پاکستان کو مکمل طورپریعنی 100 فیصد ایک نئےاسلام والے واحد ملک بنانے پر پاکستان کے تمام علمائے اکرام اور رجعت پسند مسلمانوں کوبہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 24 اگست 2024 سپریم کورٹ آف پاکستان نے '' مبارک ثانی کیس'' میں علمائے اکرام کے دلائل کے مطابق مسلمانوں کی ساڑھے چودہ سو سال کی تاریخ میں اپنے پرانے فیصلوں کوتبدیل کرکے جو تاریخی فیصلہ دیاہے جس کے مطابق غیرمسلم مذاہب وعقائد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بشمول'' احمدیز '' پاکستان میں اپنے اپنے مذاہب کی تدریس وتعلیم واشاعت شدہ لٹریچر بھی اپنی اپنی عبادت گاہوں میں نہ توتقسیم کرسکتے ہیں اورنہ ہی تدریس وتعلیم کاسلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس فیصلے کے مطابق اب پاکستان مکمل طور پر یعنی 100 فیصد ایک نئے اسلام والا واحد ملک بن چکا ہے جس پر میں پاکستان کے تمام علمائے اکرام اور صرف رجعت پسند مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ جوپابندیاں نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفےٰ ۖ نے اپنے دور حکومت میں رہنے والے غیرمسلموں پر نہیں لگائی تھیں وہ آج پاکستان میں غیرمسلموں پرعائد کرکے سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان کو پوری اسلامی تاریخ کاپہلا اور ایک نئے اسلام والا واحد ملک بناڈالا ہے۔ پاکستان کو ایک نئے اسلام والا واحد ملک بنانے پر میں ملک کے تمام علمائے اکرام ، رجعت پسند مسلمانوں اور سپریم کورٹ آف پاکستان کو کس قدر اور کس قسم کی مبارکباد پیش کروں ۔ واللہ عالم باالصّواب #MubarakSaniCase تصحیح شدہ ٹوئٹ: پاکستان کو مکمل طورپریعنی 100 فیصد ایک نئےاسلام والے واحد ملک بنانے پر پاکستان کے تمام علمائے اکرام اور رجعت پسند مسلمانوں کوبہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 24 اگست 2024 سپریم کورٹ آف پاکستان نے '' مبارک ثانی کیس'' میں علمائے اکرام… pic.twitter.com/TCkhXlzNYL — Altaf Hussain (@AltafHussain_90) August 24, 2024