Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہفتہ تشکر کے سلسلے میں ایم کیوایم کے کارکنوں نے عزیزآباد کے جناح گراؤنڈ میں قائم یادگارِ شہداء پہنچ کرتحریک کے شہداء کوسیلوٹ پیش کیا اورشہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی بیشترخواتین کارکنوں نے بھی یادگار شہدا پہنچ کرفاتحہ خوانی کی


 Posted on: 7/24/2024

ہفتہ تشکر کے سلسلے میں ایم کیوایم کے کارکنوں نے عزیزآباد کے جناح گراؤنڈ میں قائم یادگارِ شہداء پہنچ کرتحریک کے شہداء کوسیلوٹ پیش کیا اورشہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی
 بیشترخواتین کارکنوں نے بھی یادگار شہدا پہنچ کرفاتحہ خوانی کی
 ایم کیوایم کے کارکنوں کی یاسین آباد میں شہدا قبرستان میں شہداکی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی ، پھول چڑھائے ، خراج عقیدت پیش کیا
ایم کیوایم کے کارکنوں نے پاپوش نگر، نیوکراچی اورمیوہ شاہ قبرستان میں بھی شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے 

کراچی …24  جولائی 2024ئ
برطانیہ میں پراپرٹی کیس میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کے حق میں فیصلہ آنے کی خوشی میں منائے جانے والے ہفتہ تشکر کے سلسلے میں کراچی میں مختلف سیکٹروں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنوں نے عزیزآباد کے جناح گراؤنڈ میں قائم شہداء کی یادگارپر جا کرتحریک کے شہداء کوسیلوٹ پیش کیا، ان کیلئے فاتحہ خوانی کی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جناح گراؤنڈ کے اطراف میں عام طورپرپولیس اوررینجرز کی موبائلیں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے لوگ یادگارشہداپر جانے سے قاصر رہتے ہیں ، تاہم ہفتہ تشکر کے سلسلے میں اپنے شہید وں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے کئی کارکنان نے کسی نہ کسی طرح یادگارشہدا پہنچ کر شہیدوں کو سیلوٹ پیش کیا۔ نوجوانوں کے علاوہ بیشترخواتین کارکنوں نے بھی کسی طرح یادگارشہدا پہنچ کرفاتحہ خوانی کی اور شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔ یادگارشہدا کے ساتھ ساتھ کارکنوں نے مختلف ٹولیوں کی شکل میں عزیزآباد کے علاقے یاسین آباد میں واقع شہدا قبرستان پہنچ کرشہداکی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کی ، قبروں پرپھول چڑھائے اورشہدا کوخراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ کارکنوں نے پاپوش نگر، نیوکراچی اورمیوہ شاہ قبرستان میں بھی تحریک کے شہداکی قبروں پر حاظری دی ، پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی ۔ 

٭٭٭٭٭



9/8/2024 7:44:17 PM