Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین الیکشن کے حوالے سے ہفتہ 9جون کو انتہائی اہم خطاب کریں گے یہ خطاب لندن وقت کے مطابق شام 7 بجے اورپاکستان وقت کے مطابق رات 11 بجے ہوگا


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین الیکشن کے حوالے سے ہفتہ 9جون کو انتہائی اہم خطاب کریں گے یہ خطاب لندن وقت کے مطابق شام 7 بجے اورپاکستان وقت کے مطابق رات 11 بجے ہوگا
 Posted on: 6/6/2018 1
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین الیکشن کے حوالے سے ہفتہ 9جون کو انتہائی اہم خطاب کریں گے
قائدتحریک کایہ خطاب لندن وقت کے مطابق شام 7 بجے اورپاکستان وقت کے مطابق رات 11 بجے ہوگا
قائدتحریک الطاف حسین کایہ خطاب حالیہ الیکشن کے حوالے سے انتہائی اہم ہوگا
قائدتحریک اپنے اس اہم خطاب میں ثبوت وشواہد کے ساتھ انتہائی اہم انکشافات کریں گے 


لندن ۔۔۔ 6 جون 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین الیکشن کے حوالے سے ہفتہ 9جون کو کارکنوں اورہمدردوں سے انتہائی اہم خطاب کریں گے ۔ جناب الطاف حسین کایہ خطاب لندن وقت کے مطابق شام 7 بجے اورپاکستان وقت کے مطابق رات 11 بجے ہوگا۔ جناب الطاف حسین کایہ خطاب سوشل میڈیا کے ذریعے براہ راست نشرکیاجائے گا۔ جناب الطاف حسین حالیہ عام انتخابات کے بائیکاٹ ، ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن، مہاجرعوام کو درپیش حالات اورموجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم اظہارخیال کریں گے ۔ دریں اثناء ایم کیوایم شعبہ اطلاعات نے اپنے بیان میں کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کایہ خطاب حالیہ الیکشن کے حوالے سے انتہائی اہم ہوگا، قائدتحریک اپنے اس اہم خطاب میں ثبوت وشواہد کے ساتھ انتہائی اہم انکشافات کریں گے ۔شعبہ اطلاعات نے ان طلبہ وطالبات اور کم عمرنوجوانوں (Millennial)سے جنہوں نے قائدتحریک الطا ف حسین کودیکھانہیں ہے،ان سے کہاہے کہ وہ اس خطاب کوضرورسنیں کیونکہ اس سے ان کی معلومات میں بہت اضافہ ہوگا، تمام کارکنان کاغذوقلم ساتھ لیکربیٹھیں اوراہم پوائنٹس نوٹ کریں۔ شعبہ اطلاعات نے کہاکہ یہ خطاب ممکنہ طورپر2 سے 3گھنٹے طویل ہوسکتاہے اور سحری تک بھی چل سکتاہے لہٰذاپاکستان میں موجود کارکنان اور ہمدرد ہفتہ کی شب خطاب کے موقع پر سحری کے انتظامات پہلے سے کرلیں تاکہ اس کے لئے عین وقت پر کوئی پریشانی نہ ہو۔ 
*****

Back to Conversion Tool


9/7/2024 5:47:26 PM