Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ فیصلے کے بعدپاکستان اب'' اسلامی جمہوریہ پاکستان'' نہیں رہابلکہ '' سلطنت پاکستان '' بن گیا ہے


 مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ فیصلے کے بعدپاکستان اب'' اسلامی جمہوریہ پاکستان'' نہیں رہابلکہ '' سلطنت پاکستان '' بن گیا ہے
 Posted on: 6/28/2025

 مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ فیصلے کے بعدپاکستان اب'' اسلامی جمہوریہ پاکستان'' نہیں رہابلکہ '' سلطنت پاکستان '' بن گیا ہے
سلطنت میں اب کوئی آئین، قانون اورعدالت نہیں بلکہ صرف شہنشاہیت ہے

مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے جو شرمناک فیصلہ ہے وہ انصاف کے بے رحمانہ قتل اور عدالتی تاریخ کے ایک سیاہ فیصلے کے طورپر ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔اس شرمناک فیصلے نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیادوں کوہلاکررکھ دیا ہے جس کے بعد تمام باشعور لوگ پاکستان میں جمہوریت اورعدل وانصاف پر'' اناللہ واناالیہ راجعون'' پڑھ رہے ہیں کیونکہ جہاں کوئی قتل یاموت واقع ہوتو وہاں یہی پڑھا جاتاہے۔
 ملک کے عوام انصاف کیلئے ہرجگہ سے مایوس ہوکرعدالتوں کارخ کرتے ہیں لیکن پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ آف پاکستان کی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں انصاف کاننگا اور بے رحمانہ قتل کرکے نہ صرف انصاف کاقتل کیاہے بلکہ 14اگست 1947ء کوقائم ہونے والے پاکستان کابھی خاتمہ کردیا ہے ۔ اس فیصلے کے بعدپاکستان اب'' اسلامی جمہوریہ پاکستان'' نہیں رہابلکہ '' سلطنت پاکستان '' بن گیا ہے جس میں اب کوئی آئین، قانون اورعدالت نہیں بلکہ صرف شہنشاہیت ہے اوراس سلطنت کے شہنشاہ فیلڈ مارشل عاصم منیرہیں۔
 اس سے قبل سپریم کورٹ کی13رکنی فل بینچ نے 12جولائی 2024 کو 8ججز کی اکثریت سے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کافیصلہ دیاتھالیکن سپریم کورٹ کی آئینی بینچ نے نظرِ ثانی درخواستوں کو منظورکرتے ہوئے سپریم کورٹ کے 12جولائی 2024ء کے فیصلے کوکالعدم قراردے دیا اور پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں کچے اورپکے کے ڈاکوؤں اورلٹیروں کی جماعت پیپلزپارٹی ا ورچوراچکے شریف خاندان کی مسلم لیگ ن اوردیگر جماعتوں کودینے کاحکم دیاہے۔
 آئینی بینچ کے اس فیصلے کے نتیجے میں اب سلطنت کے شہنشاہ کی منظور نظر حکمراں جماعتوں کوپارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت حاصل ہوجائے گی ،پھر اس نئے شاہی نظام میں ربراسٹمپ پارلیمنٹ سے شہنشاہ کی مرضی و منشا کے قوانین بنوائے جائیں گے جن کی فائنل توثیق نئی سلطنت کے شہنشاہ کریں گے۔ 26ویں آئینی ترمیم کی طرح آئین میں مزید ترامیم کی جائیں گی،جنہیں کوئی چیلنج نہیں کرسکے گا اور اگر کوئی چیلنج بھی کرے گا توسپریم کورٹ کی کینگرو آئینی بینچ اس پٹیشن کوبے رحمی سے مسترد کردے گی ۔
اب ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ مکمل شہنشاہیت کا راج ہوگا ، فیلڈمارشل عاصم منیر اس نئی سلطنت کے بادشاہ ہیں اورصدرآصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف ، چاروںصوبوں کے گورنرز،وزرائے اعلیٰ اورتمام وفاقی وصوبائی وزراء ان کے پیادے ہیں اورعوام اس ملک کے شہری نہیں بلکہ شہنشاہ کی رعایا ہیں۔ جوشہنشاہ کے پیادے ہوتے ہیں انہیں سلطنت میں قتل وغارتگری، لوٹ مار اور سلطنت کی مظلوم رعایا پر ہرقسم کاظلم وجبر کرنے کی مکمل آزادی ہوتی ہے۔ 
سپریم کورٹ کی آئینی بینچ کے اس شرمناک فیصلے نے میرے ان خدشات کودرست ثابت کردیا ہے کہ چند ماہ قبل آئینی ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس اورججوں کی تقرری کے قوانین میں جو تبدیلی کی گئی ہے اورسپریم کورٹ سے بھی اوپر آئینی بینچ قائم کی گئی ہے وہ انصاف کے لئے نہیں بلکہ جمہوریت کا گلا گھونٹنے، انصاف کا قتل کرنے اورحکمرانوں کی خوشنودی اوران کے مقاصد کی تکمیل کے لئے قائم کی گئی ہے ۔
سپریم کورٹ کے اس ظالمانہ فیصلے پر تو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اورووٹرز کوپورے ملک میں باہر نکل آناچاہیے تھااورسراپا احتجاج بن جانا چاہیے تھا لیکن تحریک انصاف نے اتنے بڑے ظلم پر جس طرح خاموشی اختیار کررکھی ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت کاطرزعمل یہ ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو ان کے حال پر چھوڑ دیاہے۔ صرف عمران خان کی تین بہنیں ہی ان کے ساتھ رہ گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کی قیادت عمران خان کے فیصلوں اورہدایات کے خلاف عمل کررہی ہے جس پر عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہہ دیاہے کہ عمران خان کومائنس کردیاگیاہے۔ 
پی ٹی آئی کے کارکنوں سمیت تمام سچے جمہوریت پسندوں اورترقی پسندوں کوپاکستان کوسلطنت بنانے، شہنشائیت قائم کرنے اورانصاف کے قتل پر میدان عمل میں آکراحتجاج کرناچاہیے ۔ 

الطاف حسین 
(ٹک ٹاک پر فکری نشست نمبر 277سے خطاب)
27جون 2025ئ



6/29/2025 12:22:50 PM