Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم حالیہ مردم شماری کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی، رابطہ کمیٹی کا واشگاف اعلان
Posted on: 8/25/2017
ایم کیوایم حالیہ مردم شماری کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی، رابطہ کمیٹی کا واشگاف اعلان
کراچی کی آبادی تین کروڑ سے زائد ہوچکی ہے لیکن حالیہ مردم شماری میں آبادی ایک کروڑ67 لاکھ ظاہرکی گئی ہے،رابطہ کمیٹی
کراچی کی آبادی کم ظاہرکرنا نہ صرف مہاجردشمنی پرمبنی ہے بلکہ کراچی کے تمام شہریوں کے خلاف کھلی سازش بھی ہے، رابطہ کمیٹی
ایک جانب مہاجرنوجوانوں کا قتل عام کیاجارہا ہے اوردوسری جانب کراچی کی آبادی کم ظاہرکرکے مہاجروں سے
تعصب، عصبیت اورنفرت کابھی مظاہرہ کیاجارہا ہے ، رابطہ کمیٹی
آبادی کم ظاہر کرنے کا مقصد کراچی کو متناسب نمائندگی سمیت ہرشعبہ میں جائز حقوق سے محروم رکھنا ہے ، رابطہ کمیٹی
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کراچی کی آبادی کم ظاہرکرنے کے متعصبانہ اورغیرمنصفانہ عمل کا فوری نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی
اقوام متحدہ کے مبصرین کو کراچی بھیج کران کی نگرانی میں مردم شماری کرائی جائے ، رابطہ کمیٹی
پاکستان اوراوورسیز یونٹوں کے کارکنان کراچی کی آبادی کم ظاہرکیے جانے کے خلاف اقوام متحدہ کو خطوط لکھیں ، رابطہ کمیٹی
حالیہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم ظاہرکرنیپر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم ظاہرکرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واشگاف اعلان کیاہے کہ ایم کیوایم اس مردم شماری کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک منظم سازشی منصوبے کے تحت ماضی کی طرح سال 2017ء میں بھی کراچی کی آباد ی کم ظاہرکی گئی ہے ۔ محتاط اندازے کے مطابق کراچی کی آبادی تین کروڑ سے زائد ہوچکی ہے لیکن حالیہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی ایک کروڑ67 لاکھ ظاہرکی گئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کی آبادی کم ظاہرکرنا نہ صرف مہاجردشمنی پرمبنی ہے بلکہ کراچی کے تمام شہریوں کے خلاف کھلی سازش بھی ہے جس کا مقصد کراچی اور اس کے شہریوں کو متناسب نمائندگی سمیت زندگی کے ہرشعبہ میں ان کے جائز حقوق سے محروم رکھنا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کراچی کے عوام کے خلاف فوج کا ظالمانہ آپریشن جاری ہے ، مہاجرنوجوانوں کا قتل عام کیاجارہا ہے اوردوسری جانب کراچی کی آبادی کم ظاہرکرکے مہاجروں سے تعصب، عصبیت اورنفرت کابھی مظاہرہ کیاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے حالیہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم ظاہرکرنے کے عمل کو یکسرمسترد کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں واشگاف اعلان کیاکہ ایم کیوایم ، دھاندلی اوربدنیتی کی بنیاد پرکرائی گئی مردم شماری کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی اور اس کے خلاف پاکستان سمیت دنیا کے ہرفورم پر صدائے احتجاج بلند کرے گی۔ رابطہ کمیٹی نے پاکستان میں موجود کارکنان وعوام بالخصوص اوورسیز یونٹوں کے کارکنان پرزوردیا کہ وہ حالیہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم ظاہرکرنے کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل Mr. Antonio Guterres کوخطوط لکھیں اورکراچی میں مہاجروں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ کراچی کی آبادی کم ظاہرکرنے پر شہریوں میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کریں ۔ رابطہ کمیٹی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیاکہ وہ کراچی میں رینجرز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی جانب سے مہاجروں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ حالیہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم ظاہرکرنے کے متعصبانہ اورغیرمنصفانہ عمل کا فوری نوٹس لیکرمداخلت کریں اوراقوام متحدہ کے مبصرین کو کراچی بھیج کران کی نگرانی میں مردم شماری کرائیں۔
*****
9/15/2025 5:30:36 AM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکو
...
20 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us