Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق صدرجنرل پرویز مشرف کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ


سابق صدرجنرل پرویز مشرف کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 6/20/2014
سابق صدرجنرل پرویز مشرف کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ
حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی شہادت پراظہارتعزیت
قومی اسمبلی کی رکن اورایک خاتون کو گولیوں کا نشانہ بناکر قتل کرنا سفاکیت اور ظلم کی انتہاء ہے، پرویزمشرف
قتل وغارتگری کے باوجود ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کے حوصلے بلند ہیں ،الطاف حسین

لندن۔۔۔20، جون2014ء
سابق صدر پاکستان جنرل(ر) پرویز مشرف نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے بات چیت کی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی شہادت پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔ پرویزمشرف نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی کی رکن اورایک خاتون کو گولیوں کا نشانہ بناکر قتل کرنا سفاکیت اور ظلم کی انتہاء ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے جناب الطاف حسین ، ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران ، کارکنان اور شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ طاہرہ آصف کو جنت الفردوس میں جگہ عطاکرے ،سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے اوربے گناہ شہریوں کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے۔
جناب الطاف حسین نے تعزیت اور اظہارہمدردی پر جنرل پرویز مشرف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل حق پرست ارکان سندھ اسمبلی حیدررضا، منظرامام ، ساجد قریشی اوران کے صاحبزادے کو سفاکی سے قتل کیا جاچکا ہے اور گزشتہ روز مسلح دہشت گردوں نے محترمہ طاہرہ آصف کو لاہور میں باقاعدہ شناخت کرنے کے بعد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناڈالا۔انہوں نے کہاکہ قتل وغارتگری کے باوجود ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کے حوصلے بلند ہیں ، ہم نے 35 سال تک ہرقسم کی آزمائشوں کا ثابت قدمی سے سامنا کیا ہے اورانشاء اللہ حق پرستی کی یہ جدوجہد جاری رہے گی ۔

4/24/2024 7:27:59 PM