Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یادگار شہدا ء کو تباہ کرنے کا انتہائی شرمناک اورمذموم عمل ریاستی بربریت اورسفاکیت ہے۔ڈاکٹرندیم احسان، کنوینر ایم کیوایم


 Posted on: 12/14/2019
یادگار شہدا ء کو تباہ کرنے کا انتہائی شرمناک اورمذموم عمل ریاستی بربریت اورسفاکیت ہے۔
ڈاکٹرندیم احسان، کنوینر ایم کیوایم
 مہاجروں سے شدید نفرت کی انتہا ہے کہ اب ہمارے شہیدوں کی یادگارتک کومسمار کیا جارہا ہے۔ڈاکٹرندیم احسان
  یہ مذموم عمل ہزاروں شہیدوں کے لواحقین ہی کے لئے نہیں بلکہ پوری مہاجر قوم کے لیے نہایت دکھ اور صدمہ کا باعث ہے
 یادگار شہدا ء کوتباہ کرنے کے مذموم عمل پر کنوینر ایم کیوایم ڈاکٹرندیم احسان اور اراکین رابطہ کمیٹی کا مشترکہ بیان

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان اورتمام اراکین رابطہ کمیٹی نے جناح گراونڈ عزیزآباد میں یادگار شہدا ء کوتوڑپھوڑ کر تباہ کرنے کے انتہائی شرمناک اورمذموم عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس عمل کوکھلی ریاستی بربریت اورسفاکیت قراردیا ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ یادگار شہداء ان ہزاروں مہاجرشہدا کی یادگار ہے جو گزشتہ کئی برسوں کے دوران ریاستی آپریشن کے دوران شہید کئے گئے تھے۔ اس یادگار پر شہیدوں کے لواحقین، ایم کیوایم کے کارکنان اورعوام ہرسال جاکر فاتحہ خوانی کرتے اورپھول چڑھاتے ہیں لیکن گزشتہ چارسال سے ظالم وسفاک حکومت اورفوجی اسٹیبلشمنٹ نے شہیدوں کے لواحقین اورایم کیوایم کے کارکنان وعوام پر وہاں جانے پرپابندی لگارکھی ہے اوراب گزشتہ رات پیراملٹری رینجرز نے یادگارشہدا کو تھوڑ پھوڑ کرتباہ کردیا ہے۔ اس سے قبل بھی یادگار شہدا کی بے حرمتی کی گئی تھی لیکن اب یادگار کو تباہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرندیم احسان اوراراکین رابطہ کمیٹی نے اس انتہائی مذموم واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل ریاستی ظلم وبربریت، سفاکیت اورمہاجروں سے اسٹیبلشمنٹ کی ازلی نفرت کا شرمناک مظاہرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذموم عمل ہزاروں شہیدوں کے لواحقین ہی کے لئے نہیں بلکہ پوری مہاجر قوم کے لیے نہایت دکھ اور صدمہ کا باعث ہے۔ یہ ظالمانہ واقعہ تمام مہاجروں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے کہ ان کے خلاف ریاستی ظلم اب اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ اب ان کے شہیدوں کی یادگار تک کومسمار کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹرندیم احسان اوراراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہیدوں کی قبروں اوریادگاروں کی حرمت وتقدس کا پاس تو ہرمذہب میں رکھا جاتا ہے لیکن مہاجروں سے شدید نفرت کی انتہا ہے کہ اب ہمارے شہیدوں کی یادگارتک کومسمار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ یہ ظلم وستم دیکھ رہاہے اورہمیں یقین ہے کہ یادگار شہدا کی بے حرمتی کرنے اوراس کوتباہ کرنے والوں پر اللہ تعالی کا عذاب نازل ہوگا ۔        
٭٭٭٭٭

9/8/2024 4:28:34 PM