Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جامعہ کراچی میں القاعدہ نیٹ ورک کی موجودگی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔اے پی ایم ایس او


جامعہ کراچی میں القاعدہ نیٹ ورک کی موجودگی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔اے پی ایم ایس او
 Posted on: 2/15/2014
جامعہ کراچی میں القاعدہ نیٹ ورک کی موجودگی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔اے پی ایم ایس او
اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر میں دہشت گردوں کی معاونت میں براہ راست ملوٹ ہے۔
صدر ،وزیر اعظم اور سیکوریٹی ادارے جمعیت کی دہشت گرد کاروایؤں کا نوٹس لیں۔اے پی ایم ایس او کا مطالبہ
کراچی۔۔۔15فروری2014ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے اراکین مرکزی کابینہ نے گزشتہ روز سیکورٹی اداروں کی جانب سے جامعہ کراچی میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی ذیلی تنظیم اصحاب کی موجودگی کے انکشاف پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک مشترکہ بیان میں مرکزی کابینہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے اعلیٰ تعلیمی ادارے میں القاعدہ کے منظم نیٹ ورک اور اس میں پروفیسرز کے ملوث ہونے کے انکشافات ملکی سلامتی کے اداروں کی کارکردگی پر گہرا سوال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد مذہبی طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردوں کی کاروائیوں اور انکی معاونت میں براہ راست ملوث رہے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ القاعدہ کے کارکن کی گرفتاری اس بات کا کھلا ثبوت ہے۔مرکزی کابینہ نے صدر پاکستان ممنون حسین ،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اسلامی جمعیت طلبہ اور انکی حامی جماعتوں کی دہشت گردکاروائیوں کا نوٹس لیکر ملک کے تعلیمی اداروں کو ممکنہ نقصان سے بچائیں۔

4/23/2024 4:50:31 AM