Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم میں صرف اور صر ف الطا ف حسین کا گروپ ہے ۔ ندیم نصرت


ایم کیوایم میں صرف اور صر ف الطا ف حسین کا گروپ ہے ۔ ندیم نصرت
 Posted on: 6/15/2014
ایم کیوایم میں صرف اور صر ف الطا ف حسین کا گروپ ہے ۔ ندیم نصرت 
قائدتحریک الطاف حسین کی گرفتاری پرکراچی کو پرامن رکھ کر ثابت کر دیا کہ ایم کیوایم امن پسند ہے،ندیم نصرت
الطاف حسین کی گرفتاری کے بعدعوام کی عقیدت ومحبت کے وہ وہ مناظر سامنے آئے جو سوچا او رنہ کبھی دیکھا تھا
قائدتحریک الطاف حسین نے36سال قبل جو چراغ جلایا گیا اسکی روشنی پوری دنیا میں پھیل گئی ہے،طارق جاوید
الطاف حسین کی گرفتاری کے دوران عوام وکارکنان کے جذبات کو جس طرح قائد تحریک کہ فکر و فلسفہ پر عمل پیرا
ہوکر کراچی میں امن وامان کوبرقرار رکھا وہ قابل ستا ئش ہے،محمد انور
منی لانڈرنگ کیس میں بھی انشاء اللہ جلد سرخروہو ہونگے اورقوم اچھی خبرسنے گی۔ محمدانور
کراچی وفاق کو 70فیصد سے زائد ریونیودیتا ہے لیکن اسکے ساتھ غیر وجیسا برتاؤ سوالیہ نشان ہے، خواجہ اظہار الحسن
جب تک قائدتحریک الطاف حسین کا سایہ ہمارے سروں پر قائم ہے تنظیم کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ۔ڈاکٹرسلیم دانش
قائدتحریک الطاف حسین کا نظریہ ہمارے جسموں میں خون بن کر دوڑ رہا ہے۔سہیل خانزادہ
اے پی ایم ایس او کے 36یوم تاسیس کے موقع پر لندن میں اجتما ع سے خطاب 
لندن ۔۔15جون 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ ایم کیوایم مخالفین نے متعدد بار مختلف ہتھکنڈو ں او ر سازشوں کے ذریعے عوام میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ایم کیوایم میں گروپ بندی ہے اس پر میں ان سے یہ کہنا چاہوں گا کہ ہاں مخالفین کیلئے یہ خوش خبری ہے کہ ایم کیوایم میں گروپ ہے مگر ان کے لئے بری خبر یہ ہے کہ ایم کیوایم میں صرف اور صر ف الطا ف حسین کا گروپ ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتما م اے پی ایم ایس او کے 36یوم تاسیس کے سلسلے میں لندن کے علاقے ایجویئر میں واقع سنگم ہال میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے رابطہ کمیٹی کے دیگرارکان اورایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔ندیم نصرت نے کہا جناب الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد ان سے والہانہ عقیدت،محبت اور احترام کے وہ وہ مناظر سامنے آئے جو سوچا او رنہ کبھی دیکھا تھا اس دوران کارکنان و عوام نے قائد تحریک کی رہائی اور ان
جاری ہے۔۔۔
سے اظہار یکجہتی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے جس طرح ملک بھر میں چلچلاتی ہوئی تیز دھوپ ا ور شدید گرمی میں دھرنے دیئے ،دعائیں کی وہ اپنے قائد سے ایک والہانہ عقید ت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پچھلے دنوں جناب الطاف حسین کی گرفتاری کی خبر ملی تو ایم کیوایم مخالفین سمجھنے لگے کہ کراچی میں ہنگامے پھوٹ پڑیں گے اور شہرکو آگ وخون میں نہلا دیا جائے گا مگر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے جناب الطا ف حسین کی تعلیمات پر عمل پیر ا ہوتے ہوئے اسے ناممکن بنا دیا او ر کارکنان و عوام کو مسلسل پر امن رہنے کی تلقین کی جاتی رہی او ردنیانے دیکھا کہ کراچی میں مکمل طور پر امن قائم رہا جبکہ ایم کیوایم مخالفین نے کوشش کر کے ایک دو مقامات پر گاڑیوں کو نذر آتش بھی کیا اور امن وامان کی صورتحال کو بگاڑ نے کی کوشش کی تھی جسکا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی جانب سے اپنے محبوب قائد کی گرفتاری پر جذباتی ہونا فطر ی عمل تھا لیکن اتنے بڑے سانحہ کے باجود تنظیم کی جانب سے شہر کراچی کو پرامن رہنے کا عمل پوری دنیاکے لئے ایک پیغام ہے کہ ایم کیوایم امن پسندتنظیم ہے ۔انہوں نے کہا جب پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا تھا تو صرف کراچی میں ہزاروں گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا تھا جبکہ سینکڑوں دہشت گردی کی کارروائیاں عمل میں آئیں اورکراچی آگ و خون میں نہلا دیا گیا جبکہ واقعہ پنڈی میں ہوا تھا ۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی طارق جاوید نے کہا کہ اے پی ایم ایس او نے گیارہ جون 1978کو جنم لیا او ر آج یہ 36واں یوم تاسیس منارہی ہے اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ وہ جناب الطاف حسین او رعوام کو ایسی سالگرہ آنے والے سالوں میں مل جل کر منانے کا مو قع فراہم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں قائدتحریک الطاف حسین نے پریشانیوں کا سامنا کیا ،مخالفین چاہتے تھے کہ انہیں ہم کارکنان وعوام سے دور رکھیں مگر ان کی رہائی سے مخالفین کی امیدوں پر اوس پڑ گئی اور وہ اپنی سازشوں میں بری طرح ناکام ہوئے ۔طارق جاوید نے کہا 36سال کا سفر کوئی آسان نہیں ہے،قائدتحریک الطاف حسین نے ایک مشکل سفر میں جو چر اغ جلایا تھا وہ جلتے جلتے بڑی تعداد میں جلنے لگا حالات کیسے ہی کیوں نہ رہے مشکلات و پریشانیاں بڑھتی گئیں لیکن چر اغ نہیں بجھااورآج اس کی روشنی نہ صرف پاکستان کے تمام شہروں بلکہ لندن سمیت پوری دنیا میں پھیل گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب جناب الطاف حسین رہائی کے بعد تھانے سے باہر آئے تو کارکنان وعوام نے جس اتحاد ونظم ضبط کا مظاہر ہ کیا گیا وہ مثالی تھا او رجب وہ انٹر نیشنل سیکریٹریٹ پہنچے تو وہاں بھی انکا پر تپاک استقبال کیا گیا جو عقیدت ومحبت کابے مثال مظاہر ہ تھا ایسا جذبہ دلوں میں دھڑکنے والے قائد کیلئے ہی ہوتا ہے۔ اللہ ایسا جذبہ اور عقیدہ الطاف حسین کے ساتھ ہمیشہ قائم رکھے ۔رکن رابطہ کمیٹی محمد انور نے کہا کہ ایم کیوایم کا ہمیشہ ہی سے امن کا پیغام رہا ہے الطاف حسین کی گرفتاری کے دوران عوام وکارکنان کے جذبات کو جس طرح ایم کیوایم نے قائد تحریک کہ فکر فلسفہ پر عمل پیر ا ہوتے ہوے قابو میں رکھا اور پاکستان خصوصاً کراچی میں جس طرح امن وامان کوبرقرار رکھا وہ قابل ستا ئش ہے جبکہ سازشی عناصر کراچی کو آگ وخون میں نہلانا چاہتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین پر جو منی لانڈرنگ کیس چل رہا ہے اور جو رقم ان سے ملی ہے اسکے ثبوت ہم نے میڑو پولیٹن پولیس کو فراہم کر دیئے ہیں لہٰذا اس کیس میں وہ انشاء اللہ جلد سرخروہو ہونگے اور قوم اچھی خبر سنے گی اورمیڈیاپرطرح طرح کی من گھڑت اورجھوٹی خبریں پھیلانے والوں کومایوسی کاسامناکرناپڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم ڈاکٹر عمر ان فاروق شہید کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں میٹرو پولیٹن پولیس سے مسلسل تعاو ن کر رہی ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک متحدہ قومی موومنٹ اس سلسلے میں تعاون کرتی رہے گی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضانے خوبصورت تحریکی نظمیں پیش کیں جنہیں حاظرین نے بہت پسندکیااوراپنے نعروں سے انہیں دادوتحسین سے نوازا۔سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی چوتھی بڑی اور سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کے طور پر پاکستان کی خدمت کر رہی ہے اور اپنی ذمہ داری کو مکمل طور پر محسوس کرتے ہوئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کو جب جب موقع ملا اس نے اپنی ذمہ 
جاری ہے ۔۔۔
صفحہ(3) 36واں یوم تاسیس؍ لندن ؍مقررین خطاب

داری سمجھتے ہوئے بلا تفریق ورنگ و نسل عوام کی خدمت کی جبکہ اس کی راہ میں مختلف قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر کے اسے اس عمل سے روکنے کی کوشش کی گئی انہوں نے کہاکہ سندھ کو اس بات کی خوشی ہے کے پنجاب میں ترقی ہورہی وہاں عوامی خدمت کی جارہی ہے لیکن سندھ نے ایسا کیا قصور کر دیا جو اسے ترقی کی جانب گامزن نہیں ہونے دیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ خصوصاً کراچی وفاق کو 70فیصد سے زائد ریونیودیتا ہے مگر اس کوترقی کیلئے مناسب فنڈزنہیں ملتے،کراچی کے ساتھ غیر وں جیسا برتاؤ سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دو ارکان سندھ اسمبلی رضا حیدر اورمنظر امام شہیدکئے گئے جبکہ ایک اوررکن اسمبلی ساجد قریشی اپنے جواں سال صاحبزادے کے ساتھ شہید کئے گئے مگر اسکے باوجود ہم نے صبرکیا ،ہم حکومت پاکستا ن سے امید کرتے ہیں کہ وہ سندھ خصوصاً شہری علاقوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ا زالہ کرے گی اور یہاں کے عوام کو مایوسی کی دلد ل سے نکال کر اپنا اہم کر دا رکر ے گی ۔ایم کیوایم یوکے کے آرگنائز ر ڈاکٹرسلیم دانش نے یوم تاسیس کی مبارکبا د پیش کر تے ہوئے کہا کہ آج سے 36سال قبل الطاف حسین نے جس نظریہ کا سفر شروع کیا تھا اور جو پودا لگا یا تھا وہ آج تناور درخت بن چکا ہے اور جب تک جناب الطاف حسین کا سایہ ہمارے سروں پر قائم ودائم ہے اس وقت تک اس تنظیم کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ۔ایم کیوایم برطانیہ کے جوائنٹ انچارج سہیل خانزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کارکنان وعوام کے لئے آج کا دن اہم ہے جو جناب الطاف حسین کے ساتھ اس حق پرستی کی جدوجہد میں شریک ہوئے، اے پی ایم ایس او جناب الطاف حسین کا وہ نظریہ ہے جو کارکنان کے ذہنوں میں بسا ہوا ہے بلکہ ان کے جسم میں خون بن کر دوڑ رہا ہے ۔ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبراوریوتھ ونگ کی رکن حبادانش نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔پروگرام کا آغا ز تلاوت کلام سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ مسرور صاحب نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض سہیل زیدی اور محسن علی نے انتہائی خوش اسلوبی کے انجام دیئے ۔ 

4/19/2024 6:17:31 AM