Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
بانی وقائد الطاف حسین کے نام سے منسوب پارکوں اوردیگر مقامات کے نام تبدیل کرنے کا حکومت سندھ کافیصلہ سراسرمتعصبانہ اورمہاجردشمنی پر مبنی ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 12/30/2017
بانی وقائد الطاف حسین کے نام سے منسوب پارکوں اوردیگر مقامات کے نام تبدیل کرنے کا
حکومت سندھ کافیصلہ سراسرمتعصبانہ اورمہاجردشمنی پر مبنی ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
اگر قائدتحریک الطاف حسین کے نام سے پبلک مقامات کومنسوب کرنا غلط ہے توپھر ذوالفقارعلی بھٹواوربینظیربھٹوکے
نام پر پبلک مقامات کے نام رکھنابھی سراسرغلط ہے،رابطہ کمیٹی
ذوالفقارعلی بھٹوتوحمودالرحمن کمیشن رپورٹ کے مطابق پاکستان توڑنے کے ذمہ داروں میں شامل ہے۔ بھٹوکوسپریم کورٹ نے
قاتل قراردیتے ہوئے پھانسی کی سزادی ،رابطہ کمیٹی
پاکستان توڑنے کے ذمہ دار اور ایک سزا یافتہ شخص کے نام پرپبلک مقامات کے نام کیوں رکھے گئے ہیں؟رابطہ کمیٹی
پیپلزپارٹی کی متعصبانہ حکومت عوام کے دلوں سے قائدتحریک الطاف حسین کی محبت اوروابستگی کوختم نہیں کرسکتی،رابطہ کمیٹی
نام تبدیل کرلینے سے کسی بھی پبلک مقام کی پہچان تبدیل یاختم نہیں کی جاسکے گی البتہ پیپلزپارٹی کی مہاجردشمنی یادرکھی جائے گی۔رابطہ کمیٹی
لندن ۔۔۔ 30 دسمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے نام سے منسوب قائم پارکوں اوردیگر مقامات کے نام تبدیل کرنے کے فیصلے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ فیصلہ سراسرمتعصبانہ اورمہاجردشمنی پر مبنی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگر قائدتحریک الطاف حسین کے نام پر مقامات کے نام رکھنا پیپلزپارٹی کی نظر میں غلط ہے توپھر ذوالفقارعلی بھٹواوربینظیربھٹوکے نام پر تعلیمی اداروں، پارکوں، اسپتالوں اور دیگرمقامات کے نام رکھنابھی سراسرغلط ہیں، قائدتحریک الطاف حسین نے تومحض ایک نعرہ لگایاتھا لیکن ذوالفقارعلی بھٹوتوحمودالرحمن کمیشن رپورٹ کے مطابق پاکستان توڑنے کے ذمہ داروں میں شامل ہے۔ بھٹوکوسپریم کورٹ نے قاتل قراردیتے ہوئے پھانسی کی سزادی ،پھرپاکستان توڑنے کے ذمہ دار اور ایک سزا یافتہ شخص کے نام پرپبلک مقامات کے نام کیوں رکھے گئے ہیں؟رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی اورحیدرآبادمیں قائدتحریک الطاف حسین کے نام پر قائم یونیورسٹیوں کے نام تبدیل کرنے کے بعد اب مکاچوک اوردیگرپبلک مقامات کے نام تبدیل کرنے کافیصلہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کی کھلی مہاجر دشمنی کا مظہرہے اورعوام اسے ردکرتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی متعصبانہ حکومت اسٹیبلشمنٹ کوخوش کرنے کیلئے جتنے بھی مہاجردشمن اقدامات کرلے لیکن وہ عوام کے دلوں سے قائدتحریک الطاف حسین کی محبت اوروابستگی کوختم نہیں کرسکتی، نام تبدیل کرلینے سے کسی بھی پبلک مقام کی پہچان تبدیل یاختم نہیں کی جاسکے گی البتہ پیپلزپارٹی کی مہاجردشمنی یادرکھی جائے گی۔
*****
9/15/2025 12:49:42 AM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکو
...
20 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us