Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دریائے سوات میں خطرناک سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے 18افراد کے بہہ جانے کاواقعہ ایک بڑا المیہ ہے ۔ الطاف حسین


  دریائے سوات میں خطرناک سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے 18افراد کے بہہ جانے کاواقعہ ایک بڑا المیہ ہے ۔ الطاف حسین
 Posted on: 6/27/2025

 دریائے سوات میں خطرناک سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے 18افراد کے بہہ جانے کاواقعہ ایک بڑا المیہ ہے ۔ الطاف حسین

لندن ۔۔ 27 جون 2025
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے خیبرپختونخوا میں دریائے سوات میں خطرناک سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے 18افراد کے بہہ جانے کے ہولناک سانحے پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دلخراش واقعہ ہر درد مند انسان کے لیے شدید دکھ اور کرب کا باعث ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ سیروتفریح کے لئے سوات آنے والے افرادسیلاب کے ریلے میں پھنس کر ڈیڑھ گھنٹے تک مدد کے لئے پکارتے رہے لیکن ریسکیو ادارے بروقت نہ پہنچ سکے اور معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کا اچانک موت کی آغوش میں چلے جاناایک بڑا المیہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے اہلِ خانہ کے غم میں میں اور میری تحریک برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی تمام مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ برداشت صدمہ صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔جناب الطاف حسین نے حکومتِ پاکستان،   خیبرپختونخواحکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ دریا کے کنارے سیاحتی مقامات پر عوام کی جانوں کے تحفظ کے لئے مؤثرحفاظتی اقدامات کیے جائیں اور متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔



6/29/2025 2:54:54 PM