Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی امریکی کانگریس کی امورخارجہ کمیٹی کے سینئر رکن کانگریس مین بریڈشرمین سے ملاقات


ایم کیوایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی امریکی کانگریس کی امورخارجہ کمیٹی کے سینئر رکن کانگریس مین بریڈشرمین سے ملاقات
 Posted on: 6/5/2023 1

ایم کیوایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی امریکی کانگریس کی امورخارجہ کمیٹی کے سینئر رکن کانگریس مین بریڈشرمین سے ملاقات 
ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرریحان عبادت ، اراکینِ رابطہ کمیٹی شاہد مصطفےٰ،  عاطف شمیم، امریکہ کے آرگنائزر مطلوب زیدی اوراراکین آرگنائزنگ کمیٹی شریک تھے
 ایم کیوایم کے رہنماؤں نے کانگریس مین بریڈ شرمین کو ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں ، جناب الطاف حسین کی تقریر پر عائد غیر آئینی پابندی ، کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں،جبری گمشدگیوںاور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا 
ایم کیوایم کے ارکان نے بریڈشرمین کو 9مئی اور اس کے بعد پاکستان میں رونماہونے والے حالات وواقعات اور سیاسی کارکنوں کے مقدمات فوجی عدالتوںمیں چلانے کے معاملے پر بانی وقائدجناب الطاف حسین کے اصولی مؤقف سے بھی آگاہ کیا 
 پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، اظہارِ رائے پر لگائے جانے والی قدغن اور عوام کے سیاسی حقوق کے حوالے سے اپنا
بھرپور کردار ادا کریں گے۔بریڈشرمین

لاس اینجلس…5  جون 2023ئ
 ایم کیوایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی امریکی کانگریس کی امورخارجہ کمیٹی اورفائنانشل سروسز کمیٹی کے سینئر رکن (senior member of the House Foreign Affairs Committee and a senior member of the House Financial Services Committee) کانگریس مین بریڈشرمین (Brad Sherman) سے تفصیلی ملاقات ہوئی ۔ یہ ملاقات ر یاست کیلیفورنیاکے شہر لاس اینجلس کے ایک ہوٹل میں ہوئی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ریحان عبادت، اراکینِ رابطہ کمیٹی شاہد مصطفےٰ، سید عاطف شمیم، ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر مطلوب زیدی ، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، سید احسن حسین ، عاکف راجپوت ، ایم کیو ایم لاس اینجلس چیپڑ کے انچارج معراج خان ، جوائنٹ انچارج لطیف ، سینئر رکن حامد علی بیگ و دیگرنے شرکت کی۔ملاقات میں ایم کیوایم کے رہنماؤں نے کانگریس مین بریڈ شرمین کوپاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی تحریر و تقریر پر عائد غیر قانونی و غیر آئینی پابندی ، ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائد غیراعلانیہ پابندی ، کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں، جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں قید کرنے ،ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروکو نذرآتش، دفاتر کو سیل کرنے اور پاکستان میں جاری بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا گیا۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرریحان عبادت اوررابطہ کمیٹی کے ارکان شاہد مصطفےٰ اورعاطف شمیم نے کانگریس مین بریڈ شرمین کوپاکستان میں حقیقی جمہوریت اورکرپشن سے پاک مڈل کلاس آرڈرکے قیام کے لئے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی طویل جدوجہد سے آگاہ کیا۔ریحان عبادت نے بریڈشرمین کوبتایاکہ تمام تر ریاستی آپریشن کے باوجود ایم کیوایم کی جدوجہد جاری ہے اور عوام آج بھی جناب الطاف حسین کی قیادت پر یقین رکھتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ 2016ء کے بعد ہونے والے تمام انتخابات میں کراچی اورشہری سندھ کے عوام نے جناب الطاف حسین کی اپیل پر انتخابات کابھرپور بائیکاٹ کیا جس کے باعث الیکشن میں ووٹنگ کاٹرن آؤٹ 6سے 8فیصدسے زیادہ نہیں ہوا۔انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم ملک کی ایک بڑی عوامی سیاسی جماعت ہے اور جب تک ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائد غیرجمہوری پابندی ہٹائی نہیں جاتی اس وقت تک پاکستان میں حقیقی جمہوری نظام کا قیام ناممکن ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین مذہبی انتہا پسندی، مذہبی جنونیت اوردہشت گردی کے خلاف ہیں اوروہ مذہبی رواداری، اقلیتوں کے مساوی حقوق اور برداشت پر یقین رکھتے ہیں۔ایم کیوایم کے ارکان نے بریڈشرمین کو 9مئی اور اس کے بعد پاکستان میں رونماہونے والے حالات وواقعات اور سیاسی کارکنوں کے مقدمات فوجی عدالتوںمیں چلانے کے معاملے پر بانی وقائدجناب الطاف حسین کے اصولی مؤقف سے بھی آگاہ کیا ۔ کانگریس مین بریڈ شرمین نے ایم کیوایم کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بائیڈن انتظامیہ پاکستان کی مخدوش معاشی و سیاسی صورتِ حال کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ انہوںنے ایم کیوایم کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں، اظہارِ رائے پر لگائے جانے والی قدغن اور عوام کے سیاسی حقوق کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی تحریر و تقریر پر عائد غیر قانونی پابندیوں سمیت پاکستان میں جمہوری عمل کے فروغ کیلئے امریکی کانگریس میں آواز بلند کریں گے۔ اس موقع پر کانگریس مین بریڈشرمین کوظہرانہ بھی دیاگیا۔
٭٭٭٭٭









9/17/2024 12:47:49 AM