Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے وفد کا ہارلے اسٹریٹ کلینک کا دورہ ، بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی


ایم کیو ایم کے وفد کا ہارلے اسٹریٹ کلینک کا دورہ ، بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی
 Posted on: 6/21/2018
ایم کیو ایم کے وفد کا ہارلے اسٹریٹ کلینک کا دورہ ، بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی
ایم کیو ایم کے وفد نے اسپتال میں موجود مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں سے ملاقات کی اورانہیں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے گلدستہ اور دعاؤں کا پیغام دیااوربیگم کلثوم نوازکی صحتیابی اورجلدصحتیابی کی دعاکی
وفدمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی، سفیان یوسف، ڈاکٹر سلیم دانش، یوکے کے آرگنائزر ہاشم عظم اور فائنانس سیکریٹری آصف سعید شامل تھے


لندن ۔۔۔ 20 جون 2018ء
ایم کیو ایم کے ایک وفد نے آج لندن میں ہارلے اسٹریٹ کلینک کا دورہ کیا اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔ ایم کیو ایم کے وفد نے اسپتال میں موجود مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں سے ملاقات کی اورانہیں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے گلدستہ اور دعاؤں کا پیغام دیااوربیگم کلثوم نوازکی صحتیابی اورجلدصحتیابی کی دعاکی۔مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے عیادت کیلئے آمد پر ایم کیوایم کے وفد کاشکریہ ادا کیا۔ وفدمیں ایم کیوایم کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی، سفیان یوسف، ڈاکٹر سلیم دانش، ایم کیو ایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم عظم اور مرکزی فائنانس سیکریٹری آصف سعید شامل تھے۔ اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ ہم آج یہاں بانی وقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے آئے ہیں ، قائدتحریک نے بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی اوردرازی عمر کی دعاکی ہے اوران کے لئے نیک خواہشات کاپیغام دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی کے لئے دعاگوہیں اورہم پاکستان کے تمام عوام سے بھی کہتے ہیں کہ وہ بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی کی دعاکریں۔ 

*****







9/17/2024 1:06:14 AM