Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نومارچ کو ڈونگی گراؤنڈ لاہور میں ہونیوالی عظیم الشان ’’صوفیانہ کانفرنس ‘‘ میں شرکت کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں کی دینی ، مذہبی شخصیات ، بزرگان دین کی درگاہوں کے سجادہ نشین اور علمائے کرام سے ایم کیوایم کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے


نومارچ کو ڈونگی گراؤنڈ لاہور میں ہونیوالی عظیم الشان ’’صوفیانہ کانفرنس ‘‘ میں شرکت کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں کی دینی ، مذہبی شخصیات ، بزرگان دین کی درگاہوں کے سجادہ نشین اور علمائے کرام سے ایم کیوایم کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے
 Posted on: 3/6/2014 1
نومارچ کو ڈونگی گراؤنڈ لاہور میں ہونیوالی عظیم الشان ’’صوفیانہ کانفرنس ‘‘ میں شرکت کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں کی دینی ، مذہبی شخصیات ، بزرگان دین کی درگاہوں کے سجادہ نشین اور علمائے کرام سے ایم کیوایم کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے 
رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے پاکپتن میں درگاہ عالیہ بابا فرید گنج شکر ؒ ، درگاہ پانی پت شریف ،درگاہ خواجہ علی اکبر چشتی ؒ کے سجادہ نشینوں، انجمن میلاد کمیٹی پاکپتن کے صدر جبکہ لاہورمیں قدیم پول ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ احمد حسن کے مالک اور جوہر ٹاؤن میں ادارہ منہاج القرآن کے عہدیدار سے ملاقاتیں کرکے صوفیانہ کنونشن میں شرکت کی دعوت دی 
پاکپتن میں واقع حضرت خواجہ عبد العزیز مکی ؒ اور حضرت خواجہ علاؤ الدین موج دریا ؒ کی درگاہوں پر رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے حاضری دیکر صوفیانہ کنونشن کی کامیابی کیلئے دعا کی 
لاہور ۔۔۔5، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ زیرا ہتمام 9مارچ کو لاہور کی وحدت کالونی کے ڈونگی گراؤنڈ میں ہونے والی عظیم الشان ’’صوفیانہ کانفرنس ‘‘ میں شرکت کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں کی دینی ، مذہبی شخصیات ، بزرگان دین کی درگاہوں کے سجادہ نشین اور میلا د کمیٹی کے عہدیدارن سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبدا لحسیب نے پاکپتن میں درگاہ عالیہ بابا فرید گنج شکر ؒ کے سجادہ نشین دیوان احمد مسعود مودود ، درگاہ پانی پت شریف کے سجادہ نشین مہر حفاظ غلام قطب الدین چشتی ،درگاہ خواجہ علی اکبر چشتی ؒ کے سجادہ نشین صاحبزادہ علامہ ریاض احمد اور انجمن میلاد کمیٹی پاکپتن کے صدر راؤ عظمت اللہ جبکہ لاہورمیں قدیم پول ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ احمد حسن کے مالک احمد حسن نقوی ، ادارے کے پرنسپل ، اساتذہ اور جوہر ٹاؤن لاہور میں معروف دینی درسگاہ ادارہ منہاج القرآن کے علامہ محمد اکبر حسین مستجہدسے ملاقاتیں کیں اور انہیں 9مارچ کو لاہور میں ہونیوالی صوفیانہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن غازی صلاح الدین ، متحدہ بین المسلمین فورم پاکستان کے اراکین علامہ علی کرار نقوی ، آغا سید اطہر حسین جعفری اور ایم کیوایم پنجاب کے رابطہ سیکریٹری عمر آغا بھی موجود تھے ۔ ملاقاتوں میں درگاہوں کے سجادہ نشین اور علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے کہاکہ ایم کیوایم صوفیا اکرام کی تعلیمات اور پیغام کو عام کرنے کے مشن پر نکلی ہے اور انشاء اللہ 9مارچ کو ڈونگی گراؤنڈ میں ہونیوالی صوفیانہ کانفرنس ملک میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف رائے عامہ کو ہموار کرے گی اور دہشت گردی کے خلاف اہم ثابت ہوگی ۔ درگاہوں کے سجادہ نشین اور علمائے کرام نے ایم کیوایم کے وفد کی آمد کا خیر مقدم کیا اور صوفیا اکرام کی شان میں کانفرنس کے انعقاد کو زبردست انداز میں سراہتے ہوئے اس میں اپنی شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔ 
دریں اثناء رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے پاکپتن میں واقع حضرت خواجہ عبد العزیز مکی ؒ اور حضرت خواجہ علاؤ الدین موج دریا ؒ کی درگاہوں پر حاضری دی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر انہوں نے 9مارچ کو ڈونگی گراؤنڈ لاہور میں ہونے والے صوفیانہ کنونشن کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی ۔

4/18/2024 10:35:07 PM