Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

طاہرہ آصف شہیدکامقام ایک ایک حق پرست پاکستانی کی نگاہ میں بہت بلندہوگیاہے۔الطاف حسین


طاہرہ آصف شہیدکامقام ایک ایک حق پرست پاکستانی کی نگاہ میں بہت بلندہوگیاہے۔الطاف حسین
 Posted on: 6/20/2014
طاہرہ آصف شہیدکامقام ایک ایک حق پرست پاکستانی کی نگاہ میں بہت بلندہوگیاہے۔الطاف حسین
قتل وغارتگری کے اوچھے ہتھکنڈوں اور دہشت گردحملوں سے ہمیں ڈرایانہیں جاسکتا
دوروزقبل لاہورمیں پاکستان عوامی تحریک کی باپردہ خواتین، نوجوانوں اوربزرگوں کو گولیاں مارکرشہیدکیاگیا ، دوسرے روز ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کو گولیاں مارکرشہیدکردیاگیا
19جون 92ء کوبھی نوازشریف پاکستان کے وزیراعظم تھے ،آج بھی جب 19جون کی یاد تازہ ہوئیہے تو آج بھی نوازشریف ملک کے وزیراعظم ہیں
قتل وغارتگری کے اوچھے ہتھکنڈوں اور دہشت گردحملوں سے ہمیں ڈرایانہیں جاسکتا
کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ صبرکا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اوراپنا احتجاج ہرقیمت پر پرامن رکھیں

لندن۔۔۔19جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ تین روز کے اندراندر طاہرہ آصف شہیدکے قاتلوں کوگرفتارکرکے قوم کے سامنے پیش کیاجائے ورنہ ہم کڑی سے کڑی ملاکریہ کہنے پرمجبورنہ ہوجائیں کہ 19جون 1992ء کوبھی موجودہ حکومت ہمارے کارکنوں کے قتل میں ملوث تھی اورآج بھی موجودہ حکومت ہی طاہرہ آصف کے قتل میں ملوث ہے۔انہوں نے یہ بات ایک انٹرویومیں کہی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ طاہرہ آصف جبرکے ماحول میں پنجاب سے میدان سیاست میںآئیں، انہوں نے حق کاپرچم تھاما، ایم کیوایم میں شامل ہوئیں اورحق پرستی کی جدوجہدمیں رات دن شریک رہیں، انہیں دھمکیاں ملتی رہیں، مشکلات آڑے آتی رہیں ، انہیں دھمکیاں ملتی رہیں،حملے ہوتے رہے لیکن وہ ڈری نہیں اورظالموں کے آگے جھکی نہیں اوراپنے مشن کوجاری رکھا ۔دہشت گردوں نے طاہرہ آصف کوشہیدکرکے انہیں ہم سے جسمانی طورپرتوعلیحدہ کردیا اوراگروہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ پنجاب کے کارکنان اورحق پرست عوام کوخوفزدہ کردیں گے توانہیں سمجھ لیناچاہیے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں اورعوام کوخوفزدہ نہیں کیاجاسکتا۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ آج 19جون ہے اورآج سے ٹھیک 22سال قبل 19جون 1992ء کوسندھ میں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن شروع کیاگیا تھا ، جب ہمارے متعدد کارکنوں کوشہیدکردیاگیا ، آج 19جون کادن ہے اورآج ہماری بہن طاہرہ آصف کو شہید کردیاگیا۔اس وقت بھی نوازشریف پاکستان کے وزیراعظم تھے اوران کے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب تھے، آج بھی جب 19جون 92ء کی یاد تازہ ہوئی ہے تو آج بھی نوازشریف ملک کے وزیراعظم ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسے ا تفاق کہیں گے کہ دوروزقبل لاہورمیں پاکستان عوامی تحریک کی باپردہ خواتین، نوجوانوں اوربزرگوں کو گولیاں مارکرشہیدکیاگیا ، ظلم وبربریت کابازارگرم کیا گیا اور اس کے دوسرے روز ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کوباقاعدہ شناخت کرکے گولیاں مارکرشہیدکردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ یہ نیامحاذکھول کر ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف جاری مسلح افواج کے آپریشن سے لوگوں کی توجہ کارخ موڑنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ طاہرہ آصف شہیدپر پہلے بھی حملے ہوچکے تھے اورانہوں نے پنجاب کی پولیس وانتظامیہ سے رابطہ کرکے کئی بار کہاکہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں لہٰذا مجھے سیکوریٹی فراہم کی جائے لیکن انہیں سیکوریٹی فراہم نہیں کی گئی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم طاہرہ آصف شہیدکاخون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔طاہرہ آصف شہیدکامقام ایم کیوایم کے ایک ایک کارکن اورایک ایک حق پرست پاکستانی کی نگاہ میں بہت بلندہوگیاہے۔انہوں نے کہاکہ قتل وغارتگری کے اوچھے ہتھکنڈوں اور دہشت گردحملوں سے ہمیں ڈرایانہیں جاسکتا۔انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ صبرکا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اوراپنا احتجاج ہر قیمت پر پرامن رکھیں۔جناب الطا ف حسین نے طاہرہ آصف شہیدکے شوہر، بیٹی، بیٹوں اورتمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کی اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ طاہرہ �آصف شہید کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبر جمیل عطاکرے۔جناب الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی کی جانب سے تین روزہ سوگ کے فیصلہ کی توثیق کی اورکارکنان وعوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن طورپرسوگ منائیں ، شہیدکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کریں، شہیدکی یادمیں شمعیں روشن کریں اوردنیا کوبتادیں کہ اگردشمنوں نے طاہرہ آصف شہیدکی شکل میں ایک چراغ کوبجھادیاہے توپورے ملک میں لاکھوں چراغ جل رہے ہیں۔ انہوں نے تاجروں، کانداروں ، صنعتکاروں اورٹرانسپورٹرزسے کہاکہ وہ اپناکاروباراورٹرانسپورٹ جاری رکھیں اورسوگ میں شریک ہوکر انہیں خراج عقیدت پیش کریں۔ 

4/19/2024 1:59:27 PM