Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین اپنے گھر پر تاحال موجود ہیں اور ایم کیوایم کے وکلاء پولیس سے رابطے میں ہیں


جناب الطاف حسین اپنے گھر پر تاحال موجود ہیں اور ایم کیوایم کے وکلاء پولیس سے رابطے میں ہیں
 Posted on: 6/3/2014 1
جناب الطاف حسین اپنے گھر پر تاحال موجود ہیں اور ایم کیوایم کے وکلاء پولیس سے رابطے میں ہیں
کارکنان و عوام جذبات قابو میں رکھیں، ہر قیمت پر اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں، ندیم نصرت
معالجین نے جناب الطاف حسین کو اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی تاہم آج بروز منگل جب جناب الطاف حسین اسپتال جانے کیلئے تیار ہوئے تو پولیس پہنچ گئی، ندیم نصرت 
جناب الطاف حسین کی گرفتاری کی خبروں سے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے عوام و کارکنان میں جو شدید دکھ ،صدمہ اورتشویش پائی جاتی ہے اس کا بخوبی احساس ہے، ندیم نصرت 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں میڈیا کے نمائندگان کو لندن سیکریٹریٹ سے ٹیلی فون پر ہنگامی پریس بریفنگ
کراچی ۔۔۔3جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے لندن میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی گرفتاری کی تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اپنے گھر پر تاحال موجود ہیں اور ایم کیوایم کے وکلاء پولیس سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے ایم کیوایم کے تمام کارکنوں ، ماؤں، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے جذبات قابو میں رکھیں ، ہر قیمت پر پرامن رہیں ،اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ،افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی صورت ایسا عمل نہ کریں جو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی امن پسندی کی تعلیمات کے خلاف ہواور عوام و کارکنان حالات سے آگاہ رہنے کیلئے ایم کیوایم کے مرکز سے رابطہ میں رہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم کیوایم لندن سیکریٹریٹ سے منگل کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میڈیا کے نمائندگان کو ہنگامی پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز انجینئرز ناصر جمال ، ڈاکٹر نصرت اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین بھی موجود تھے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ پولیس کا کہناہے کہ جناب الطاف حسین کوپولیس اسٹیشن لے جانا چاہتے ہیں جہاں جناب الطاف حسین سے منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کرناچاہتے ہیں ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کئی روز سے علیل ہیں ، گزشتہ روز لندن میں ہنگامی اجلاس کیا گیا ،کراچی میں بھی رابطہ کمیٹی سے جناب الطاف حسین کی طبیعت کے حوالے سے بات ہوئی ، جناب الطاف حسین کی طبعیت بالکل صحیح نہیں ہے تین چار روز سے بیماری کے باعث صحیح طریقے سے گفتگو بھی نہیں کر پارہے تھے ، جناب الطاف حسین کو ہارٹ کی پرابلم ہے ، شوگر ، ہائی بلڈ پریشر ہے ، دو تین ہفتے پہلے ان کے پاؤں کی تیسری سرجری ہوئی ، چل پھرنہیں پا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی اس تمام طبی صورتحال پر ہم نے اجلاس کیا اور الطاف حسین کے معالجین سے رابطہ کیا ، ذاتی معالج فوری طور پرقائد تحریک جناب الطاف حسین کے گھر پہنچے جنہوں نے جناب الطاف حسین کو اسپتال منتقل کرنے کی تجویزدی ، معالجین نے طے کیا کہ جناب الطاف حسین کو علاج کی غرض سے اسپتال منتقل کیا جائے جہاں چند روز وہ زیر علاج رہیں گے اس دوران ان کے ٹیسٹ لئے جائیں گے لیکن آج بروز منگل جب جناب الطاف حسین اسپتال جانے کیلئے تیار ہوئے تو پولیس پہنچ گئی اور پولیس کا کہنا تھا کہ تفتیش کرنا چاہتی ہے ، پولیس کے پاس سرچ وارنٹ تھا ، جناب الطاف حسین کے گھر کی تلاشی کا عمل جاری ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین اپنے گھر پرتاحال موجود ہیں اور ہمارے وکلاء پولیس سے رابطے میں ہیں ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کروڑوں عوام کے رہنما ہیں ہم تمام کارکنان جناب الطاف حسین سے جو عقیدت رکھتے ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، جناب الطاف حسین نے ہمیشہ امن پسندی اور پرامن جدوجہد کا درس دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر جناب الطاف حسین کی گرفتاری کی خبروں سے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے عوام و کارکنان میں جو شدید دکھ ،صدمہ تشویش پائی جاتی ہے اس کا بخوبی احساس ہے ۔ ندیم نصرت نے کہا کہ ملک و قوم جن حالات سے گزر رہے ہیں اس میں ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے ، ایم کوایم ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے ، میڈیا بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور کوئی ایسی چیز خدارا رپورٹ نہ کرے جس سے عوام میں اشتعال پھیلے۔ 

4/20/2024 6:03:05 AM