Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے وفد کی جامعہ نعیمیہ میں مفتی راغب نعیمی سے ملاقات


ایم کیو ایم کے وفد کی جامعہ نعیمیہ میں مفتی راغب نعیمی سے ملاقات
 Posted on: 3/4/2014 1
ایم کیو ایم کے وفد کی جامعہ نعیمیہ میں مفتی راغب نعیمی سے ملاقات
جناب الطاف حسین کی جانب سے مفتی راغب نعیمی کو ’صوفیائے کرام کانفرنس ’ میں شرکت کی دعوت
لاہور۔۔۔4مارچ2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے جنا ب الطاف حسین کی ہدایت پر جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو لاہور کا دورہ کیا اور جناب مفتی راغب نعیمی سے ملاقات کی انہیں جناب الطاف حسین کاپیغام پہنچایا اور9مارچ کو ڈونگی گراؤنڈ نیو مسلم ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے تحت ہونے والی ’’صوفیائے کرام‘ کانفرنس ‘ میں شرکت کی دعوت دی ۔ایم کیو ایم کے وفد میں حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور، اظہار احمد خان،ایم کیوایم علماء کمیٹی کے رکن محمدناصر یامین اور جامعہ نعیمیہ کے مفتیانِ کرام بھی موجو دتھے ۔ ملاقات میں مفتی راغب نعیمی نے ’’صوفیائے کرام کانفرنس ‘‘انعقاد کرنے پرقائد تحریک جناب الطاف حسین کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انکی کوششوں اورکاوشوں کی تعریف کی اور ’ کہا کہ ’صوفیائے کرام کانفرنس‘‘ وقت اور حالات کی اہم ترین ضرورت ہے ۔انہوں نے 9مارچ کو منعقد ہونے والی کانفرنس میں بھر پور شرکت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حق پرستی کی اس جدوجہد میں ہم جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں ، اس موقع پر مفتی راغب نعیمی نے جناب الطاف حسین کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی۔بعد ازاں ایم کیو ایم کے وفد نے مفتی نعیمی کے ہمراہ انکے والد علامہ مولانا مفتی سرفراز جان نعیمی شہید کی لحد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

4/19/2024 7:32:47 AM