Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کی جانب سے حیدرآباد سینٹرل جیل میں سینئر و بزرگ کارکن شہید محمد سعید گدی عرف سعید مہاجر کے دورانِ حراست موت کی شدید مذمت


متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کی جانب سے حیدرآباد سینٹرل جیل میں سینئر و بزرگ کارکن شہید محمد سعید گدی عرف سعید مہاجر کے دورانِ حراست موت کی شدید مذمت
 Posted on: 7/5/2026 1

متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کی جانب سے حیدرآباد سینٹرل جیل میں سینئر و بزرگ کارکن شہید محمد سعید گدی عرف سعید مہاجر کے دورانِ حراست موت کی شدید مذمت

*شہید محمد سعید گدی عرف سعید مہاجر کا حیدرآباد جیل میں انتقال محض مجرمانہ غفلت نہیں بلکہ ایک ماورائے عدالت حراستی قتل ہے: رابطہ کمیٹی

*ماضی میں بھی ایم کیو ایم کے متعدد کارکنان کو سندھ بھر کی مختلف جیلوں میں بنیادی طبی سہولتوں سے محروم رکھ کر ماورائے عدالت زیرِ حراست قتل کیا گیا ہے: رابطہ کمیٹی

لندن۔۔۔ 5 جولائی 2026ء

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم حیدرآباد زون، سیکٹر ایف کے سینئر و بزرگ کارکن شہید محمد سعید گدی عرف سعید مہاجر کے حیدرآباد سینٹرل جیل میں دورانِ حراست انتقال پر گہرے دکھ، افسوس، شدید غم و غصے اور دلی رنج کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ 19 مارچ 2026ء کو شہید محمد سعید گدی عرف سعید مہاجر اور دیگر کارکنان کے خلاف ایک جھوٹی، من گھڑت اور سیاسی بنیادوں پر قائم کی گئی ایف آئی آر درج کی گئی۔ بعد ازاں 27 مارچ 2026ء کو جب مرحوم دیگر کارکنان کے ہمراہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نمبر 1، سینٹرل جیل حیدرآباد میں پیشی کے لیے پہنچے تو انہیں دیگر 8 کارکنان کے ساتھ لاپتہ کردیا گیا۔ کئی روز تک لاپتہ رکھنے اور شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد 14 اپریل 2026ء کو انہیں تھانے میں ظاہر کرکے جیل کسٹڈی میں دے دیا گیا۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ لاپتہ کیے جانے کے دوران شہید محمد سعید گدی عرف سعید مہاجر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، حالانکہ وہ بزرگ تھے اور دل کے عارضے، ذیابطیس، اسکن ڈیزیز Cellulitis سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے۔ اہلِ خانہ اور متعلقہ افراد کی جانب سے بارہا جیل انتظامیہ کو ان کے علاج و معالجے اور طبی معائنے کے لیے درخواستیں کی گئیں، لیکن جیل انتظامیہ اور سندھ حکومت نے مجرمانہ غفلت، بے حسی اور مہاجر دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی تشویش ناک طبی حالت کو مسلسل نظر انداز کیا۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عدالتی حکم کے بعد جیل کسٹڈی میں موجود کسی بھی قیدی کو بنیادی انسانی حقوق، بالخصوص علاج و معالجے اور طبی معائنے کی سہولت فراہم کرنا ریاست، سندھ حکومت اور جیل انتظامیہ کی قانونی، آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، لیکن شہید محمد سعید گدی عرف سعید مہاجر کے معاملے میں نہ ان کی بزرگی کا خیال رکھا گیا، نہ ان کی بیماریوں کی سنگینی کو محسوس کیا گیا اور نہ ہی انہیں بروقت علاج فراہم کیا گیا۔

رابطہ کمیٹی نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم کے نزدیک شہید محمد سعید گدی عرف سعید مہاجر کا حیدرآباد جیل میں انتقال محض مجرمانہ غفلت نہیں بلکہ ایک ماورائے عدالت حراستی قتل ہے، جس میں حیدرآباد جیل انتظامیہ، جیلر، میڈیکل آفیسر اور متعلقہ ذمہ داران کی مجرمانہ غفلت اور بے حسی شامل ہے۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے؛ ماضی میں بھی ایم کیو ایم کے متعدد کارکنان کو سندھ بھر کی مختلف جیلوں میں علاج، طبی امداد اور طبی معائنے کی سہولتوں سے محروم رکھ کر موت کے منہ میں دھکیلا گیا، جو بنیادی انسانی حقوق، آئین، قانون اور انصاف کے تقاضوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اس قیامت خیز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ شہید محمد سعید گدی عرف سعید مہاجر کے دورانِ حراست موت کی فوری، شفاف اور اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں۔ حیدرآباد جیل انتظامیہ، جیلر، میڈیکل آفیسر اور اس مجرمانہ غفلت میں ملوث تمام ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، انسانی حقوق کی تنظیموں، وکلاء برادری، میڈیا، سول سوسائٹی اور تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیں اور جیلوں میں قید افراد کے بنیادی حقوق، جان و صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

رابطہ کمیٹی نے شہید محمد سعید گدی عرف سعید مہاجر کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔


7/5/2026 4:41:36 PM