Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پراپرٹی کیس میں اصل شکست MQM-Pکی نہیں بلکہ ان کے سرپرستوں کی ہے۔ الطاف حسین


پراپرٹی کیس میں اصل شکست MQM-Pکی نہیں بلکہ ان کے سرپرستوں کی ہے۔  الطاف حسین
 Posted on: 7/21/2024

پراپرٹی کیس میں اصل شکست MQM-Pکی نہیں بلکہ ان کے سرپرستوں کی ہے۔  الطاف حسین
 تاریخی فتح سے ہمکنار کرنے پر اللہ کالاکھ لاکھ شکراداکرتاہوں
 ہم حق پر تھے،حق پرہیں اورحق پر ہی چلتے رہیں گے
 ایم کیوایم کے کارکنوں کے جنرل ورکرز اجلاس سے فون پر خطاب
 اجلاس میں پاکستان اوراوورسیزیونٹوں کے کارکنوں کی شرکت
اجلاس میں شریک کارکنوں،ماؤں،بہنوں بزرگوں اوربچوں نے  جناب الطاف حسین کو فیصلہ پر مبارکبادپیش کی

لندن…21  جولائی 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پراپرٹی کیس میں اصل شکست MQM-Pکی نہیں بلکہ ان کے سرپرستوں کی ہے ۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کے کارکنوں کے جنرل ورکرز اجلاس سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پاکستان اوراوورسیزیونٹوں میں موجود ایم کیوایم کے کارکنوں نے شرکت کی ۔ جناب الطاف حسین نے پراپرٹی کیس میں رائل کورٹ آف جسٹس کی کورٹ آف اپیل کے تاریخی فیصلے پر تمام کارکنوں کومبارکبادپیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس تاریخی فتح سے ہمکنارکیاہے جس پر میں اللہ کالاکھ لاکھ شکراداکرتاہوں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک کے جن لوگوں کو شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت سب کچھ ملاتھالیکن انہوں نے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں شہیدوں کے لہواورنظریہ کا سوداکیااور تحریک کے شہیدوں کے لواحقین، لاپتہ اور اسیر ساتھیوں اور ان کے اہل خانہ اور قوم کی قربانیوں کوفراموش کرکے تحریک اورقوم سے غداری کی اور فوج کی ایما پر لندن میں پراپرٹی پر مقدمہ دائرکیا۔ آج برطانیہ کی اعلیٰ عدالت کے تین معززججوں نے الطاف حسین کے حق میں فیصلہ دے دیاہے جس پرمیں تمام کارکنوں، ماؤں بہنوں، بزرگوں اور بچوں کو مبارکبادپیش کرتاہوں۔ انہوں نے کہاکہ یوم عاشورپر میرے حق میں اس فیصلے کاآنااس بات کی دلیل ہے کہ ہم حق پر تھے،حق پرہیں اورحق پر ہی چلتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ تمام ترریاستی مظالم اورسازشوں کے باوجود الطاف حسین کانظریہ زندہ ہے ،انسان کو گولی ماری جاسکتی ہے لیکن کسی سچے نظریہ کوکسی گولی سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ 
جناب الطاف حسین نے مقدمہ کے سلسلے میں بے پناہ مالی معاونت کرنے والے تمام ساتھیوں کوخصوصی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مقدمہ کی بہترین پیروی کرنے والی اپنی سولیسیٹرفرم CM Atif & Co کے سینئر سولیسیٹر چوہدری محمدعاطف اور سلمان عاطف اوربیرسٹر سلیڈکے سی کوزبردست مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر جنرل ورکرزاجلاس میں شریک کارکنوں، خواتین ،بزرگوں، ماؤں اوربچوں نے بھی جناب الطاف حسین سے فرداً فرداًگفتگوکی اورانہیں حق میں فیصلہ آنے پر مبارکبادپیش کی۔ 
٭٭٭٭٭


9/8/2024 7:15:38 PM