Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاقت آباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن محمد نسیم اور ہمدرد محمد شبیر شہید ہوگئے


لیاقت آباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن محمد نسیم اور ہمدرد محمد شبیر شہید ہوگئے
 Posted on: 4/15/2014
لیاقت آباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن محمد نسیم اور ہمدرد محمد شبیر شہید ہوگئے
دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن محمد ارشد نقوی شدید زخمی ہوگئے، حالت نازک بتائی جاتی ہے
تینوں لیاقت آبادیونٹ 162کے علاقے میں ایم کیوایم لیبر ڈیژن واٹر بورڈ یونٹ کے کارکن ارشد نقوی کی دکان پربیٹھے تھے
محمدنسیم اورمحمدشبیر آپس میں دوست تھے۔ دہشت گردی کے اس واقعہ کے باعث علاقے کے عوام میں سخت اشتعال اورغم وغصہ پایا جاتا ہے
کراچی۔۔۔15 اپریل 2014ء
لیاقت آباد کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے ایک کارکن اورایک ہمدرد کوشہید اورتیسرے کارکن کوزخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شب لیاقت آبادیونٹ 162کے علاقے میں ایم کیوایم لیبرڈیژن واٹر بورڈ یونٹ کے کارکن ارشدنقوی کی دکان پرایم کیوایم کی مرکزی پنجاب کمیٹی کے سابق رکن ،لیاقت آباد سیکٹرکے سابق سیکٹرممبراور سینئر کارکن محمد نسیم اورایم کیوایم کے ایک ہمدردمحمدشبیر بیٹھے ہوئے تھے کہ موٹرسائیکلوں پر سوارمسلح دہشت گردوں نے اچانک حملہ کرکے اندھادھند فائرنگ کردی۔ اس وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں سینئرکارکن محمد نسیم اور ہمدرد محمد شبیر شہید ہوگئے جبکہ محمد ارشد نقوی شدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرعباسی شہیداسپتال لے جایاگیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رشیدگوڈیل، رابطہ کمیٹی کے معاون رکن اظہاراحمدخان، تنظیمی کمیٹی کے ارکان رضوان صدیقی، علیم الرحمن، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی محمدوسیم، خالدبن ولایت، عظیم فاروقی اوردیگرذمہ داران فوری طور پرعباسی شہید اسپتال پہنچ گئے اورواقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اورواقعہ پر شدت غم سے نڈھال کارکنوں کودلاسہ دیا۔ محمد نسیم شہید کی رہائش گلستان جوہرمیں تھی جبکہ شہیدہونے والے ایم کیوایم کے ہمدردمحمدشبیر آپس میں دوست تھے۔ دہشت گردی کے اس واقعہ کے باعث علاقے کے عوام میں سخت اشتعال اورغم وغصہ پایاجاتاہے ۔






4/23/2024 2:27:28 AM