Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

25مئی کی ’’یکجہتی ریلی‘‘ایک نئی تاریخ رقم کریگی ،ڈاکٹرخال مقبول صدیقی


25مئی کی ’’یکجہتی ریلی‘‘ایک نئی تاریخ رقم کریگی ،ڈاکٹرخال مقبول صدیقی
 Posted on: 5/21/2014
25مئی کی ’’یکجہتی ریلی‘‘ایک نئی تاریخ رقم کریگی ،ڈاکٹرخال مقبول صدیقی
ملکی وبین الاقوامی سطح پرہونیوالی تمام سازشوں کے باوجود عوام ہرحال میں الطا ف حسین کے ساتھ ہیں اوران کے شانہ بشانہ رہ کران کی قیادت میں اپنی منزل پرپہنچ کردم لینگے
جس جماعت کامینڈیٹ ہواس کے خلاف آپریشن نہ کیاجائے بلکہ ان کوساتھ لیکرچلاجائے
’’یکجہتی ریلی‘‘کے سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی تبت سینٹرایم اے جناح روڈکے دورے کے موقع پرمیڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ
کراچی۔۔۔21مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ ملکی وبین الاقوامی سطح پرہونیوالی تمام سازشوں کے باوجودغریب ومتوسط طبقے کے عوام ہرحال میں قائدتحریک الطا ف حسین کے ساتھ ہیں اوران کے شانہ بشانہ رہ کران کی قیادت میں اپنی منزل پرپہنچ کردم لینگے۔انہوں نے کہاکہ 25مئی کی ’’یکجہتی ریلی‘‘ایک نئی تاریخ رقم کریگی جس جماعت کامینڈیٹ ہواس کے خلاف آپریشن نہ کیاجائے بلکہ ان کوساتھ لیکرچلاجائے،کراچی جو70فیصدسے زائدریونیودیتاہے پورے ملک کوپال رہاہے اس کے ساتھ اس قسم کاسلوک افسوسناک ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’یکجہتی ریلی‘‘کے سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی محمدواسع جلیل،خالدسلطان،توصیف خانزادہ کے ہمراہ بدھ کی شب تبت سینٹرایم اے جناح روڈکے دورے کے موقع پرمیڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ کے دوران کیا۔اس موقع پرحق پرست اراکین اسمبلی اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان بھی موجودتھے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ 25مئی بروزاتوارکے روزشہرکراچی ایک بارپھرقائدتحریک الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت اورعقیدت کااظہارکریگا،کراچی کی یہ مرکزی شاہراہ جوکراچی کی شہ رگ ہے ایک تاریخ رقم کریگی اورکراچی کی سب سے بڑی ریلی دنیادیکھی گی۔انہوں نے کہاکہ یکجہتی ریلی کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ کے تمام شہروں اورملک بھرمیں منعقدہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سازشیں ملکی وبین الاقوامی سطح پرکی جارہی ہیں تاہم ہم ہرحال میں قائدتحریک جناب الطا ف حسین کے ساتھ ہیں ان کے شانہ بشانہ ہیں اوران کی قیادت میں ہی اپنی منزل پرپہنچ کردم لین گے۔بعدازاں انہوں نے میڈیاکے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ ہم امیدکرتے ہیں کہ قانون نافذکرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے پوری کرینگے۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اپنی نوعیت کی سیاسی جماعت ہے جس نے غریب ومتوسط طبقے کی قیادت کوابھاراہے آج سندھ کے شہری علاقوں میں مڈل کلاس اورلوئرمڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں دیوارسے لگانے کی کئی سمتوں سے کوششیں کی جاری ہیں لیکن ہم ثابت کریں گے کہ ہم قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں ہرلمحہ ان کے ساتھ ہیں سب ہمیشہ کی مکمل طرح دل سے وجان سے آپ کے ساتھ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ جس وقت قومی شناختی (این آئی سی) کارڈکے حوالے سے قائدتحریک الطا ف حسین کی تصویرلی گئی تھی میں بھی لندن میں تھاوہاں تمام ڈاکومنٹ فراہم کیے گئے جس کے بعدہمیں رسیدبھی جاری کی گئی اس وقت تک سب صحیح تھالیکن پھرکچھ سازشیں سامنے آئی تاہم اب ہم پرامیدہیں کہ سب بہترطریقے سے ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کراچی جوپورے ملک کی پرورش کر رہاہے اس کے ساتھ سوتلی ماں کاسلوک کیاجارہاہے جوامن چاہتے ہیں ان کونشانہ بنانے کے بجائے ان کے ذریعے امن بحال کیاجائے تواس کے نتائج مثبت ہونگے۔

4/16/2024 12:33:51 PM