میرے بارے میں میڈیامیں پھیلائی گئی تمام افواہیں غلط اوربے بنیادہیں۔ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
میں گزشتہ کچھ دنوں سے سخت علیل ہوں، ڈاکٹروں سے میرے مسلسل اپائمنٹ اورچیک اپ چل رہے ہیں
یہ انتہائی افسوسناک امرہے کہ میرے بارے میں گزشتہ چند روزسے میڈیاپر سراسر جھوٹی اورمن گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں
میں ان خبروں کی سختی سے تردیدکرتاہوں،میں اپنی علالت کے باوجود تحریک سے وابستہ ہوں،
میں نے علالت کے باوجودلندن میں 17ستمبر2017ء کوقائدتحریک الطاف حسین کی سالگرہ کے اجتماع میں بھی شرکت کی
رات دن تنظیمی مصروفیات اورکام کے بوجھ کے باعث میں اپنے علاج پرتوجہ نہیں دے سکا ، چندروزمیں میری طبیعت مزیدخراب ہوئی ہے
میں نے قائدتحریک الطاف حسین سے درخواست کی ہے کہ مجھے کچھ عرصہ کیلئے رخصت عنایت کردیں تاکہ میں اپنابھرپورعلاج کراسکوں
اپنی بیماری اورعلاج معالجہ کے باوجود تحریک کے کارکن کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتارہوں گااورتنظیم کی خدمت کرتارہوں گا
مہاجروں کے حقوق کے حصول اورباعزت زندگی کے مقصدکے حصول کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہد کرتا رہوں گا تمام ذمہ داران ،کارکنان ، مائیں ، بہنیں اوربزرگ اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اوردشمنوں کے کسی بھی پروپیگنڈے میں نہ آئیں
تمام ترریاستی مظالم کے باوجود ہم قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے
کنوینرندیم نصرت کی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ وڈیو بریفنگ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ میرے بارے میں بعض عناصر کی جانب سے الیکٹرانک اورسوشل میڈیامیں پھیلائی گئی تمام افواہیں غلط اوربے بنیادہیں اوران میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔انہوں نے یہ بات آج بروزجمعرات کی شام ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایک وڈیو بریفنگ میں کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرندیم احسان، قاسم علی رضا اورمصطفےٰ عزیزآبادی بھی موجود تھے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ گزشتہ کچھ دنوں سے میں سخت علیل ہوں، ڈاکٹروں سے میرے مسلسل اپائمنٹ اورچیک اپ چل رہے ہیں لیکن یہ انتہائی افسوسناک امرہے کہ میری اس علالت کے بارے میں تحقیق کرنے کے بجائے میرے بارے میں گزشتہ چند روزسے میڈیاپر سراسر جھوٹی اورمن گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں ۔میں ان خبروں کی سختی سے تردیدکرتاہوں،میں اپنی علالت کے باوجود تحریک سے وابستہ ہوں، میں نے علالت کے باوجودلندن میں 17ستمبر2017ء کوقائدتحریک الطاف حسین کی سالگرہ کے اجتماع میں شرکت بھی کی ۔ندیم نصرت نے کہاکہ رات دن تنظیمی مصروفیات اورکام کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے باعث میں اپنے علاج پرتوجہ نہیں دے سکاجس کے نتیجے میں گزشتہ چندروزمیں میری طبیعت مزیدخراب ہوئی ہے لہٰذا میں نے قائدتحریک الطاف حسین سے درخواست کی ہے کہ مجھے کچھ عرصہ کے لئے رخصت عنایت کردیں تاکہ میں بھرپورطریقے سے اپناعلاج کراسکوں تاہم میں اپنی بیماری اورعلاج معالجہ کے باوجود تحریک کے کارکن کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتارہوں گااورتنظیم کی خدمت کرتارہوں گااورمہاجروں کے حقوق کے حصول اورباعزت زندگی کے جس مقصد کیلئے تحریک میں شامل ہواتھااس مقصدکے حصول کے لئے قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہدکرتارہوں گا۔ندیم نصرت نے کہاکہ مہاجروں کے دشمن عناصر کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ مہاجروں کے حقوق کی جدوجہد کوختم کردیں، ان کے اتحادکوپارہ پارہ کردیں اورآج بھی وہ کوششیں کررہے ہیں لیکن ہم مہاجردشمن عناصر کی ان سازشوں اورکوششوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ندیم نصرت نے کہاکہ اس وقت مہاجر قوم کٹھن حالاتاور کڑی آزمائش سے گزررہی ہے،ہمارے بے گناہ کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے، انہیں پکڑ پکڑ غائب کیاجارہاہے، ہزاروں کارکن جیلوں میں ہیں ، مردم شماری میں ہماری آبادی کوایک بارپھرآدھاکردیاگیا ہے اورباہر سے آئے ہوئے لوگ ہمیں غلام بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارے بے گناہ کارکنوں کوجھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے ان کامیڈیاٹرائل کررہے ہیں۔ انہوں نے آج ایم کیوایم کے دوکارکنوں سلیم اورظہیر کے بارے میں ٹی وی چینلز پرپیش کئے جانے والے اعترافی بیان کوبھی سراسرجھوٹ، من گھڑت اوربے بنیادقراردیااورکہاکہ یہ خودساختہ اورمن گھڑت اعترافی بیان بھی ایم کیوایم کے کارکنوں کے میڈیاٹرائل کاحصہ ہے ، اسی طرح کی کئی بوگس اور من گھڑت کہانیاں پہلے بھی میڈیاپرپیش کی جاچکی ہیں ، آج کی اس کہانی میں بھی اتنے جھول ہیں جس سے صاف لگتاہے کہ یہ کہانی کسی ایسے شخص کی تیارکردہ ہے جوعقل سے عاری ہے ۔ ندیم نصرت نے تحریک کے تمام ذمہ داروں،کارکنوں ، ہمدردوں، ماؤں ، بہنوں اوربزرگوں سے کہاکہ وہ اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اوردشمنوں کے کسی بھی پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام ترریاستی مظالم کے باوجود ہم قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے اورانشاء اللہ اپنی منزل مقصود پرپہنچیں گے۔
*****