Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی دھرنے میں آنے والی شخصیات کی دوسری فہرست


جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی دھرنے میں آنے والی شخصیات کی دوسری فہرست
 Posted on: 6/4/2014 1
جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی دھرنے میں آنے والی شخصیات کی دوسری فہرست 
سندھ تاجر اتحاد ، پاکستان فیڈرل یونی آف جرنلسٹس ، پیک ، کراچی پریس کلب ، کراچی یونین آف جرنلسٹس ، آل پاکستان بلڈرز ایسوسی ایشن ، انجمن تاجران بولٹن مارکیٹ کے نمائندگان کی دوسرے روز ایم کیوایم کے دھرنے میں شرکت 
جب تک لندن سے جناب الطاف حسین کی مثبت خبر نہیں آتی ہم اپنے کاروبار بند رکھیں گے ، تاجر رہنما جمیل پراچہ 
اگر یہ معاملہ حل نہ ہوا تو ہم ملک بھر کے تاجروں سے رضاکارانہ طور پر کاروبار بند رکھنے کی درخواست کریں گے، تاجر رہنما سلیم میمن 
دھرنے میں شریک افراد جناب الطاف حسین کی آواز سننے کیلئے بیٹھے ہیں، امین یوسف 
دھرنے کے شرکاء جس فخریہ انداز میں شریک ہیں وہ قابل تعریف اور حوصلہ افزاء ہے، امتیاز خان فاران 
ہم جب تک جناب الطاف حسین کی آواز نہیں سنیں گے اپنے بازار بند رکھیں گے، تاجر رہنما الیاس میمن 
بوہرا برادری کے نمائندہ وفد کی جناب الطاف حسین سے ا ظہار یکجہتی کیلئے دھرنے میں شرکت ، سید نا مقدم سیف الدین کا پیغام پڑھ کر سنایا 
کراچی ۔۔۔4، جون 2014ء 
نمائش چورنگی پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی لندن میں گرفتاری کے خلاف اورا ن کی صحت یابی کیلئے منعقدہ دھرنے میں مختلف تاجر اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ دوسرے روز بھی مسلسل جاری ہے ۔ دھرنے کے دوسرے روز اظہاریکجہتی کرنے کیلئے آنے والی شخصیات کی دوسری فہرست میں سندھ تاجر اتحاد کے جمیل پراچہ ، سلیم میمن ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری امین یوسف ، پیک کے جنرل سیکریٹری اطہر خان ،کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران ،کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکریٹری جنرل حسن عباس ، آل پاکستان بلڈرز ایسوسی ایشن کے قائم مقام وائس چیئرمین سلیم قاسم ، انجمن تاجران بولٹن مارکیٹ کے جوائنٹ سیکریٹری حاجی سمیع احمد خان شامل ہیں ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے تاجر رہنماؤں ، صحافتی تنظیموں کے عہدیداران اور کاروباری شخصیات کا زبردست خیر مقدم کیا اورجناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے آنے پر ان کا دلی شکریہ ادا کیا ۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سندھ تاجر اتحاد کے جمیل پراچہ نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی گرفتاری کے خلاف ہم نے کل رضاکارانہ طور پر کاروبار بند رکھا ہے اور آج ہم واضح اعلان کرتے ہیں کہ جب تک لندن سے جناب الطاف حسین کی مثبت خبر نہیں آتی ہم اپنے کاروبار بند رکھیں گے ۔ تاجر رہنما سلیم میمن نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ تاجروں کا ساتھ دیا ہے ، جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے تاجر برادری نے ابھی سندھ کی سطح پر اپنا کاروبار بند کیا ہے اگر یہ معاملہ حل نہ ہوا تو ہم ملک بھر کے تاجروں سے رضاکارانہ طور پر کاروبار بند رکھنے کی درخواست کریں گے پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل امین یوسف نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نے ہر مشکل وقت میں صحافیوں کا ساتھ دیا ہے یہ ہمارا فرض تھا کہ آج اس مشکل وقت میں ہم ایم کیوایم کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہاں لوگ جناب الطاف حسین کی آواز سننے کیلئے بیٹھے ہیں ۔پیک کے صدر شعیب احمد ،جنرل سیکریٹری اطہر خان نے کہاکہ جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے کارکنان و عوام کا جوش و خڑوش قابل دید ہے ۔پریس کلب کراچی کے صدر امتیاز خان فاران نے کہا کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ مثبت تاریخ رقم کی ہے اور کل سے جاری یہ دھرنا بھی ملک کی تاریخ میں اہم باب رقم کرے گا ۔ا نہوں نے کہاکہ دھرنے کے شرکاء جس فخریہ انداز میں شریک ہیں وہ قابل تعریف اور حوصلہ افزاء ہے ، ہم بھی جناب الطاف حسین کی صحت وسلامتی کیلئے دعا گو ہیں اور ان سے دلی یکجہتی کااظہارکرتے ہیں ۔ آل پاکستان بلڈرز ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر سلیم قاسم پٹیل نے کہا کہ جناب الطاف حسین پر مشکل وقت میں ہم ساتھ ہیں اور ان کیلئے دعا گو ہیں ۔ آل کراچی انجمن تاجران کے الیاس میمن نے کہاکہ ہم جب تک جناب الطاف حسین کی آواز نہیں سنیں گے اپنے بازار بند رکھیں گے اس حوالے سے ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور یہ سب ہم اپنے دل اورضمیر کی آواز پر کررہے ہیں ۔ 
دریں اثناء بوہری برادری کے ایک نمائندہ وفد نے جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی پر منعقدہ دھرنے کے دوسرے روز شرکت کی اور بوہری برادری کے سربراہ سیدنا مقدم سیف الدین کا پیغام پڑھ کر سنایا ۔بوہر ی برادری کے نمائندہ وفد نے جناب الطاف حسین سے دلی یکجہتی اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے بوہرا برادری کے وفد کی دھرنے میں شرکت کرنے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

4/18/2024 10:33:55 PM