Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام گلشن اقبال کے الہ دین گراؤنڈ میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ کی جھلکیاں


متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام گلشن اقبال کے الہ دین گراؤنڈ میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ کی جھلکیاں
 Posted on: 1/5/2014 1
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام گلشن اقبال کے الہ دین گراؤنڈ میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ کی جھلکیاں
کراچی ۔۔۔5جنوری 2014ء 
متحدہ وقومی موومنٹ کے زیر اہتمام الہ دین گراؤند گلشن اقبال میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا گیا ہے ۔ جلسے سے قائد تحریک جناب الطا ف حسین نے لندن سے براہ راست فخر انگیز اور طویل خطاب کیا ۔
* جلسے کے سلسلے میں الہ دین گراؤنڈ کو پنڈال کی شکل دیدی گئی تھی جہاں سامنے کی جانب کنٹینر کی مدد سے ایک طویل اسٹیج بنایا گیا جس کی لمبائی 80فٹ چوڑی ،اونچائی 20فٹ لمبی تھی جب کہ اسٹیج کی پشت پر ایک خوبصورت اسکرین لگائی گئی تھی اسکرین پر’’ سب قدم سب راستے ۔۔۔قائد تیرے واسطے ‘‘۔ اسکرین کے درمیان میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصویر ادیزاں تھی جبکہ جلسہ عام 5جنوری 2014جلی حروف سے تحریر تھا ۔ 
* ۔۔۔ اسٹیج کے آگے کی جانب یہ شعر تحریر تھا ۔۔۔ ہم آدمی ہیں تمھارے جیسے۔۔۔ جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے ۔
*۔۔۔ اسٹیج پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر خالد مقبال صدیقی ،ڈاکٹر نصرت،ناصر جمال اور ارکان رابطہ کمیٹی کے تشریف فرما تھے ۔
*۔۔۔جلسہ سے رابطہ کمیٹی کے ارکان سید حیدر عباس رضوی ، اشفاق منگی، یوسف شاہوانی ،اسلم آفریدی، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیر اسمائیل سوہونے خطاب کیا ۔
*۔۔۔ پنڈال میں سب سے پہلے لیاقت آباد ، کورنگی ، ابراہیم حیدری ، رفاع عام اور ملیر ہالٹ کے علاقوں سے نوجوانوں ،بزرگوں اور خواتین نے جلوسوں اور ریلیوں کی شکل میں شرکت کی ، اس موقع پر انہوں نے ایم کیوایم کے پرچم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھیں ۔پنڈال اور اس کے چاروں جانب بلند عمارتوں پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر کے جہازی سائن بورڈ لگائے گئے تھے جن پر جناب الطاف حسین نے مختلف قومیتوں کے ثقافتی لباس زیب تن کئے ہوئے تھے ۔
*۔۔۔جلسہ گاہ کے داخلی راستوں میں سینکڑوں پانی کی ٹنکیاں رکھی گئی تھیں ، جبکہ استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے تھے ۔ 
*۔۔۔پنڈال میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی جانب سے مختلف کیمپ لگائے گئے تھے جس میں مہندی ، چوڑیاں ، چائے ، بار بی کیو، ائسکریم ، چھولے اور فروٹ کی چا ٹ سمیت دیگر اشیاء کے اسٹال شامل تھے۔ 
*۔۔۔جلسہ گاہ اور اس کے اطراف جناب الطاف حسین کا خطاب سننے کیلئے سینکڑوں لاؤڈسپیکر او راسپیکر آویز اں کئے گئے تھے ۔
*۔۔۔ جلسہ گاہ میں ایک بینر پر یہ شعر لکھا تھا کہ ۔۔۔ مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے ، وہ قر ض اتاریں ہیں کہ جو واجب بھی نہیں تھے 
*۔۔۔ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے جلسہ گاہ کے اطراف میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کا کیمپ لگا یا تھا جہاں ڈاکٹر ز اور پیر ا میڈیکل اسٹاف موجود تھا جبکہ خدمت خلق فاؤنڈ یشن کی سینکڑوں ایمبولینس بھی موجود تھیں ۔
پنڈال میں حاضرین کیلئے 100سے زائد باتھ روم کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔
*۔۔۔جلسہ میں تما م مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما ء کرام و مشائخ عظام اور تمام اقلتی برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات جس میں آغا خانی، ہزارہ برادری ،تاجر و صنعتکار ، دانشور ، شعر کرام ، ڈاکٹر ز ، وکلاء ، انجینئر ز، فنکار و ڈرامہ نگار سمیت دیگر اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
*۔۔۔ جلسہ میں رابطہ کمیٹی کے علاوہ حق پرست ارکان پارلیمنٹرین ،ایم کیوایم کے تمام سیکٹر ز ویونٹس کے ذمہ داران وکارکنان اور عوام نے لاکھوں کی ریکارڈ تعداد میں شرکت کی جس میں بزرگ ،خواتین ،نوجوان،معصوم بچے شامل تھے ۔جن کا جو ش و خروش قابل دید تھا اور وہ وقفہ سے وقفہ سے ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق میں پرجوش نعرے لگارہے تھے جبکہ انہو ں نے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اور جناب الطاف حسین کی تصاویریں بھی اٹھا ئی ہوئی تھیں ۔
*۔۔۔ عوام کی بڑی تعداد کی شرکت کی وجہ سے پنڈال انتہائی ٹا پڑ گیا جبکہ جلسہ گا سے گلشن چورنگی اور جوہر چورنگی تک عوام تھی جو عوام کاٹھاٹے مارتا ہوا سمندر دکھا ئی دے رہا تھا ۔
*۔۔۔ جلسہ کے سلسلے میں کراچی کی اونچی عمارتوں ،چورہاہوں ،گلیوں ، سڑکوں ، فلائی آورزاور دیگر مقامات کو برقی قمقمو ں اور ایم کیوایم کے پرچموں سے انتہائی خوبصورتی اور دلہن کی مانند سجایا گیا تھے ۔
*۔۔۔جلسہ کی کئی روز قبل تیار یاں شروع کر دی گی تھیں جہاں ایم کیوایم لیبر ڈویثرن اور اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران وکارکنان دن رات مصروف عمل رہے ۔ اس سلسلے میں مختلف کمیٹیا ں تشکیل دی گئی تھیں جس میں فوڈ کمیٹی ، ویجیلنس کمیٹی ، ٹریفک کنڑول کمیٹی، پنڈال کمیٹی ، اسٹیج کمیٹی ، میڈیا کمیٹی سمیت دیگر کمیٹیاں شامل تھیں ۔
*۔۔۔ ٹھیک 5;20پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی آمد کا اعلان کیا گیا، جن کا حاضر ین جلسہ نے کھڑے ہوکر زور دار تالیاں بجاکر پرتپاک استقبال کیا ، اس موقع پر ایم کیوایم کا مشہور ترانہ ’’ساتھی‘ بجایا گیا جس کا حاضر ین نے گا کر ساتھ دیا جس کی وجہ سے ایم کیوایم کے نعروں اور تالیوں کی وجہ سے جلسہ گاہ خوبصورت منظر پیش کر رہا تھا ۔
جلسہ گا ہ کے اطراف اونچی اونچی عمارتوں اورمکانوں کی چھتوں سے بڑی تعداد میں عوام نے الطاف حسین کا خطاب سماعت کیا ۔ 
*۔۔۔جلسہ گاہ میں کارکنان و عوام کا مثالی نظم وضبط کا مظاہر ہ دیکھنے میں آیا اور جناب الطاف حسین کا خطاب بغور سماعت کیا ۔
جلسے کے سلسلے میں پنڈال میں الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کے نمائند گان کیلئے پریس گیلری کا علیحدہ انتظا م کیا گیا تھا جہاں انہوں نے جلسہ کی کارروائی کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کی ۔
*۔۔۔ جناب الطاف حسین نے جلسہ میں اپنے خطاب کے دوران’’ ایک دوتین ‘‘کہا تو جلسہ گاہ اور باہر لاکھوں کی تعدا د میں حاضرین نے مکمل خاموشی اختیار کرلی جس کی وجہ سے جلسہ گا ہ میں مکمل سناٹا طاری ہوگیا ۔
*۔۔۔پنڈال میں ایم کیوایم سوشل کمیٹی ،لڑریر ی کمیٹی ، ویڈیو کمیٹی ، نیوز کمیٹی ، فوٹو کمیٹی کے ذمہ داران و ارکان نے اپنے خدمات انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیئے ۔ 
جلسہ کا باقائد ہ آغاز ٹھیک4;20پر تلاوت کلا م پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مولانا تنویر الحق تھانوی نے حاصل کی ۔
*۔۔۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ پاکستا کو کوئی شکست نہیں دے سکتا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایک کر دے 

4/19/2024 7:00:32 PM