئینی ترامیم آنے سے سب ٹھیک کیسے ہو جائے گا۔ یہ سیدھی سی بات ہے کہ تارکین وطن کے خلاف یہ اقدامات دراصل ملک کیخلاف سازش ہیں، ملکی معیشت کا دارومدار اس حقیقت پر ہے کہ تارکین وطن کی اربوں سرمایہ کاری اور قیمتی زر مبادلہ کے سبب ملک چل رہا ہے۔ وہ سرمایہ کاری بھیجنا بند کردیں تو ملک کی معیشت کا پہیہ رک جائے گا۔ لہذٰا اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، میرپور تارکین وطن کا حب ہے۔ ہمارا سسٹم ہی تارکین وطن کے سرہے یہاں کے سیاستدان پاکستان کے بجائے دیگر ممالک میں اپنی دولت سے سرمایہ کاری کرینگے تویہ لوگ کہاں سے وفادار ہوئے۔ آزاد کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور اٹوٹ انگ ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں کو ایم کیو ایم شمولیت پر مبارکباد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر طاہر کھوکھر نے کہا کہ 8اکتوبر 2005کو قائد تحریک الطاف حسین نے آزاد کشمیر میں جس سفر کا آغاز کیا آج وہ کامیابی کی منازل طے کرتے کرتے یہاں تک پہنچ چکا ہے اور آزاد کشمیر کے عوام حق پرستوں کے قافلے میں روزبروز شامل ہو رہے ہیں ۔دوسری سیاسی جماعتوں نے عوام کو مایوسی اور استحصال کے علاوہ کچھ نہیں دیا ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے کبھی مایوس نہیں ہوں گے۔ ایم کیو ایم متاثرین منگلا ڈیم اور مہاجرین جموں و کشمیر کے تمام مسائل کے لئے ہر فورم پر موثر آواز بلند کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وعدوں اور دعوؤں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ۔ جن جماعتوں اور قائدین کے قول و فعل میں تضاد ہو وہ عوام کو مایوسیوں کے علاوہ کچھ نہیں دے سکتے انہوں نے مرزا جاوید اقبال کو ایم کیو ایم میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ مرزا جاوید اقبال کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کریگی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈی جی ادارہ ترقیات مرزا جاوید اقبال نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو گزشتہ 65سالوں سے استحصالی ٹولے نے جکڑ رکھا ہے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا فکر و فلسفہ ملک کے عوام کے لئے ذریعہ نجات ہے ، انشا اللہ یہ فکر و فلسفہ بہت جلد پاکستان اور آزاد کشمیر پاکستان کے عوام کو جاگیردارانہ وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام سے نجات دلائے گا۔

پاکستان میں مظلوموں اور محروموں کا واحد نمائندہ جماعت ایم کیو ایم ہی ہے، سید محمد علی شاہ
ٹنڈو الہ یار۔۔۔۔۔07اکتوبر2012ء
ملک کے کونے کونے میں متحدہ قومی موومنٹ کو ملنے والی بھرپور پذیرائی اس حقیقت کا بین ثبوت ہے کہ 98فیصد غریب اور مظلوم عوام ملک گیر سطح پر متحداور منظم ہو رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہا ر ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون کے انچارج سید محمد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ الیکشن سیل کے ذمہ داران کے اجلاس میں گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ اراکین زونل کمیٹی آفتاب عالم اور ثاقب احمد خانزادہ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے 98فیصد عوام قائد تحریک الطاف حسین کے نظریے کی سچائی سے واقف ہو چکے ہیں اور آنے والا وقت اس حقیقت کا ثبوت فراہم کرکے رہے گا کہ پاکستان میں مظلوموں اور محروموں کا واحد نمائندہ جماعت ایم کیو ایم ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے 98فیصد عوام کو استحصالی طبقے کے خلاف متحد ہو کر اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کرنا ہوگا۔ ظلم و جبر کے نظام کو مکمل طور پر مسترد کر کے ہی پاکستان کے تمام تر مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ داران قائد تحریک کے نظریے کو گھر گھر فروغ دیں ۔ اور حق پرستی کی تحریک کو استحکام دینے کے لئے ہر ممکن عملی اقدامات کریں ۔

ایم کیو ایم ٹنڈوالہ یار زونل کمیٹی کا سوگوار کارکنان سے اظہار تعزیت
ٹنڈو الہ یار۔۔۔۔۔07اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے یونٹ4-Cکے جوائنٹ یونٹ انچارج راؤ ارسلان راجپوت کی نانی اور یونٹ1-Bکے کارکن سید شعیب شوکت حسین کی دادی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم اور شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ قبل ازیں اراکین زونل کمیٹی آفتاب عالم ، ثاقب احمد خانزادہ ، ارسلان خانزادہ، راشد علی، سابق حق پرست ناظمین و کونسلرز، یونٹ ذمہ داران و کارکنان سمیت عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے مرحومین کی نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے ملاقات کر کے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔
 
*****



5/2/2024 3:19:11 PM