Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پراپرٹیز کیس میں فیصلے کے خلا ف ایم کیوایم کی اپیل کی سماعت کل بروز منگل 23 اپریل کوہوگی


 پراپرٹیز کیس میں فیصلے کے خلا ف ایم کیوایم کی اپیل  کی سماعت کل بروز منگل 23 اپریل کوہوگی
 Posted on: 4/22/2024
 پراپرٹیز کیس میں فیصلے کے خلا ف ایم کیوایم کی اپیل 
کی سماعت کل بروز منگل 23 اپریل کوہوگی
 اپیل کی سماعت منگل اوربدھ  دوروز تک جاری رہے گی
برطانوی عدالت نے پروپرٹیز کیس کافیصلہ 13 مارچ2023ء کو  اصل ایم کیوایم کے خلاف دیاتھا
 مقدمہ کی  کارروائی  یوٹیوب چینل پر براہ راست دکھائی جائے گی 

لندن … 22  اپریل 2024ئ
برطانیہ کی روئل کورٹ آف جسٹس، ایم کیوایم کے پراپرٹیز کیس کے فیصلے کے خلاف ایم کیو ایم کی اپیل کی سماعت کل بروز منگل 23  اپریل 2024ء کرے گی۔اپیل کی سماعت  روئل کورٹ آف جسٹس  واقع Strand, London WC2A  2LLکی کورٹ  نمبر 69   میں صبح 10بجے ہوگی ۔اپیل کی سماعت کورٹ آف اپیل کی جانب سے یوٹیوب چینل  کے ذریعے پبلک کو براہ راست دکھائی جائے گی۔ کورٹ کی جانب سے اس کالنک بھی جاری کیاگیاہے۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم بہادرآباد (MQM-P) نے ستمبر 2019ء میں لندن میں موجود ایم کیوایم کی پروپرٹیزپر ایک مقدمہ ہائیکورٹ آف جسٹس بزنس اینڈ پروپرٹی کورٹس انگلینڈاینڈ ویلز میں دائر کیا تھا ۔یہ مقدمہ تین سال چھ مہینے تک  چلا۔برطانوی عدالت نے اس کیس کافیصلہ 13 مارچ2023ء کو  ایم کیوایم بہادرآباد کے حق میں دیا۔اس فیصلے کے خلاف جناب الطاف حسین کی اصل ایم کیوایم نے  روئل کورٹ آف اپیل  سول ڈویژن میں گزشتہ سال ہی اپیل دائر کردی تھی ۔ کورٹ آف اپیل نے اگست 2023ء میںجناب الطاف حسین کی  اپیل کوسماعت کیلئے منظورکرلیا تھا۔ کورٹ آف اپیل کی جانب سے اس اپیل کی سماعت کے لئے تاریخ مقررہوگئی ہے۔ اپیل کی دوروزہ سماعت 23  اپریل  2024ء سے  شروع ہوگی  جو24 اپریل تک جاری رہے گی۔  دوروزہ سماعت منگل کی صبح 10 بجے شروع ہوگی اوردوپہر 2 بجے تک  ہوگی۔جبکہ بدھ 24  اپریل کویہ سماعت صبح سے شروع ہوکر دن بھرجاری رہے گی۔ 
٭٭٭٭٭
 



9/8/2024 6:10:33 PM