Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے مظلوم عوام کا انتہائی قیمتی اثاثہ ہیں جنید فہمی،ایم کیو ایم سینٹرل آرگنائزر


 Posted on: 6/6/2014 1
قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے مظلوم عوام کا انتہائی قیمتی اثاثہ ہیں جنید فہمی،ایم کیو ایم سینٹرل آرگنائزر
جناب الطاف حسین اور ان کے خلاف امتیازی، متعصبانہ اور جانبدارانہ سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔محمد ارشد ، جوائنٹ آرگنائزر 
اظہار یکجہتی میں لاکھوں افراد کی شرکت نے قائد تحریک جناب الطاف کے حق میں فیصلہ سنادیا ، 
نیویارک میں برطانوی قونصلیٹ کے سامنے ایم کیو ایم کے کارکنان سے خطاب ، برطانوی قونصلیٹ میں حکام کو یاداشت پیش کیں 
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام قائد تحریک الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے نیو یارک، واشنگٹن ڈی سی، سمیت مختلف ریاستوں میں اجتماعات 
شکاگو : 06؍ جون 2014ء 
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے امریکہ کے 18شہروں میں مظاہرے اور اجتماعات منعقد کئے گئے جس میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی ، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت سینٹرل کمیٹی کے اراکین ثاقب محی الدین، توصیف خان، علی حسن، عامر قاضی، گل محمد، محمد ظہیر، وکیل جمالی اور اسد صدیقی نے شرکت کی ۔ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے مظلوم عوام کا انتہائی قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے خلاف امتیازی، متعصبانہ اور جانبدارانہ سلوک اور اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔انہوں نے ایم کیو ایم امریکہ کے کارکنان سے کہا کہ وہ اپنی صفحوں میں اتحاد قائم رکھیں اور ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والے پروپگینڈے کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک اور ایم کیو ایم لازم و ملزوم ہیں اور کراچی سمیت پاکستان بھر کے حق پرست عوام اپنے مثا لی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے شدید گرمی میں پرامن دھرنے دیکر ثابت کردیا ہے کہ کروڑوں عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین نیویارک میں برطانوی قونصلیٹ کے سامنے ایم کیو ایم کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ، حیدراباد سمیت پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے سجائی جانے والی عوامی عدالتوں اور ان میں شریک لاکھوں افراد نے فیصلہ قائد تحریک کے حق میں سنا دیا ہے کے وہ معصوم اور بیگناہ ہیں۔اس موقع پر ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے ایک یاد داشت بھی برطانوی قونصلیٹ کے حکام کو پیش کی گئی۔ ایٹلانٹا میں جوائنٹ آرگنازر ندیم صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم نے جناب الطاف حسین کے ساتھ کھڑے ہو کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ قائد تحریک کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے مقررین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کو مکمل انصاف کی فراہمی یقینی بنائے اور ان کی صحت کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔ الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے بڑے اجتماعات نیو یارک، واشنگٹن ڈی سی، شکاگو، ہیوسٹن، ڈیلس، ڈیٹرائٹ، لاس انجلس، ایٹلانٹا، نیو جرسی، فلاڈیلفیا اور سان فرانسسکو میں منعقد ہوئے جس میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کے ساتھ پاکستانی کمیونیٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء جن میں بچے، بزرگ اور خواتین بھی شامل تھیں قائد تحریک سے اپنی محبت ، عقیدت اور یکجہتی کا اظہار کرتے رہے، اس موقع پر انہوں نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر جناب الطاف حسین کی فوری رہائی اور ان کے خلاف امتیازی سلوک کو روکنے جیسے مطالبات درج تھے۔ آخر میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت ، سلامتی اور درازئی عمر کے لئے خصوصی دعاء بھی کی گئی۔

4/18/2024 8:41:50 PM