Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیرا ہتمام مسلح افواج ، فورسز سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف عظیم الشان ریلی منعقد کرنے کا مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے زبردست خیر مقدم


ایم کیوایم کے زیرا ہتمام مسلح افواج ، فورسز سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف عظیم الشان ریلی منعقد کرنے کا مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے زبردست خیر مقدم
 Posted on: 2/24/2014
ایم کیوایم کے زیرا ہتمام مسلح افواج ، فورسز سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف عظیم الشان ریلی منعقد کرنے کا مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے زبردست خیر مقدم 
ریلی میں شریک لاکھوں شرکاء سے جناب الطاف حسین کا ٹیلی فونک خطاب قوم کی ترجمانی ہے ، پیغامات 
شاندار ریلی کا انعقاد کرکے ثابت کردیا گیا ہے کہ ایم کیوایم ملک کی سلامتی اور بقاء کے معاملے میں انتہائی سنجیدہ ہے 
بلکہ ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے بھی تیار ہے 
ملک کے تحفظ اوراستحکام کی خاطر تمام اختلافات بھلا کر ایم کیوایم سب سے پہلے میدان عمل میں اتر چکی ہے 
ایم کیوایم کی لاکھوں افراد پر مشتمل شاندار ریلی کی کامیابی سے ملک کی فورسز اور دہشت گردی کے شکار عوام کو حوصلہ ملا ہے
ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے قدرت نے قائد تحریک جناب الطا ف حسین کو چن لیا ہے، پیغامات میں تاثرات
کراچی ۔۔۔24، فروری 2014ء 
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام شاہراہ قائدین پرمسلح افواج اور فورسز سے اظہار یکجہتی کیلئے اور دہشت گردی کے خلاف منعقد کی گئی عظیم الشان ریلی کا زبردست خیر مقدم کیاہے اور ریلی میں شریک لاکھوں شرکاء سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ٹیلی فونک خطاب کو قوم کی ترجمانی قرار دیا ہے ۔ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر و عزیز آباد اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ملک کی فورسز سے اظہار یکجہتی کیلئے اور دہشت گردی کے خلاف منعقدکی گئی ریلی کی فقید المثال کامیابی کے بعد ٹیلی فون ، فیکس، ای میل ، فیس بک ، ٹوئیٹر اورSMSکے ذریعے بہت بڑی تعداد میں مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ۔ پیغامات بھیجنے والوں میں علمائے کرام ، تاجر ، صنعتکار ، وکلاء ، صحافی ، شعراء ، ادیب ،اساتذہ، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں سمیت ملک بھر اور دنیا کے بیشتر ممالک میں موجود ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی کی بہت بڑی تعداد شامل ہے ۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے دہشت گردی کے خلاف اور فورسز سے اظہار یکجہتی کیلئے شاندار ریلی کا انعقاد کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کی سلامتی اور بقاء کے معاملے میں نہ صرف انتہائی سنجیدہ ہے بلکہ ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے بھی تیار ہے اورملک کے تحفظ اوراستحکام کی خاطر تمام اختلافات بھلا کر سب سے پہلے میدان عمل میں اتر چکی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی لاکھوں افراد پر مشتمل شاندار ریلی کی کامیابی سے نہ صرف ملک کی فورسز اور دہشت گردی کے شکار عوام کو حوصلہ ملا ہے بلکہ اب دہشت گردی کے خلاف ان کے عزم و حوصلے مزید بلند ہوچکے ہیں اور بلند عزم و حوصلہ ملک سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتیں دہشت گردی کے باعث ملک کی بقاء و سلامتی کے حوالے سے فیصلے کرنے سے کترا رہی ہیں اور ایسی نازک صورتحال میں قائد تحریک جناب الطاف حسین نے انتہائی جرات ، ہمت ، بہادری اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اظہار یکجہتی ریلی کا کامیاب انعقاد کرکے ملک دشمنوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں ، ان کے مذموم اور ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم جانا ہے اور ملک کے استحکام اور سا لمیت کیلئے مسلح افواج سمیت حکمرانوں کو اپنے غیر مشروط تعاون کی پیشکش کرتے رہے ہیں ،جناب الطاف حسین نے ملک میں طالبانائزیشن کی سازش کوبرسوں قبل بے نقاب کردیا تھا لیکن عقل سے ماورا ء حکمرانوں اور سیاستدانوں نے جناب الطاف حسین کے انکشافات کو ہمیشہ مذاق اور واویلا قرار دیا لیکن یہ جناب الطاف حسین کا قائدانہ کردار اور طرہ امتیاز ہی ہے کہ وہ ماضی میں طالبانائزیشن کی سازش کو بے نقاب کرنے پر الزامات اور مذاق کا سامنا کرنے کے باوجود آج ایک مرتبہ پھر سب کچھ بھلا کر ملک کی بقاء اور استحکام کیلئے سب سے آگے ہیں اور مسلح افواج ، حکومت اور عوام کا سہارا بنے ہوئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف طبل جنگ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم نے کھل کر بجا دیا ہے اور اب تما م محب وطن سیاسی و مذہبی جماعتوں کا یہ قومی فرض بنتا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف صف آراء ہوں اوردہشت گردوں سے امن کی بھیک مانگنے کے بجائے انہیں عبرتناک انجام تک پہچایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اظہار یکجہتی ریلی سے تاریخ ساز خطاب کیا ہے اور سرد جنگ سے لیکر اب تک کی اسلامی ممالک کی صورتحال کا جو حقیقت پسندانہ تجزیہ پیش کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جناب الطاف حسین خدادا صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے قدرت نے بھی قائد تحریک جناب الطا ف حسین کو چن لیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین حق پرستی کے علمبردار ہیں اور حق پرستی کے علمبردار وں نے ہی ہمیشہ سفاک اور درندہ صفت دہشت گردوں کو شکست فاش دی ہے اور اسلامی تعلیمات کی اصل روح کے مطابق انسانیت کا احترام بحال کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت کا احترام بھول جانے والے اور جہالت کے اندھیروں میں گم ملک دشمن دہشت گردوں کا انجام اب قریب ہے اور دہشت گردوں کے عبرتناک انجام کے قریب ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایم کیوایم کی اظہار یکجہتی ریلی میں سیاسی اختلافات کے باوجودمختلف جماعتوں نے ملک کی بقاء و سلامتی کی خاطر شرکت کی اور اس ریلی کو ملک کے استحکام کی ضمانت بنا دیا ۔اپنے پیغامات میں انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ، مسلح افواج اور پاکستانی عوام کی سرخروئی ،امن و امان کے قیام اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت و تندرستی ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

4/26/2024 1:04:20 PM