Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے 34 ویں یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع 17 مارچ کی شب لندن میں ہوگا،متفقہ فیصلہ


ایم کیوایم کے 34 ویں یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع 17 مارچ کی شب لندن میں ہوگا،متفقہ فیصلہ
 Posted on: 2/23/2018
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس
اجلاس میں رابطہ کمیٹی،برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی اور لندن کے تمام یونٹوں کے ذمہ داران کی شرکت
18 مارچ 2018ء کو ایم کیوایم کے 34 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال
ایم کیوایم کے 34 ویں یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع 17 مارچ کی شب لندن میں ہوگا،متفقہ فیصلہ
18، مارچ ایک تاریخ ساز دن ہے ،ڈاکٹرندیم احسان
ایم کیوایم سے قبل سیاست میں حصہ لینا جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کا حق سمجھا جاتا تھا، ڈاکٹر ندیم احسان

ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایک اہم اجلاس جمعرات کی شب منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان نے کی ۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اور لندن کے تمام یونٹ انچارجز اوردیگرذمہ داران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے تحت 18 مارچ 2018ء کو ایم کیوایم کے 34 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور یوم تاسیس کے اجتماع کو مربوط اور منظم بنانے کیلئے مختلف فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیاگیا کہ یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع 17 مارچ کی شب لندن میں ہوگا، ایم کیوایم کے 34 ویں یوم تاسیس کو بھرپورانداز میں منایاجائے گا اور یوم تاسیس کی تیاریوں کا سلسلہ قبل ازوقت ہی شروع کردیاجائے گا۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے یوم تاسیس کی تقریب کے حوالہ سے ایم کیوایم برطانیہ کے یونٹوں کومختلف ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں ۔ 
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 18، مارچ ایک تاریخ ساز دن ہے اورایم کیوایم کی تاریخ میں یہ دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 18 ، مارچ 1984ء کو بابائے مہاجرقوم اوربانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایک ایسی عوامی جماعت ایم کیوایم کی بنیاد رکھی جسے آج دنیا بھر میں غریب ومتوسط طبقہ کی نمائندہ جماعت تسلیم کیاجاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سے قبل پاکستان میں سیاست کرنا اورسیاست میں حصہ لینا جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کا حق سمجھا جاتا تھا لیکن قائد تحریک جناب الطاف حسین نے فرسودہ جاگیردارانہ نظام میں غریب ومتوسط طبقہ کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم قائم کرکے پاکستان کے فرسودہ جاگیردارانہ نظام میں کاری ضرب لگائی اور ملک بھرکے عوام کو غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت کا شعوردیا ۔ ڈاکٹر ندیم احسان نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اورکارکنان پر زوردیا کہ وہ ماضی کی طرح اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے یوم تاسیس کی تقریب کے سلسلے میں بھرپورکردار ادا کریں۔ 
*****

9/14/2024 10:46:49 PM