Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کے حقوق کے لئے آوازاٹھانے والے کنڈیارو کے نوجوان ڈاکٹر نواب علی کلہوڑو کا ماورائے عدالت قتل قابل مذمت ہے ۔ الطاف حسین


 Posted on: 11/4/2020
سندھ کے حقوق کے لئے آوازاٹھانے والے کنڈیارو کے نوجوان ڈاکٹر نواب علی کلہوڑو کا ماورائے عدالت قتل قابل مذمت ہے ۔ الطاف حسین 
 اسٹیبلشمنٹ نے سندھ کے حقوق کی جدوجہد کچلنے کیلئے اپنے مظالم میں اضافہ کردیاہے
 چاہے کیسے ہی مظالم کیوںنہ ڈھائے جائیں ، اب سندھ دھرتی ماں کے بیٹوںکوجدوجہد سے بازنہیں رکھاجاسکتا۔الطاف حسین
لندن  …  4  نومبر  2020 ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سندھ کے حقوق کے لئے آوازاٹھانے والے کنڈیارو کے نوجوان ڈاکٹر نواب علی کلہوڑو کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ ڈاکٹر نواب علی کلہوڑو کوکئی روز قبل خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار اٹھاکرلے گئے تھے اوران کاکئی دنوںسے کچھ پتہ نہیںتھا کہ انہیں کہاں رکھاگیاہے۔ اب ان کی مسخ شدہ لاش ملی ہے، ان کے جسم پر بے پناہ تشدد کے نشانات ہیں، ان کے ناخن نکلے ہوئے ہیںاورچہرے کی شناخت بھی مشکل ہورہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے سندھ کے حقوق کی جدوجہد کچلنے کے لئے اپنے وحشیانہ مظالم میں اضافہ کردیاہے لیکن وہ اب چاہے کیسے ہی مظالم کیوںنہ ڈھائے ، وہ سندھ دھرتی ماں کے بیٹوںکوجدوجہد سے بازنہیں رکھ سکتی اور انشاء اللہ سندھ کے غیورسپوتوںکے لہو سے سندھ ایک نہ ایک دن ضرورآزادی حاصل کرے گا۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر نواب علی کلہوڑو شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر نواب علی کلہوڑو شہید کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورانکے تمام سوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا کرے۔ 
٭٭٭٭٭



9/7/2024 12:07:46 PM