Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل خانے کے سامنے کشمیر میں جاری فوجی آپریشن کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ، ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کی بھرپور شرکت


 ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل خانے کے سامنے کشمیر میں جاری فوجی آپریشن کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ، ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کی بھرپور شرکت
 Posted on: 7/2/2026 1

ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل خانے کے سامنے کشمیر میں جاری فوجی آپریشن کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ، ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کی بھرپور شرکت بانی و قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پُرامن مظاہرین کو حقوقِ کشمیر کی جدوجہد میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی۔ ہیوسٹن, 1 جولائی 2026ء امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں کشمیر میں جاری فوجی آپریشن، کشمیری عوام کی شہادتوں، گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف امریکہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ہیوسٹن میں واقع پاکستانی قونصل خانے کے باہر ایک بھرپور اور پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس مظاہرے میں ایم کیو ایم کے بانی و قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی ہدایات پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر سید عاطف شمیم، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن امام الدین شہزاد، ہیوسٹن چیپٹر کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر سید عاطف شمیم نے کشمیر میں جاری مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین بھائی نے ہمیشہ مظلوم کشمیری عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کئی دہائیوں سے کشمیر کو ایک آزاد، خودمختار اور بااختیار ریاست کے طور پر دیکھنے کا واضح مؤقف پیش کرتے رہے ہیں۔ انجینئر سید عاطف شمیم نے مزید کہا کہ جب بھی کشمیری عوام پر ظلم و زیادتی ہوئی، جناب الطاف حسین پاکستان کے اُن چند نمایاں رہنماؤں میں شامل رہے جنہوں نے سب سے پہلے اس ظلم کی مذمت کی اور مظلوم کشمیری عوام سے کھل کر اظہارِ ہمدردی و یکجہتی کیا۔ آخر میں ڈپٹی کنوینر انجینئر سید عاطف شمیم نے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایم کیو ایم مظلوم کشمیری عوام کے جائز حقوق، امن، انصاف اور خودمختاری کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

7/6/2026 1:02:17 PM