Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سیدکامران حیدر شہیدکے سوئم کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی کی گئی


سیدکامران حیدر شہیدکے سوئم کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی کی گئی
 Posted on: 7/17/2017
سیدکامران حیدر شہیدکے سوئم کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی کی گئی 
قرآن خوانی میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ، یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی ، کارکنوں اور شعبہ خواتین کی ارکان کی شرکت
قائدتحریک الطاف حسین نے کامران حیدرشہید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی اورشہیدکوخراج عقیدت پیش کیا
سیدکامران حیدر شہیدبہت سینئر، محنتی، بہادر،جیالے ، نہ بکنے والے اورنہ جھکنے والے ساتھی تھے۔الطاف حسین
کامران حیدر ہرکڑے وقت میں تحریک اورقائد کے وفاداررہے۔الطاف حسین

ایم کیوایم کے سینئرکارکن اورایم کیوایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر سیدکامران حیدر شہیدکے سوئم کے سلسلے میں اتوار کو ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی کی گئی اورمرحوم کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔ قرآن خوانی میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ، یوکے یونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی ، یونٹ کے کارکنوں اور شعبہ خواتین کی ارکان نے شرکت کی ۔ قرآن خوانی کے اختتام پر ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کامران حیدرشہیدکوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کامران حیدر80ء کی دہائی سے تحریک سے وابستہ تھے اور2017ء میں اپنی زندگی کی آخری سانس تک تحریک کے وفاداررہے،اس عرصہ میں تحریک بہت کڑے اورمشکل مراحل سے گزرتی رہی لیکن سیدکامران حیدرکے قدموں میں کبھی لغزش نہیں آئی اورہرکڑے وقت میں تحریک اورقائد کے وفاداررہے ، وہ بہت سینئر، محنتی، بہادر،جیالے ، نہ بکنے والے اورنہ جھکنے والے ساتھی تھے ،ناگہانی موت نے انہیں ہم سے جداکردیا۔ ان کی وفات صرف ان کی بیوہ، بچوں اورگھروالوں کیلئے ہی نہایت دکھ اورکرب واذیت کی باعث نہیں بلکہ ہم سب کیلئے بھی نہایت دکھ کاباعث ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کامران حیدرکی شہادت تحریک کاایک بڑانقصان ہے، آج کامران حیدرہم میں نہیں ہیں،ان کی تدفین ہوچکی ہے لیکن وہ آج بھی ہمارے درمیان ہیں، وہ میری گفتگوسن رہے ہیں،انہیں بھلایانہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کوتدفین کے بعد شان وشوکت اورعظمت نصیب ہوتی ہے اورکامران حیدرشہیدکواللہ تعالیٰ نے انتقال کے بعد بھی عزت و احترام اورشان وشوکت سے نوازاہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کامران حیدرجیسے کچھ ساتھیوں کوتحریک کے قافلے میں شامل کردے جواپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ قوم کی اجتماعی بقاء کیلئے خودکوفنا کردیں ۔ جناب الطاف حسین نے آخرمیں کامران حیدرشہید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی ۔ 

*****






9/16/2024 6:06:09 AM