Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں اوورسیزیونٹوں کے کارکنوں سے تفصیلی ملاقات


 ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں اوورسیزیونٹوں کے کارکنوں سے تفصیلی ملاقات
 Posted on: 3/21/2018

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں اوورسیزیونٹوں کے کارکنوں سے تفصیلی ملاقات

ملاقات کرنے والوں میں امریکہ، کینیڈا، بیلجئم ،جرمنی اور برطانیہ کے ذمہ داران وکارکنان شامل تھے
ذمہ داران وکارکنان سے شام کوشروع ہونے والی ملاقاتوں اورگفتگوکا سلسلہ علی الصبح تک جاری رہا
قائدتحریک الطاف حسین نے کارکنوں کے ساتھ کئی گھنٹوں پر محیط تفصیلی فکری نشست بھی کی،
قائدتحریک کی سیاست،مذہب، سائنس اورتاریخ کے موضوعات پر فکرانگیزگفتگو،کارکنوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے
قائدتحریک الطاف حسین نے کارکنوں کے ساتھ کھانابھی کھایا، کارکنوں نے انفرادی اورگروپ کی شکل میں قائدکے ساتھ تصاویر کچھوائیں
کارکنوں نے یوم تاسیس کاکیک کاٹا اور اپنے محبوب قائد کے حق میں زوردار نعرے لگاکراپنے جوش وخروش کااظہارکیا

لندن ۔۔۔ 21 مارچ 2018ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں مختلف اوورسیزیونٹوں کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے تفصیلی ملاقات کی ۔ یہ ذمہ داران وکارکنان ایم کیوایم کے 34ویں یوم تاسیس میں شرکت کے لئے لندن آئے تھے۔ ملاقات کرنے والوں میں امریکہ، کینیڈا، بیلجئم ،جرمنی اور برطانیہ کے سینٹرل آرگنائزرز، آرگنائزنگ کمیٹیوں کے ارکان اور مختلف تنظیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران وکارکنان شامل تھے۔ ملاقات کرنے والوں میں یوم تاسیس میں شرکت کیلئے آنے والے شعراء اوردانشوربھی شریک تھے ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔جناب الطاف حسین انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پہنچے توتمام ذمہ داران وکارکنان اوردیگرمہمانوں نے زوردارتالیوں سے جناب الطاف حسین کااستقبال کیا۔ جناب الطاف حسین نے یوم تاسیس کے اجتماع کی شاندار کامیابی پر تمام حاظرین کومبارکباد پیش کی اوراجتماع کے انتظامات میں بھرپورحصہ لینے پرانہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پراوورسیزسے آئے ہوئے تمام ذمہ داروں،کارکنوں اوردیگرمہمانوں نے جناب الطاف حسین سے فرداً فرداً ملکرانہیں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی اورانکے ساتھ تصاویر کھچوائیں ۔ اوورسیزیونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان نے قائدتحریک کے ساتھ گروپ فوٹوبھی بنوائے۔ذمہ داران وکارکنان سے شام کوشروع ہونے والی ان ملاقاتوں اورگفتگوکایہ سلسلہ علی الصبح تک جاری رہا۔ اس دوران جناب الطاف حسین نے تمام ساتھیوں کے ساتھ کئی گھنٹوں پر محیط ایک تفصیلی فکری نشست بھی کی جس میں انہوں نے سیاست،مذہب، سائنس اورتاریخ کے موضوعات پر فکرانگیزگفتگوکی۔ قائدتحریک نے اپنی گفتگو میں مہاجروں کی موجودہ صورتحال، پاکستان کے مجموعی حالات ،ایم کیوایم کے خلاف کی جانی والی سازشوں اوراس جدوجہدکوآگے بڑھانے کیلئے اوورسیز یونٹوں کی ذمہ داریوں پربھی تفصیلی اظہارخیال کیا۔ انہوں نے حاظرین کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔ جناب الطاف حسین نے کارکنوں کے ساتھ کھانابھی کھایااورکھانے کے بعد بھی اجتماعی اورفرداً فرداًملاقاتوں کایہ سلسلہ جاری رہا ۔جناب الطاف حسین نے اپنے اپنے وطن واپس جانے والے کارکنوں کودعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے یوم تاسیس کاکیک بھی کاٹا اورکافی دیرتک تحریک اور اپنے محبوب قائد کے حق میں زوردار نعرے لگاکراپنے جوش وخروش کااظہارکیا۔ 
*****



















9/16/2024 4:38:17 AM