پی ایس پی اورپی آئی بی ٹولے کاالحاق اورایم کیوایم کوختم کرنے کے اعلان نے ثابت کردیاہے کہ ان دونوں کاایجنڈا ایک ہی تھا۔ندیم نصرت
یہ دونوں ٹولے اسٹیبلشمنٹ کے تیارکردہ مہاجردشمن منصوبے پرعمل کررہے ہیں۔ ندیم نصرت
مہاجرشناخت اورایم کیوایم کومٹانے کی کوئی بھی سازش نہ ماضی میں کامیاب ہوئی ہے اورنہ آئندہ ہوگی
اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکرمہاجروں کوغلام بنالیاجائے اورایسی صورتحال پیداکردی جائے کہ مہاجروں کیلئے آوازاٹھانے والا کوئی نہ ہو
پنڈی اوراسلام آباد میں بیٹھے ہوئے ارباب اختیارکوسمجھناہوگاکہ اس طرح کے ہتھکنڈے نہ ماضی میں کامیاب ہوئے ہیں اورنہ اب کامیاب ہوں گے ۔ندیم نصرت
جوکچھ ڈرامہ کیا جارہاہے کہ وہ سب کچھ ’’ مائنس ون ‘‘ فارمولے کی غلیظ سیاست کانتیجہ ہے،
ایم کیوایم اور قائدتحریک الطاف حسین ، پاکستان بالخصوص شہری سندھ کی سیاست کی ایک اٹل حقیقت ہیں، اس حقیقت کوتسلیم کئے بغیر
شہری سندھ میں سیاست ناممکن ہے،
تمام ترمظالم کے باوجودکروڑوں مہاجراورحق پرست عوام آج بھی قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ کھڑے ہیں
پاکستان کوبچانے کے لئے ضروری ہے کہ مائنس ون کے ڈرامے کرنے کے بجائے قائدتحریک الطاف حسین سے بات کی جائے
ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن بندکرکے اسے ملکی سیاست میں حصہ لینے کاحق دیاجائے اورفوری طورپرنائن زیروکوکھولاجائے
کارکنان اورمہاجرعوام اورتمام حق پرست عوام ان ڈراموں اورہتھکنڈوں سے قطعی مایوس نہ ہوں اوراپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں،
انشاء اللہ ماضی کی طرح یہ سازشی ہتھکنڈے بھی ناکامی سے دوچارہوں گے۔ ندیم نصرت
ہم تحریک کے شہیدوں کی قربانیوں کوکبھی بھی فراموش نہیں کریں گے اورقائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ پی ایس پی ٹولے اورپی آئی بی ٹولے کے اتحاداور ایم کیوایم کوختم کرنے کے اعلان سے ثابت ہوگیاہے کہ یہ دونوں ٹولے اسٹیبلشمنٹ کے تیارکردہ مہاجردشمن منصوبے پرعمل کررہے ہیں۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ جنہوں نے آج کراچی پریس کلب میں بیٹھ کرمہاجرشناخت اورمہاجروں کی واحدنمائند ہ تنظیم ایم کیوایم کوختم کرنے کے شرمناک اعلانات کئے ہیں ان تمام افرادکی شناخت، نام ومقام اورسب کچھ صرف اورصرف مہاجرشناخت اورایم کیوایم سے وابستگی کی بنیادپرہی حاصل ہوا مگرآج یہ لوگ اسٹیبلشمنٹ کے منصوبے پرعمل کرتے ہوئے ایم کیوایم اورمہاجرشناخت کوہی دفن کرنے کی باتیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہاجرشناخت اورایم کیوایم کومٹانے کی کوئی بھی سازش نہ ماضی میں کامیاب ہوئی ہے اورنہ آئندہ ہوگی۔ ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں نے مہاجرشناخت کے لئے ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا، لاکھوں مہاجروں نے ہرطرح کی قربانیاں دیں، ان کی شناخت کومٹانے والے خودمٹ گئے ، ایم کیوایم اورمہاجرشناخت آج بھی قائم ہے اورجوآج بھی اسے مٹانے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں وہ بھی خودمٹ جائیں گے مگرایم کیوایم اورمہاجرشناخت قائم رہے گی۔ندیم نصرت نے کہاکہ آج ان دونوں ٹولوں کاالحاق اورایم کیوایم کوختم کرنے کے اعلان نے ثابت کردیاہے کہ ان دونوں کاایجنڈا ایک ہی تھاکہ مہاجرنام ختم کردیاجائے ،اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکرمہاجروں کوغلام بنالیاجائے اورایسی صورتحال پیداکردی جائے کہ مہاجروں کے لئے آوازاٹھانے والا کوئی نہ ہو۔ندیم نصرت نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے 1992ء میں اربوں روپے خرچ کرکے حقیقی ٹولہ تشکیل دیا اوراس کے بعدکھربوں روپے خرچ کرکے پی ایس پی اور پھرپی آئی بی ٹولہ تشکیل دیا، ایم کیوایم کے رہنماؤں ،منتخب نمائندوں اورعہدیداروں کوکھلی کھلی دھمکیاں دے کرسیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبورکیا۔ انہوں نے کہاکہ پنڈی اوراسلام آباد میں بیٹھے ہوئے ارباب اختیارکوسمجھناہوگاکہ اس طرح کے ہتھکنڈے نہ ماضی میں کامیاب ہوئے ہیں اورنہ اب کامیاب ہوں گے۔ندیم نصرت نے کہاکہ جوکچھ ڈرامہ کیا جارہاہے کہ وہ سب کچھ ’’ مائنس ون ‘‘ فارمولے کی غلیظ سیاست کانتیجہ ہے، ایم کیوایم اور قائدتحریک الطاف حسین ، پاکستان بالخصوص شہری سندھ کی سیاست کی ایک اٹل حقیقت ہیں، اس حقیقت کوتسلیم کئے بغیرشہری سندھ میں سیاست ناممکن ہے، تمام ترمظالم کے باوجودکروڑوں مہاجراورحق پرست عوام آج بھی قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاکستان کوبچانے کے لئے ضروری ہے کہ مائنس ون کے ڈرامے کرنے کے بجائے قائدتحریک الطاف حسین سے بات کی جائے،ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن بندکرکے اسے ملکی سیاست میں حصہ لینے کاحق دیاجائے اورفوری طورپرایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکوکھولاجائے ۔ندیم نصرت نے کارکنوں اورمہاجرعوام اورتمام حق پرست عوام سے کہاکہ وہ ان ڈراموں اورہتھکنڈوں سے قطعی مایوس نہ ہوں اوراپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں، انشاء اللہ ماضی کی طرح یہ سازشی ہتھکنڈے بھی ناکامی سے دوچارہوں گے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ہم تحریک کے شہیدوں اوران کی قربانیوں کوکبھی بھی فراموش نہیں کریں گے اورانہوں نے جس مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیااس کے حصول کے لئے قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے تحریک کے تمام اسیروں، روپوش اورجلاوطن کارکنوں، ماؤں بہنوں،بزرگوں اورقوم کے ایک ایک فردکو ان کی ثابت قدمی پر خراج تحسین پیش کیا۔
*****