Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکن نعیم اختر شہید کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان ماڈل کالونی کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا


 ایم کیوایم کے کارکن نعیم اختر شہید کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان ماڈل کالونی کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
 Posted on: 8/12/2024

ایم کیوایم کے کارکن نعیم اختر شہید کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان
ماڈل کالونی کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
شہید کی نمازجنازہ میں ایم کیوایم کے سینئراراکین ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز واقارب نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی
تدفین کے موقع پر علاقے کی فضاء کارکنان کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی
نعیم اخترشہید کاسوئم بروز بدھ بعد نماز ظہرشہیدکی رہائش گاہ پر ہوگا

لندن۔۔۔12، اگست2024ئ
ایم کیوایم کے سینئروفاپرست کارکن نعیم اختر شہید کو آج آہوں اور سسکیوں کے درمیان ماڈل کالونی کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ شہید کی نماز جنازہ  ملیر کے علاقے کوثر ٹاؤن کی کوثر مسجد میں اداکی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کے سینئراراکین ، شہرکے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان ، ہمدرد اور شہید کے عزیزواقارب نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 
اس موقع پر انتہائی رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے ، ایم کیوایم کے کارکنان نعیم اختر کی شہادت پر غمزدہ تھے اوراشکبار آنکھوں سے ایک دوسرے کو دلاسہ دیتے رہے ۔
 شہید کی تدفین کے موقع پر ایم کیوایم کے کارکنان نے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور نعیم اخترشہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر علاقے کی فضائیں نعرہ الطاف ، جئے الطاف …نعرہ مہاجر، جئے مہاجر…شہید کی جو موت ہے ، وہ قوم کی حیات ہے …خون رنگ لائے گا ، انقلاب آئے گا …رہبر رہبر الطاف ہمارا رہبر اوردیگر نعروں سے گونجتی رہی۔ 
نعیم اختر شہید کا سوئم بروز بدھ بعدنماز ظہر ان کی رہائش گاہ واقع ملیر میں ہوگا جس میں شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی ۔
دریں اثناء ایم کیوایم شعبہ خواتین کی ارکان نے بھی نعیم اختر شہید کے گھر جاکر شہید کی بیوہ اورایم کیوایم شعبہ خواتین کی کارکن محترمہ ارم حنیف سے دلی تعزیت کی اور ان سے یکجہتی کااظہارکیا۔ وہ کچھ دیر تک شہید کی بیوہ اوردیگر رشتہ دار خواتین کے ساتھ رہیں اور انہوں نے شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ 
٭٭٭٭٭



10/7/2024 10:28:16 PM