Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے تاریخی لیکچرزپرمبنی کتاب ’’ سچی باتیں ‘‘ کااجراء کتاب کی رونمائی لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں سادہ اورپروقار تقریب میں ہوئی


ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے تاریخی لیکچرزپرمبنی کتاب ’’ سچی باتیں ‘‘ کااجراء کتاب کی رونمائی لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں سادہ اورپروقار تقریب میں ہوئی
 Posted on: 2/8/2019 1
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے تاریخی لیکچرزپرمبنی کتاب ’’ سچی باتیں ‘‘ کااجراء 
کتاب کی رونمائی لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں سادہ اورپروقار تقریب میں ہوئی
’’ سچی باتیں ‘‘ کی تقریب رونمائی کی کارروائی سوشل میڈیاکے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست نشر کی گئی
کتاب میں پاکستان کی تاریخ کے ان پوشیدہ حقائق کو مصدقہ حوالو ں کے ساتھ بیان کیا گیاہے جواس سے پہلے کبھی سامنے نہیں آئے
ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے کتاب ’’ سچی باتیں ‘‘ کورونمائی کے لئے حاظرین کے سامنے پیش کیا

لندن ۔۔۔ 7 فروری 2019ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے تاریخی سات لیکچرزپرمبنی کتاب ’’ سچی باتیں ‘‘ کااجراء ہوگیاہے ۔ کتاب کی رونمائی کے سلسلے میں بدھ کی شام لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایک سادہ مگرپروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ایم کیوایم کے کارکنوں،بزرگوں،خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ تقریب رونمائی سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین، کنوینرڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا،رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی اور تحریک کی بزرگ کارکن اورشعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبرنے بھی خطاب کیا۔ تقریب رونمائی کی کارروائی سوشل میڈیاکے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست نشر کی گئی ۔ تقریب رونمائی میں۔ کتاب ’’ سچی باتیں ‘‘ کے علاوہ جناب الطاف حسین کی مختلف تصانیف اورکتابچے بھی رکھے گئے تھے جو حاظرین کی خصوصی توجہ کامرکزبنے ہوئے تھے۔ ’’ سچی باتیں ‘‘ جناب الطاف حسین کے ان سات فلسفیانہ اورتاریخی حقائق پر مبنی لیکچرزکامجموعہ ہے جوانہوں نے نوجوانوں، طلبہ وطالبات، بالخصوص millennialsکو فروری تامارچ 2017ء کے دوران قسط وار دیے تھے۔یہ لیکچرز آڈیو کی شکل میں اسی دوران جاری کئے گئے تھے۔ اب جناب الطا ف حسین کے ان لیکچر ز کوکتابی شکل میں مرتب کیاگیاہے ۔جناب الطاف حسین نے اپنے ان لیکچرزمیں قیام پاکستان کے پس منظر، بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی زندگی، ان کی جدوجہد، قائداعظم کی وفات کے بعد کے حالات ، تحریک پاکستان کے اکابرین کی زندگی، مہاجروں کے ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی ناانصافیوں کی تاریخ،مظالم کے واقعات اورپاکستان کی تاریخ کے ان پوشیدہ حقائق کوثبوت وشواہد اورمصدقہ حوالو ں کے ساتھ نہایت تفصیل سے بیان کیا ہے جواس سے پہلے کبھی سامنے نہیں آئے ،یہ حقائق تاریخ کی کتابوں میں بھی ملنامشکل ہیں ۔ اس لحاظ سے یہ کتاب نوجوانوں،تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے طلبہ وطالبات، بالخصوص millennials کے علم میں اضافے کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔یہ کتاب اردو زبان میں ہے اور 117صفحات پر مشتمل ہے ۔ کتاب کے ٹائٹل پر برصغیرکے عظیم رہنما اوردوقومی نظریہ کے خالق سرسید احمدخان، برصغیر کی آزادی کے عظیم رہنمااور’’تحریک خلافت ‘‘ کے روح رواں مولانامحمدعلی جوہر، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، تحریک پاکستان کے رہنما، قائداعظم کے دست راست اورملک کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ خان لیاقت علی خان اورقائداعظم کی ہمشیرہ ،مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی تصاویرکے ساتھ ساتھ قیام پاکستان کے موقع پر ہجرت کرنے والے قافلے کی تصویربھی موجود ہے جبکہ کتاب کا بیک کور جناب الطا ف حسین کی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں دوران مطالعہ لی گئی تصویرپرمبنی ہے ۔ ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے جناب الطاف حسین کی اجازت سے کتاب کورونمائی کے لئے حاظرین کے سامنے پیش کیا۔کتاب کی قیمت پانچ پاؤنڈمقررکی گئی ہے۔ تقریب کے اختتام پر حاظرین نے کتاب خریدی اورکتاب کے ساتھ تصاویربنوائیں۔ 
*****













9/17/2024 4:02:41 PM