Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مذہبی انتہاء پسندی اور فرقہ واریت، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے، الطاف حسین


مذہبی انتہاء پسندی اور فرقہ واریت، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے، الطاف حسین
 Posted on: 3/6/2014 1
مذہبی انتہاء پسندی اور فرقہ واریت، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے، الطاف حسین
مذہب کے نام پر قتل و غارتگری کرنے والے پاکستان اور اس کے عوام کے کھلے دشمن ہیں
حق پرستی کی راہ پر چلنے والوں کو مصائب و مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے 
کارکنان بھی اپنی جدوجہد کی راہ میں آنے والی کسی بھی رکاوٹ سے ہرگز مایوس نہ ہوں
ایم کیوایم کے تحت 9، مارچ کو وحدت کالونی لاہور میں صوفیائے کرام کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے 
عوام، صوفیائے کرام کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے واضح کردیں کہ وہ مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور احترام انسانیت پر یقین رکھتے ہیں
پنجاب ہاؤس لاہور میں ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن۔۔۔6، مارچ2014ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ مذہبی انتہاء پسندی اور فرقہ واریت،پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی سازش ہے اور جو عناصر مذہب کے نام پر قتل وغارتگری کررہے ہیں وہ پاکستان اور اس کے عوام کے کھلے دشمن ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ہاؤس لاہور میں ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے ذمہ داران نے جناب الطاف حسین کو 9، مارچ کو صوفیائے کرام کانفرنس کے انعقاد کے حوالہ سے کی جانے والی تیاریوں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتوں اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ جناب الطاف حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرستی کی جدوجہد بہت دشوار اورکٹھن ہوتی ہے ، اس راہ پرچلنے والوں کو مصائب ومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جولوگ اپنے مشن ومقصد کی تکمیل کیلئے ثابت قدمی سے حالات کے جبر کا سامنا کرتے ہیں کامیابی ان کامقدر بن جایا کرتی ہے ۔ لہٰذا ایم کیوایم کے کارکنان بھی اپنی جدوجہد کی راہ میں آنے والی کسی بھی رکاوٹ سے ہرگز مایوس نہ ہوں اور ثابت قدمی سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ دین اسلام کے فروغ اور انسانیت کی خدمت میں بزرگان دین ، اولیائے کرام اور صوفیائے کرام نے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں اور ان بزرگ ہستیوں کی انہی خدمات کو اجاگر کرنے کیلئے ایم کیوایم کے تحت 9، مارچ کو وحدت کالونی لاہور میں صوفیائے کرام کانفرنس کاانعقاد کیاجارہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام ، مشائخ عظام ، ذاکرین ، سیاسی ومذہبی رہنماؤں ، دانشوروں، صحافیوں ، انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کی تنظیموں ، طلبا وطالبات اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے پرزوراپیل کی کہ وہ 9، مارچ کو وحدت کالونی گراؤنڈ لاہور میں صوفیائے کرام کانفرنس میں بھرپورشرکت کرکے پوری دنیا پر واضح کردیں کہ پاکستان کے عوام مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور احترام انسانیت پر یقین رکھتے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے صوفیائے کرام کانفرنس میں دن رات محنت ولگن سے کام کرنے والے ذمہ داران اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو اپنی حفظ وامان میں رکھے، ان کی ہمت اور صلاحیت میں اضافہ کرے اور انہیں حق پرستانہ جدوجہد میں ثابت قدم رکھے ۔ 

4/23/2024 3:03:42 AM