کراچی میں نیپاچورنگی کے علاقے میں کھلے مین ہول میں تین سالہ بچے ابراہیم کے گر کرجاں بحق ہونے کاواقعہ ایک سانحہ ہے جس پر میں ہی نہیں بلکہ ہردردمنددل رکھنے والافرد غمزدہ اورآبدیدہ ہے۔
کراچی کوپیپلزپارٹی کی صوبائی اوربلدیاتی حکومت نے تباہ کرکے رکھ دیاہے، شہر میں سڑکیں تباہ، سیوریج سسٹم مکمل طورپر برباد ہوچکاہے، حتیٰ کہ شہر میں مین ہول تک کھلے پڑے ہیں لیکن 17سال سے سندھ پر مسلط پیپلزپارٹی کی حکومت کے وزر اء، ارکان اسمبلی اورمیئرکراچی اپنی نااہلی اور ناکامی تسلیم کرنے کے بجائے الٹاشہریوں کوہی تنقید کانشانہ بنارہے ہیں۔ حکومت کواپنے رویے پر شرم آنی چاہیے۔
میں اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کے تمام لواحقین کے غم میں برابرکاشریک ہوں اوردعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ معصوم ابراہیم کے تمام اہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے۔
الطاف حسین